Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

ملک بھر میں شب برات آج نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی


Related image


ملک بھر میں شب برات آج نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ اس موقع پر خصوصی عبادات کا اہتمام جب کہ قبور کی زیارت بھی کی جائے گی۔شب برات کے موقع پر ملک بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں محافل اور ذکر کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں علماء کرام، خطیب حضرات اور مقررین شب برات کی فضیلت بیان کریں گے۔شب برات کے احترام میں روزہ بھی رکھا جائے گا۔ اس سلسلے میں مساجد میں شب بیداری ہوگی اورفرزندان اسلام رات بھر نوافل، ذکر حمد و نعت کا ورد اور خصوصی عبادات کرتے ہوئے گزاریں گے۔ شب برات کے موقع پر مساجد، خانقاہوں اور درباروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔
لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کیلئے قبرستان جائیں گے۔ شہری حکومت کی جانب سے اس موقع پر قبرستانوں میں صفائی کا خاص اہتمام کیا گیا ہے، جب کہ قبروں پر پھول چڑھانے کیلئے عارضی پھول منڈیاں بھی لگ گئی ہیں۔حکومت کی جانب سے شب برات کے موقع پر آتش بازی پر مکمل پابندی عائد ہے۔ شب برات کے موقع پر کسی بھی قسم کی آتش بازی میں ملوث پائے گئے افراد کیخلاف سیکشن 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے افراد کو گرفتاری اور جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ شب برات کو لیلتہ المبارکہ یعنی برکتوں والی رات لیلتہ الصک یعنی تقسیم امور کی رات اور لیلتہ الرحمتہ یعنی رحمت نازل ہونے کی رات بھی کہا جاتا ہے۔

دین کے علاقے موجھرکے قریب تیزرفتارمسافر کوچ الٹنے سے 8افراد جاں بحق


Image result for badin coach accident

بدین :بدین کے علاقے موجھرکے قریب تیزرفتارمسافر کوچ الٹنے سے 8افراد جاں بحق جبکہ 44زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق، جمعے کو بدین میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا،موجھر کے قریب تیزرفتار مسافر کوچ بےقابوہوکرالٹ گئی۔کوچ میں سوار 8افراد جان سے گئے  جبکہ حادثے میں 44افراد زخمی بھی ہوئے،جاں بحق افراد میں ایک بچہ اور 2خواتین بھی شامل ہیں۔اطلاع ملنے پرامدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچی اور زخمیوں کوانڈس  اسپتال منتقل کیا  جہاں ڈاکٹرزکے مطابق 11افراد کی حالت تشویشناک ہے۔جاں بحق ہونے والوں سے میں 4 افراد کی شناخت ڈرائیور مانو، رمضان، مسماة زینب اورعبدالله کے نام سے کی گئی۔پولیس حکام کے مطابق افسوس ناک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے،حادثہ کا شکارمسافر کوچ کراچی سے مٹھی جارہی تھی۔


ایم کیو ایم کے ارشد حسن ڈپٹی میئر کراچی منتخب




ایم کیو ایم کے ارشد حسن ڈپٹی میئر کراچی منتخب ہوگئے، پیپلزپارٹی کے کرم اللہ وقاصی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ارشد ووہرا کی نااہلی کے باعث خالی ہونیوالی ڈپٹی میئر کی نشست پر آج کونسل ہال کراچی میں پولنگ ہوئی، مجموعی طور  پر 272 اراکین نے حق رائے دہی استعمال کیا جس میں 183 مرد اور 89 خواتین شامل تھیں۔ووٹوں کی گنتی کے بعد متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سید ارشد حسن کو کامیاب قرار دیا گیا، انہوں نے 194 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل پیپلزپارٹی کے کرم اللہ وقاصی صرف 78 ووٹ حاصل کرسکے۔ایم کیو ایم پاکستان چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں جانے والے ڈاکٹر ارشد ووہرا کو الیکشن کمیشن پاکستان نے پارٹی کی تبدیلی پر نااہل قرار دے دیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کا نام بھی دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل


