Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی ایک بار پھر پاکستان آئے گی


Related image

کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی ایک بار پھر پاکستان آئے گی، کل وزیراعظم ہاؤس لایا جائے گا۔انیس سو بانوے ورلڈ کپ کے فاتح کپتان کرکٹرعمران خان جوکہ اب وزیراعظم پاکستان بھی ہیں ان کیلئے ورلڈکپ ٹرافی اسپیشل دورے پر پاکستان پہنچے گی۔اسپانسر خصوصی طور پرٹرافی کو پاکستان لارہے ہیں، قومی کپتان سرفراز احمد دبئی سے ٹرافی کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے ہماری تمنا ہے کہ ورلڈ کپ دوبارہ پاکستان آئےسرفرازاحمد کہتے ہیں کہ امیدوں پر پورا ترنے کی کوشش کرینگے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کی گورنرسندھ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں عمران اسماعیل نے ورلڈکپ کیلئے کپتان کا حوصلہ بڑھایا اور ٹرافی پاکستان لانے کی امید لگالی۔سرفرازاحمد نے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے قوم کی امیدوں پرپورا اتریں گے، قومی کپتان نے ضلع وسطی کے فتح باغ میں پودا لگاکرشجرکاری مہم کا افتتاح بھی کیا۔سرفرازاحمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پودے لگارہے ہیں توکھلاڑی بھی اس میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہے ہیں۔



پاکستانی اسپنر یاسر شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیو منظرعام پر


Image result for yasir shah tik tok video


پاکستانی کرکٹر ان دنوں میدان میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا بجائے ٹک ٹاک پر چھائے ہوئے ہیں، گزشتہ دنوں پاکستانی پلیئر حسن علی کی ویڈیو سامنے آئی تھی اور اب اسپنر یاسر شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں یاسر شاہ کو کسی خاتون کے ساتھ گانے کے بول پر لپسنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔میدان میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی جیسی بھی ہو مگر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سوشل میڈیا پر اپنی اداکاری کے ہنر کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔


ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کو خوشخبری ملنے کا امکان


Image result for ‫ڈیرن سیمی‬‎

گیانا: کرکٹ ویسٹ انڈیز کے نومنتخب صدر رکی سکیرٹ نے بڑا اعلان کردیا، کہتے ہیں ڈیرن سیمی سمیت ملک کے ہر کھلاڑی کو ٹیم کی نمائندگی کا برابر موقع فراہم کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ویسٹ انڈین بورڈ کے صدر کا عہدہ سنبھالنے والے رکی سکیرٹ کے بیان نے اپنے ملک کیلئے دو مرتبہ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ جیتنے والے کپتان ڈیرن سیمی کی ٹیم میں واپسی کی امید جگا دی ہے۔سیمی نے کئی برس ویسٹ انڈیز کی قیادت کی اور اپنی ٹیم کو 2012 اور 2016 کے ورلڈ ٹی ٹوینٹی ٹائٹل بھی جتوائے۔
ڈیرن سیمی نے 2016 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے کے بعد اس وقت کے بورڈ کے صدر ڈیو کیمرون پر تنقید کی تھی جس کے بعد ان کے اور کرکٹ ویسٹ انڈیز کے درمیان تعلقات خراب ہوگئے تھے۔ورلڈ ٹی ٹوینٹی 2016 کا ٹائٹل جیتنے کے بعد سے ڈیرن سیمی ٹیم سے دور ہیں تاہم اب ویسٹ انڈین بورڈ کے نومنتخب صدر رکی سکیرٹ نے ڈیو کیمرون کے 6 سالہ عہد کا آئینی طریقے سے خاتمہ کیا اور کہا کہ اب سب کو موقع دیا جائے گا۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سلیکشن سے میرا تعلق نہیں ہے، سلیکٹرز سے امید کرتا ہوں کہ وہ ڈیرن سیمی سمیت تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر ٹیم منتخب کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرن سیمی اور میرے بہت اچھے تعلقات ہیں۔ اس تمام تر صورتحال کے بعد اس بات کا روشن امکان ہے کہ ڈیرن سیمی ویسٹ انڈین ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔


آسٹریلیا نے پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے چوتھے ون ڈے میں پاکستان کو جیتنے کےلیے 278 رنز کا ہدف دے دیا


Image result for aus pak

آسٹریلیا نے پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے چوتھے ون ڈے میں پاکستان کو جیتنے کےلیے 278 رنز کا ہدف دے دیا۔دبئی میں جاری ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کینگروز نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے آل راؤنڈر گلین میکسویل نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 98 رنز بنائے جبکہ اوپنر عثمان خواجہ 62 اور ایلکس کیری 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے عماد وسیم، یاسر شاہ اور محمد حسنین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ابتدائی تین میچز میں ٹیم کی قیادت کرنے والے شعیب ملک انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے، ان کی جگہ عماد وسیم کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم میں سعد علی اورعابدعلی کو شامل کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا، پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرچکا ہے۔