Image result for imran khan

معروف جریدے ٹائم میگزین نے دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی، وزیراعظم عمران خان کا نام بھی شامل ہے۔ٹائم میگزین کی 100 بااثر افراد کی فہرست کو 5 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، سیاستدانوں کی کیٹیگری میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، چین کے صدر شی جن پنگ، نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن، اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو، ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد، متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید، عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سمیت 26 شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔میگزین نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں لکھا ہے کہ انہوں نے 1992ء کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ورلڈ کلاس کینسر اسپتال بنایا اور پھر ایسی یونیورسٹی تعمیر کی جس کے بارے میں تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا، جس کے بعد انہوں نے پاکستانی سیاست کے ڈرٹی بزنس میں قدم رکھا۔
ٹائم میگزین کی آئیکون کیٹیگری میں گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ، لیڈی گاگا اور مشیل اوباما سمیت 14 شخصیات کے نام شامل ہیں، ٹائٹنز کیٹیگری میں سب سے اوپر مصر کے فٹبالر محمد صلاح کا نام ہے، ان کے بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی، امریکن گالفر ٹائیگر ووڈز، فیس بک کے بانی مارک زکر برگ سمیت 15 افراد کو اس کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ٹائم میگزین نے فنکاروں کی کیٹیگری میں دی راک کے نام سے مشہور اداکار و ریسلر ڈوین جونسن، گیم آف تھرونز کی خلیسی امیلیا کلارک، گلوکارہ آریانا گرینڈ سمیت 17 افراد کے نام شامل ہیں۔پائنیر کیٹیگری میں جاپانی ٹینس اسٹار ناﺅ می اوساکا، امریکی کامیڈین حسن منہاج، امریکن شیف ثمین نصرت سمیت 20 افراد شامل کیا گیا ہے۔

کراچی کے نئے ڈپٹی میئر کا انتخاب


 Image result for pppImage result for ‫ایم کیو ایم پاکستان کے ارشد حسن‬‎

کراچی کے نئے ڈپٹی میئر کا انتخاب آج ہو گا۔ سٹی کونسل میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ سٹی کونسل میں صبح 9 بجے سے شروع ہو کر شام 5 بجے تک جاری رہے گی ۔ڈپٹی میئر کا عہدہ پارٹی وفاداری تبدیل کرنے کے باعث ارشد وہرہ کی نااہلی کے باعث خالی ہوا تھا۔ ان کی نااہلی کی وجہ پارٹی وفاداری کی تبدیلی بنی۔ارشد وہرہ جب ڈپٹی میئرمنتخب ہوئے تو ان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے تھا، اس کے بعد انہوں نے سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی، جس پر ایم کیو ایم نے ان کیخلاف پٹیشن دائر کی تھی۔نئے ڈپٹی میئر کیلئے ایم کیوایم پاکستان کےارشد حسن اور پیپلزپارٹی کے کرم اللہ وقاصی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ پی پی امیدوار کو ن لیگ ، جماعت اسلامی اور اے این پی کی حمایت حاصل ہے۔
نئے ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے 300 ارکان ووٹ کاسٹ کریں گے۔پولنگ کے موقع پرکے ایم سی بلڈنگ کے تمام دفاتر بند ہیں جبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں نامعلوم مسلح افراد نے 14 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا


Image result for ‫اورماڑہ میں 14 افراد کو بس سے اتار کر قتل کر دیا گیا‬‎

بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں نامعلوم مسلح افراد نے 14 افراد کو بس سے اتار کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔لیویز حکام کے مطابق واقعہ مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی پاس کے مقام پر پیش آیا، جہاں تمام افراد کو مسافر بس سے اتار کر قتل کیا گیا۔تقریبا 20 مسلح افراد نے کراچی اور گوادر کے درمیان چلائی جانے والی 5 مسافر بسوں کو روکا اور شناخت کے بعد 14 افراد کو قتل کر دیا، جبکہ دو مسافروں نے بھاگ کر جان بچائی۔واقعے میں قتل ہونے والے افراد کی لاشیں شناخت کےلیے نیوی اسپتال منتقل کی گئیں، جبکہ شناخت ہونے والی لاشوں کو ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دیا گیا۔اورماڑہ سے بزی پاس کا فاصلہ تقریبا 75 کلومیٹر ہے جو کہ ہنگول نیشنل پارک کے قریب واقع ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا واقعہ ملک کو بدنام کرنے اور بلوچستان کی ترقی کو روکنے کی گھناؤنی سازش ہے، بزدل دہشت گردوں نے بے گناہ نہتے مسافروں کو قتل کرکے بربریت کی انتہا کی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ امن کے دشمن اپنے بیرونی آقاؤں کے اشارے پر اپنے ہی لوگوں کا خون بہا رہے ہیں، بلوچستان کے عوام بیرونی عناصر کے ایجنڈہ پر عمل پیرا دہشت گردوں کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔جام کمال نے کہا کہ ترقی اور امن کا سفر ہر صورت جاری رہے گا، صوبے کے عوام کی تائید و حمایت سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا، جبکہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عمل جاری رہے گا۔وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ملزمان کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

لاہورہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں پچیس اپریل تک توسیع کردی


Image result for lahore high court

لاہورہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں پچیس اپریل تک توسیع کردی ہے۔ حمزہ شہباز کو نیب کی دستاویزات پر جواب جمع کرانا ہوگا۔لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شہزاد ملک کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کے گھر نیب کے چھاپے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر نیب کے وکیل نے حمزہ شہباز پر الزامات سے متعلق دستاویزات عدالت میں جمع کرائیں۔حمزہ شہباز کے وکیل نے دلیل پیش کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے گرفتاری سے دس دن پہلے نوٹس دینے کا حکم دیا تھا، نیب کا چھاپہ عدالت کے حکم کی توہین ہے۔ عدالت نے دونوں کیسز پر فریقین سے پچیس اپریل تک جواب طلب کرلیا۔
حمزہ شہباز کے وکیل نے اعتراض کیا کہ کچھ کاغذات پڑھے نہیں جارہے، عدالت جواب کے لئے مناسب وقت دے۔ نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی نیب کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ آمد پر ن لیگی کارکنوں اور پولیس میں دھکم پیل بھی ہوئی۔ سیکیورٹی اور بدنظمی کے باعث کارکنوں کو داخلے کی اجازت نہیں ملی۔

نو ماہ کی نشوا کی حالت بہتر ہونے لگی


Image result for ‫نشوا‬‎

نو ماہ کی نشوا کی حالت بہتر ہونے لگی۔ ڈاکٹرز نے بچی کی آکسیجن ہٹادی ہے اور اُسے نالی کے ذریعے فیڈ کرایا جارہا ہے۔سی ٹی اسکین رپورٹ کے مطابق بچی کے دماغ کی سوجن کم ہے۔سوجن مکمل ختم ہرنے پر واضح ہوگاکہ نشوا کے دماغ کا کتنا حصہ متاثر ہوا۔دوسری جانب دارالصحت اسپتال کے باہر بچی کے اہلخانہ سمیت دیگرافراد نے احتجاج کیا۔احتجاج میں اہلخانہ نے معاملے پر سختی سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا۔مزید تحقیقات کیلئےوزیراعلیٰ سندھ کے احکامات پر2رکنی تشکیل دے دی گئی۔دارالصحت اسپتال میں اوور ڈوز  انجکشن دینے والے وارڈ بوائے ملزم آغا معیز کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا۔ جہاں ملزم کو20 اپریل  تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ملزم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر نے انجکشن لکھ کر دیا تھا اس نے صرف انجیکشن لگایا تھا۔پولیس نے لیڈی ڈاکٹر کو بھی بیان کیلئے طلب کرلیا ہے۔









گوجرانوالہ کا شہری وزیراعلیٰ کی گاڑی کے آگے لیٹ گیا


Image result for usman buzdar umra

وزیراعلی پنجاب کی آمد پرگوجرانوالہ کے عوام کا امتحان لیا گیا، صبح نو بجے سے لاری اڈے پرمسافروں کو داخلے سے روک دیا گیا، سینٹرل جیل کے باہر بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے شہری وزیراعلیٰ کی گاڑی کے آگے لیٹ گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دورہ گوجرانوالہ کے موقع پر شاہانہ استقبال کیلئے لاری اڈے کو پناہ گاہ کے افتتاح سے پہلے چمکایا گیا، پولیس موبائل پھول اور پودے لانے کا کام سرانجام دیتی رہی ۔عثمان بزدار توساڑھے 11 بجے پہنچے لیکن لاری اڈہ مسافروں کیلئے صبح نو بجے ہی بند کردیا گیا ، انتظامیہ نے اطراف کے پیٹرول پمپس بھی بند کرادیئے جبکہ بسیں،ویگن اورکوچز دوسری جگہ منتقل کردی گئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سینٹرل جیل پہنچے تو بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے شہری درخواست دینے پہنچ گیا، سیکیورٹی اہلکاروں نے روکنا چاہا تو شہری احتجاجاً گاڑی کے آگے آکر لیٹ گیا۔بعدازاں عثمان بزدارگندم خریداری کے مرکزگئے تو اسٹیڈیم روڈ کوعوام کیلئے بند کردیا گیا، شہری راستوں میں رلتے رہے۔سرکٹ ہاوس میں رمضان پیکج کے حوالے سے بریفنگ لینے کے بعد وزیر اعلی پنجاب لاہور روانہ ہوگئے ۔

نومولود کی لاش قبر سے غائب


Image result for newborn baby in coffin

لاہور میں نشے کی عادی ملزم نے ایک روز قبل دفنائے گئے نومولود کی لاش قبر سے کھود کرنکالی اور اپنا بچہ کہہ کر سڑکوں پر بھیک مانگتا رہا ۔لاہور کے علاقے بادامی باغ میں پیش آنے والے واقعے نے سب کے دل دہلادیئے، نشے کی لت میں ملزم نے بے حسی کی تمام حدیں پار کردیں ، نومولود کی میت قبر کھود کر نکالی اور اسے اپنا بچہ قرار دے کر بھیک مانگتا رہا ۔دوسرے روز بچے کے ورثاء فاتحہ خوانی کے لئے گئے تو قبر کھدی ہوئی اور میت غائب تھی ۔پولیس نے تلاش شروع کی تو ایک نوجوان میت اٹھائے بھیک مانگتا پکڑا گیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ،ملزم بیگم کوٹ کا رہائشی ہے ۔


نیب لاہور نے حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں آج طلب کرلیا


Image result for nab lahore

لاہور : نیب لاہور نے حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں آج پھر طلب کرلیا ، حمزہ شہباز سے مجموعی طور پر 8 سوالات پوچھے گئے ہیں ، جن سے متعلق ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے حمزہ شہباز کو آج پھر طلب کرلیا، نیب کی ٹیم آج آمدن سےزائد اثاثوں کےکیس میں پوچھ گچھ کرےگی، حمزہ شہباز سے مجموعی طور پر 8 سوالات پوچھے گئے ہیں۔نیب کے مطابق حمزہ شہباز کو والدہ کیجانب سے فارن کرنسی کی صورت میں وصول ہونے والی فارن کرنسی کا ریکارڈ، سالانہ بنیادوں پر کی جانے والے انویسٹمنٹ کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔
نیب کا کہنا ہے حمزہ شہباز ٹیم 2006 سے 2008 تک ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کا ریکارڈ، 2005 سے2017 کے دوران اثاثہ جات میں کئی گنا اضافہ پر تفصیلات اور 2005 سے اب تک جو تحائف وصول کیئے، انکی تفصیلات فراہم کریں۔گذشتہ روز رمضان شوگر مل نالہ تعیمر کیس میں حمزہ شہباز نیب میں پیش ہوئے تھے، حمزہ شہباز سے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ایک گھنٹہ پندرہ منٹ تک تفتیش کی، نیب ٹیم نے حمزہ شہباز سے رمضان شوگر مل نالہ تعمیر کے حوالے سے سوالات کئے تھے۔نیب ٹیم نے کہا تھا یہ 21 کروڑ روپے سے نالے کی تعمیر صرف رمضان شوگر مل کے لیے کی گئی اور نالے کی تعیمر سرکاری فنڈر سے کی گئی، جس پر حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا یہ نالہ رمضان شوگر مل کے لیے نہیں بلکہ عوام کی بہتری کے لیے تعمیر کیا گیا اور اسکا ابتدائی ریفرنس عدالت میں دائر ہو چکا ہے ، آج طلبی کا کوئی جواز نہیں تھا۔
حمزہ شہباز شریف نے نالہ کی تعیمر سے متعلق کچھ دستاویزات بھی نیب ٹیم کے حوالے کیں ، نیب حکام حمزہ شہباز کے جواب کا جائزہ لیں گے اور اس کے بعد آئندہ کی کارروائی کا جائزہ لیا جائے گا ۔ نیب ٹیم اگر مطمیئن نہ ہوئی تو دوبارہ پھر حمزہ شہباز کو طلب کیا جا سکتا ہے۔اس سے قبل 12 اپریل کو زائداثاثے اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے ، حمزہ شہباز سے منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات سےمتعلق پوچھ گچھ کی گئی، حمزہ شہباز نے کہا تھا مالی معاملات سلمان شہباز دیکھتےہیں، میں صرف سیاسی معاملات دیکھتاہوں۔خیال رہے چیئرمین نیب نے شریف خاندان کی خواتین کو جاری طلبی کے نوٹسز منسوخ کرتے ہوئے کہا تھا نیب خواتین کی حرمت، چادر و چار دیواری کے تقدس پریقین رکھتاہے، خواتین کوطلبی کی بجائے سوالنامے ارسال کئے جائیں۔

کراچی میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہوگیا، گرد آلود ہواؤں سے سب دھندلا گیا


Image result for ‫کراچی : آندھی اور مٹی کا طوفان‬‎

کراچی میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہوگیا، گرد آلود ہواؤں سے سب دھندلا گیا، بدلتا موسم شہریوں کیلئے زحمت بن گیا، تیز آندھی سے سائن بورڈز، پول اور درخت اکھڑ گئے، چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 100 سے زائد زخمی بھی ہوئے، گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔مغربی ہواؤں کا سلسلہ گزشتہ روز کراچی پہنچ گیا، تیز جکھڑوں کے ساتھ ساتھ مٹی کے طوفان نے بھی شہریوں کو پریشان کردیا، مختلف علاقوں میں درخت، سائن بورڈز، پول اور گھروں کی دیواریں بھی گر گئیں، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں کا سلسلہ کل (منگل کو) بھی جاری رہے گا۔
کراچی کے علاقے کلفٹن میں تیز ہواؤں کے باعث بجلی کے پول گر گئے، جب کہ معروف شاپنگ سینٹر کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔کراچی میں گرد آلود ہواؤں نے تباہی مچا دی۔ مختلف حادثات میں دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ کورنگی کاز وے پُل پر گاڑی خاتون ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی۔سندھ حکومت نے تیز ہواؤں کے باعث حادثات کے خدشات کے پیش نظر شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی کراچی میں آج سے بارش ہونے کی پیش گوئی کی تھی، گزشتہ شب سے شہر میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کل رات اور صبح سویرے بھی گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش کا امکان ہے۔ اتوار کی رات گرد و غبار کا طوفان توقع سے زیادہ تھا،اس طوفان کے دوران حدِ نگاہ 500 میٹر ریکارڈ کی گئ
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم شہر میں موجود ہے، جس کے باعث کراچی میں آج مزید ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پیر کو بھی شہر قائد میں ہواؤں کی رفتار زائد رہے گی، طوفان کے دوران ہوائیں 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہےکہ کل شام تک مغربی ہواؤں کا سسٹم شہر سے نکل جائے گا۔ دوسری جانب تیز ہواؤں کے باعث ٹیپو سلطان روڈ پر واقع اسکول کی چھت گرنے سے 5  بچے زخمی ہوگئے۔ زخمی بچوں  کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔چھت گرنے کا دوسرا واقعہ لیاری میں پیش آیا، جہاں مدرسے کے 6 بچے زخمی ہوگئے۔تیز ہواؤں کے باعث پرانا کراچی کے علاقے نیو چالی میں سالوں پرانا درخت بھی ٹوٹ کر گر گیا۔ سندھ ہائی کورٹ لان میں بھی قدیم درخت جڑ سے اکھڑ گیا  اور پارکنگ میں کھڑی سرکاری گاڑی پر جا گرا
حادثے میں ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ، جب کہ 2 گاڑیوں کو معمولی نقصان پہنچا۔ درخت پر موجود بعض پرندے بھی جان سے گئے۔تیز ہواؤں کے باعث عمارت کی صفائی کیلئے استعمال ہونیوالی رسیوں سے بندھی چیئر کے ٹکرانے سے کلفٹن کے شاپنگ مال کے ایک آفس کا شیشہ ٹوٹ گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ملیر میں ایک درخت جبکہ گلستان جوہر میں بجلی کا پول کاروں پر گر گئے۔کراچی میں گرد آلود ہواؤں نے تباہی مچا دی۔ مختلف حادثات میں دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ کورنگی کاز وے پُل پر گاڑی خاتون ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی۔سندھ حکومت نے تیز ہواؤں کے باعث حادثات کے خدشات کے پیش نظر شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی کراچی میں آج سے بارش ہونے کی پیش گوئی کی تھی، گزشتہ شب سے شہر میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں-

راچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز


Related image

کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں 2 لاکھ 15 ہزار 800 سے زائد طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔طلبہ کےلیے مجموعی طور پر 188 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جبکہ 59 امتحانی مراکز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔اس سے قبل کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات لیے گئے تھے۔


راچی میں پیر کے روز بھی تیز گرد آلود ہوا ئیں


Related image

کراچی میں پیر کے روز بھی تیز  گرد آلود ہواوں نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ میٹ آفس کا کہنا ہے کہ شہر میں آج رات تیز بارش کا امکان ہے۔ ٹیپو سلطان کے علاقے میں تیز ہواوں کے باعث اسکول کی چھت گرنے سے 5 بچے زخمی، جب کہ نیوچالی کے علاقے میں سالوں پرانا درخت گاڑی پر گر گیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں پیر کے روز بھی کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش، بوندا باندی، تیز ہوائیں اور آندھی کا سلسلہ پیر کی صبح دوبارہ شروع ہوگیا۔ ترجمان میٹ آفس کے مطابق پیر سے منگل تک کراچی میں تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
پیر کی صبح کراچی کے علاقے نارتھ کراچی، ڈیفنس، پی ای سی ایچ ایس، بہادر آباد، سرجانی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، صدر، برنس روڈ، آئی آئی چند ریگر روڈ شامل ہیں۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی کراچی میں آج سے بارش ہونے کی پیش گوئی کی تھی، گزشتہ شب سے شہر میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کل رات اور صبح سویرے بھی گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش کا امکان ہے۔ اتوار کی رات گرد و غبار کا طوفان توقع سے زیادہ تھا،اس طوفان کے دوران حدِ نگاہ 500 میٹر ریکارڈ کی گئی
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم شہر میں موجود ہے، جس کے باعث کراچی میں آج مزید ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پیر کو بھی شہر قائد میں ہواؤں کی رفتار زائد رہے گی، طوفان کے دوران ہوائیں 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہےکہ کل شام تک مغربی ہواؤں کا سسٹم شہر سے نکل جائے گا۔ دوسری جانب تیز ہواوں کے باعث ٹیپو سلطان روڈ پر واقع اسکول کی چھت گرنے سے پانچ بچے زخمی ہوگئے۔ زخمی بچوں  کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تیز ہواوں نے پرانا کراچی کے علاقے نیو چالی میں سالوں پرانے درختوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا۔ سندھ ہائی کورٹ لان میں بھی قدیم درخت جڑ سے اکھڑ گیا  اور پارکنگ میں کھڑی سرکاری گاڑی پر جا گرا۔حادثے میں ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ، جب کہ 2 گاڑیوں کو معمولی نقصان پہنچا۔ درخت پر موجود بعض پرندے بھی جان سے گئے۔


بلوچستان کے پکنک پوائنٹس پر پابندی عائد


Related image

محکمہ موسمیات نے ندی نالوں میں طغیانی کے باعث بلوچستان کے پکنک پوائنٹس پر پابندی عائد کرتے ہوئے عوام کو ان جہگوں سے دور رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں اتوار سے طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے ندی نالوں میں طغیانی کے باعث بلوچستان کے پکنک پوائنٹس پر پابندی عائد کرتے ہوئے عوام کو ان جگہوں سے دور رہنے کی ہدایات جاری کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں اتوار سے طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے
ترجمان پاکستان ڈیزازٹرمینجمنٹ کے مطابق پکنک پوائنٹس پر پابندی کے نفاذ کیلئے ڈپٹی کمشنر کو لیٹر جاری کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایران سے بارش برسانے والا بادلوں کا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث صوبے میں اتوار سے طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ترجمان میٹ آفس کے مطابق بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے، جب کہ بارشوں کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارشوں کے نئے سسٹم نے پشین، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں گرمی کے احساس کو کم جب کہ ہر طرف پانی پانی کردیا، جب کہ بعض علاقوں میں بارش کے ساتھ اولے بھی پڑے۔
اتوار کے روز کوئٹہ، ژوب، مکران، قلات ڈویژن میں اکثر مقامات پر جب کہ سبی، نصیر آباد، ڈئی آئی خان، ڈی جی خان، بنوں، سرگودھا ڈویژن میں کہیں کہیں پر، سندھ میں شہید بینظرآباد، سکھر، لاڑکانہ، کراچی، جب کہ مالاکنڈ، راولپنڈ ی ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواوں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی کا امکان ہے۔ اس دوران مکران، قلات، ژوب، کوئٹہ ڈویژن میں بعض مقامات پر درمیانی اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔کراچی والوں کو بھی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں پیر سے میگھا برسنے کا قوی امکان ہے۔ دوسری جانب آزاد کشمیر اور ایبٹ آباد میں بارش نے جل تھل کردیا۔ ساہیوال اور وہاڑی میں بھی برستے بادلوں نے فضا خوشگوار بنا دی۔


سیلابی ریلے میں 150 ہندو یاتری پھنس گئے


Image result for ‫سیلابی ریلے میں 150 ہندو یاتری پھنس گئے‬‎

شدید بارش کے بعد بولان کے پہاڑی سلسلوں میں سیلابی ریلے کے باعث مقدس مقامات کی زیارت کے لیے جانے والے ڈیڑھ سو سے زائد ہندو یاتری پھنس گئے۔رکن بلوچستان اسمبلی دنیشن کمار کے مطابق پھنسے ہوئے ہندو یاتریوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ یاتری پہاڑی سلسلے میں پھنسے ہوئے ہیں اور موسم بہتر ہوتے ہی انہیں ریسکیو کرنے کیلئے ہیلی کاپٹرز بھیج دیے جائیں گے۔ مواصلات کا نظام نہ ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔دنیش کمار کے مطابق ہندو یاتریوں کا تعلق بلوچستان اور سندھ سے ہے، وہ 2 روز سے لاپتہ تھے جن سے آج رابطہ ہوا۔پھنسنے والے ہندو یاتری پہاڑی مقام شوران سے آگے ہری سر دیوتا مندر کی زیارت کیلئے گئے تھے، شوران کے مقام سے مندر تک اونٹوں کے ذریعے پہنچنے میں 7 گھنٹے لگتے ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے جتنا جلد ممکن ہو سکے، یاتریوں کو ریسکیو کرنے کی ہدایت کی ہے۔


کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں سبزی منڈی میں دھماکے کے نتیجے میں 2بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق اور30سے زائد زخمی


Image result for ‫کوئٹہ کی سبزی منڈی میں دھماکا‬‎

کوئٹہ :کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں سبزی منڈی میں دھماکے کے نتیجے میں 2بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق اور30سے زائد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق، جمعے کو کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں سبزی منڈی میں بم دھماکا ہوا ہے،جس کے نتیجے میں 16افراد جاں بحق اور 30سے زائد زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔کوئٹہ ایک بارپھردھماکے سے گونج اٹھا،دہشتگردوں نے ہزارگنجی کی سبزی منڈی کو اس وقت نشانہ بنایا جب الصبح لوگ خریداری میں مصروف تھے۔دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے،دھماکے کے بعد سبزی منڈی میں بھگدڑ مچ گئی،لوگ اپنے عزیزوں کی تلاش کرتے رہے۔
دھماکے کے بعد ریسکیوحکام اور سیکیورٹی فورسز علاقے میں پہنچی اور زخمیوں کوشیخ زیداسپتال اوربولان میڈیکل کمپلیکس  منتقل کیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ریموٹ کنٹرول دھماکا خیز مواد سبزی کی بوری میں چھپایا گیا تھا اور دھماکے میں 8سے 10کلوگرام بارود استعمال کیا گیا۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

نٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی



Related image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، ٹرافی چاروں صوبوں میں عوام کےلئے ڈسپلے کی جائے گی۔ورلڈ کپ ٹرافی امارات ایئر لائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچی، ٹرافی کی آج وزیراعظم آفس کے بعد اسلام آباد کے نجی مال میں رونمائی ہوگی۔کپتان سرفراز احمد ٹرافی کو وزیراعظم ہاوس لے کر جائیں گے جہاں 1992 کے کپتان ٹرافی کا دیدار کریں گے۔اس موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ یہ ورلڈکپ جیت کر ٹرافی واپس پاکستان لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی پاکستان آئی ہے جو کہ ملک کے چاروں صوبوں میں جائے گی۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے پاکستان میں 10 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پر سب کو مبارکباد دی اور کہا کہ کرکٹ پاکستان کا پسندیدہ کھیل ہے جس کی بحالی میں پاک فوج کا کردار نمایاں ہے۔ٹرافی 13 اپریل کو پیکجز مال لاہور اور 14 اپریل کو ڈولمن مال کلفٹن کراچی میں رکھی جائے گی، شہری ٹرافی کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں لے سکیں گے۔کراچی میں 14 اپریل کو تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں محفل موسیقی بھی شامل ہوگی، جبکہ فوڈ فیسٹیول اور فائر ورکس کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔


کراچی میں دودھ سپلائر گروپ کی من مانیاں


Image result for milk supplier

کراچی میں گزشتہ روز دودھ کے کاروبار سے وابستہ ایک گروپ نے اچانک قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا جبکہ دوسرے گروپ نے پرانی قیمت پر دودھ کی فراہمی جاری رکھی۔انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری قیمت 94 روپے فی لیٹر ہے۔ اس سے مہنگا دودھ مت خریدیں۔دوسری جانب صورت حال یہ ہے کہ پورے کراچی کو محض دو بڑے گروپ دودھ سپلائی کر رہے ہیں جن میں شاکر گجر گروپ اور حاجی اختر گروپس شامل ہیں۔ شاہد گجر گروپ نے دودھ مہنگا کردیا حاجی اختر گروپ نے قیمت نہیں بڑھائی۔کراچی میں مجموعی 29 کیٹل کالونیز ہیں جن میں بھینس کالونی، سپرہائی وے، ملیر، لانڈھی، ملت کالونی، مواچھ گوٹھ، سرجانی اور بلال کالونی میں آٹھ لاکھ سے زائد بھینسیں ہیں جو یومیہ 45 لاکھ لیٹر دودھ فراہم کرتی ہیں۔ دونوں  گروپس شہر کے 50،50 فیصد حصے پر دودھ سپلائی کرتی ہے۔اب کراچی کے 50 فیصد علاقے میں دودھ پرانی قیمت پر مل رہا ہے جبکہ دوسرے علاقوں میں دکانداروں کو شاکر گجر گروپ نے مہنگا دودھ سپلائی کردیا ہے۔ دکاندار اس خوف میں مبتلا ہیں کہ مہنگا دودھ بیچیں تو کہیں جرمانہ نہ ہوجائے۔


کوہ نور ہیرا لاہور کی امانت ہے، میوزم کو واپس کیا جائے , فواد چوہدری کا برطانیہ سے مطالبہ


Image result for kohinoor diamond

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے برطانیہ سے کوہ نور ہیرا پاکستان کو واپس کرنے کا مطالبہ کردیا، کہتے ہیں کہ جلیانوالہ باغ اور بنگال میں قحط پر بھی معافی مانگی جائے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کوہ نور ہیرا لاہور کی امانت ہے، میوزم کو واپس کیا جائے۔ٹویٹر پر فواد چوہدری نے لکھا کہ برطانوی حکومت سانحہ جلیانوالہ اور بنگال قحط پر پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش سے معافی بھی مانگے، کیوں کہ یہ دونوں واقعات برطانیہ کے چہرے پر بد نما داغ ہیں۔سانحہ جلیاںوالا کو 13 اپریل کو 100 سال مکمل ہو جائیں گے، 1919ء میں برطانوی فوجیوں نے امرتسر کے باغ میں پُرامن مظاہرین پر گولیاں برسا کر 1500 سے زیادہ افراد کو قتل کردیا تھا جبکہ 1943ء میں بنگال قحط میں 21 لاکھ سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے سانحہ جلیاں والا پر افسوس کا اظہار کیا ہے لیکن اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن کہتے ہیں برطانوی حکومت کو باضابطہ طور پر دونوں واقعات پر معافی مانگنی چاہئے۔