پاکستان اور آسٹریلیا تیسرا ایک روزہ میچ آج ہو گا


Image result for ‫پاکستان اور آسٹریلیا تیسرا ایک روزہ میچ آج  ہو گا‬‎

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ آج بروز بدھ کو کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا میچ ابوظبی میں ہوگا۔ آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی، جب کہ دوسرے میچ میں بھی کینگروز نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔تیسرے میچ میں کامیابی کے لئے دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے بیانات دیئے ہیں۔ پاکستانی ٹیم ابتدائی دونوں میچوں میں شکست کے باوجود سیریز میں جاندار کم بیک کے لئے پر امید ہے۔دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم پاکستان کو تیسرے میچ میں شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ سخت اور کانٹے دار ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ 29 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا، جب کہ پانچواں اور آخری میچ 31 مارچ کو دبئی میں ہی کھیلا جائیگا۔

شارجہ اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیاندوسرا ایک روزہ میچ آج اتوار کو کھیلا جائے گا


Image result for ‫پاکستان اور آسٹریلیا‬‎

متحدہ عرب امارات کے شارجہ اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج اتوار کو کھیلا جائے گا۔اس سے قبل شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے میزبان پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دے کر کامیابی حاصل کرکے مہمان ٹیم کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔
پہلے ون ڈے کی شکست کے بعد کپتان شعیب ملک نے دوسرا ون ڈے جیتنے کی امید کا اظہار کیا ہے۔ دوسرے ایک روزہ میچ کیلئے ٹیم نے تیاری مکمل کرلی ہے۔ دوسری جانب سنچری میکر آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ بھی دوسری فتح کیلئے پر امید ہیں۔پانچ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو شام 4 بجے شروع ہوگا۔ دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور پاکستان کے شوذب رضا امپائرنگ کریں گے، جب کہ مائیکل گف تھرڈامپائر ہوں گے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف سال 2002سے کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیتی ہے۔دونوں ممالک کے درمیان کھیلے گئے میچز میں آسٹریلیا نے 63، جب کہ پاکستان نے 32 میچز میں کامیابی حاصل کی۔ سیریز میں کامیابی کی صورت میں پاکستان ون ڈے رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آ جائے گا۔دونوں ممالک کے درمیان یہ سیریز ورلڈ کپ کرکٹ 2019 سے صرف دو ماہ کی دوری پر ہو رہی ہے، جس کے باعث سیریز اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان راول پنڈی میں پاکستان کپ کے بعد کیا جائے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچز آج شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گ


Image result for ‫پاکستان شعیب ملک کی قیادت میں آسٹریلیا کیخلاف پہلا ون ڈے آج کھیلے گا‬‎

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو کہ شام 4 بجے شروع ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب  سے قومی ٹیم کے مستقل کپتان سرفراز احمد سمیت چند اہم کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔ تجربہ کار بلے باز بابر اعظم، لیگ اسپنر شاداب خان، اوپنر بلے باز فخر زمان اور فاسٹ بولر حسن علی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
سرفراز احمد کی جگہ ٹیم کی کپتانی تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کریں گے جبکہ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ اس کے علاوہ عمر اکمل، یاسر شاہ اور محمد عباس کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔سیریز کی تیاریوں کےلیے قومی ٹیم نے دو روز پریکٹس کی۔ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے الگ الگ سیشن بھی ہوئے۔ کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ آسٹریلین ٹیم تجربہ کار ہے لیکن ہماری ٹیم آسٹریلیا کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
پاکستان نے آسٹریلیا کےخلاف 17 سال سے کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیتی، 2014 کی یو اےای سیریز میں کینگروز نے شاہینوں کو وائٹ واش کیا تھا۔ گزشتہ سال اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان نے آسٹریلیا کو ایک صفر اور 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔سیریز کا دوسرا ون ڈے 24 مارچ کو شارجہ، تیسرا میچ 27 مارچ کو ابوظبی، چوتھا میچ 29 مارچ کو دبئی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 31 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ورلڈ کپ 2019 سے قبل پاکستان کےلیے آسٹریلیا کےخلاف ون ڈے سیریز اہم ہے۔ قومی ٹیم اس وقت ون ڈے رینکنگ میں چھٹے اور آسٹریلیا پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
پاکستان کھلاڑی
کپتان شعیب ملک، وکٹ کیپر محمد رضوان، عمر اکمل، محمد عباس، یاسر شاہ، عابد علی، فہیم اشرف، حارث سہیل، عماد وسیم، امام الحق، جنید خان، محمد عامر، محمد حسنین، سعد علی، شان مسعود، عثمان شنواری۔
آسٹریلیا کھلاڑی
کپتان ایرن فنچ، عثمان خواجہ، شان مارش، پیٹرز ہینڈ کومب، گلین میکسویل، مارکس اسٹونیس، ایشٹن ٹرنر، الیکس کیرے، پیٹ کمنز، کولٹر نائل، رچرڈسن، کین رچرڈسن، نیتھن لیون، ایڈم زمپا، جیسن بحرین ڈورف۔



آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کیلئے ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت کا مرحلہ کل سے شروع ہوگا


Related image

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کیلئے ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت کا مرحلہ  جمعرات 21 مارچ سے شروع ہوگا۔ ٹکٹیں آئی سی سی کی آفیشل ٹکٹنگ ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 30 مئی سے 14 جولائی تک کھیلا جائے گا جس میں دنیائے کرکٹ کی ٹاپ 10 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شائقین کی ٹورنامنٹ کیلئے ٹکٹوں میں دلچسپی بے مثال رہی 8 لاکھ ٹکٹوں کیلئے 30 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت کا آغاز  جمعرات سے آئی سی سی کی آفیشل ٹکٹنگ ویب سائٹ پر ہو رہا ہے اور شائقین پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ٹکٹیں حاصل کر سکتے ہیں۔
ورلڈ گورننگ باڈی نے شائقین کو غیرقانونی طریقوں سے ٹکٹوں کی حصول کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹکٹوں کی غیرقانونی فروخت کا جائزہ لے رہی ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

امام الحق نے فائنل میں شین واٹسن سے بدتمیزی کرنے پر معافی مانگ لی


Image result for ‫امام الحق نے فائنل میں شین واٹسن سے بدتمیزی کرنے پر معافی مانگ لی‬‎

امام الحق نے فائنل میں شین واٹسن سے بدتمیزی کرنے پر معافی مانگ لی، کہتے ہیں میرا رویہ مناسب نہیں تھا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹرافی اور واٹسن کو ایوارڈز جیتنے پر مبارکباد دی۔ 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے PSL کا فائنل جیت لیا


Image result for quetta gladiator win

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا ٹائٹل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل 4 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل سیزن 4 کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاورزلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
سرفرازاحمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلی بار پی ایس ایل کا چیمپیئن بن گیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے139رنزکاہدف 18 اوورز میں حاصل کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احمد شہزاد نے 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ احسن علی 25 اور رایلی روسو 39 رنز بناسکے۔
اس سے قبل پشاورزلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے8 وکٹوں پر138رنزبنائے تھے۔

پی ایس ایل فائنل،ڈیرن سیمی اور سرفراز احمد جیت کے لیے پرُعزم


Image result for ‫ڈیرن سیمی سرفراز احمد‬‎

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ میچ جیتنے کے لیے ٹاپ پلئیرز کی کارکردگی اہم ہوتی ہے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا اور ہرمیچ میں بھرپورمقابلہ کیا۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ فائنل میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کراچی کے شائقین نے تمام ٹیموں کی بھرپورحوصلہ افزائی کی، فائنل میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کی کوشش کرینگے، شین واٹسن اہم کھلاڑی ہیں اور پورےٹورنامنٹ میں اچھا کھیلے، وہ ٹیم کو جتوانےکی پوری کوشش کریں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے کہا کہ میچ جیتنے کیلئے ٹاپ پلیئرز کی پرفارمنس اہم ہوتی ہے۔انھوں نے تسلیم کیا کہ باؤنڈری  بڑی  ہونے سے بالرزاوربیٹسمین دونوں خوش ہیں۔ سرفراز نے کہا کہ دونوں ٹیمیں مضبوط ہیں،بھرپور جذبے کے ساتھ میچ کھیلیں گے، جتنےکوالٹی بالرز پی ایس ایل میں ہیں شاید کہیں بھی نہیں۔


پشاور زلمی فائنل میں پہنچ گیا، اسلام آباد یونائیٹڈ PSLسے باہر


Image result for ‫زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ‬‎

پی ایس ایل فائنل میں ایک بار پھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا، ایلی منیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 48 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آسٹریلیا نے بھارت کوانٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 35 رنز سے شکست دے دی


Image result for ‫آسٹریلیا نے بھارت کو ون ڈے سیریز میں شکست دےکر نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا‬‎

عثمان خواجہ کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے بھارت کو آخری اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 35 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 3-2 سے اپنے نام کر لی۔آسٹریلوی ٹیم بھارت کے خلاف ابتدائی دو ون ڈے میچز ہارنے کے بعد سیریز جیتنے والی دنیا کی پانچویں ٹیم بھی بن گئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ آسٹریلوی ٹیم نے 2009ء کے بعد بھارتی سرزمین پر پہلی ون ڈے سیریز جیتی ہے۔

پی ایس ایل ناک آؤٹ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا مقابلہ


Image result for united vs kings

پاکستان سپر لیگ سیزن فور میں پہلا ناک آؤٹ میچ آج دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان شام 7 بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں ہونے والے دونوں میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دی تھی۔ کراچی اور اسلام آباد کی فاتح ٹیم جمعے 15 مارچ کو پشاور زلمی کےساتھ میچ کھیلے گی۔
اسلام آباد کے ٹاپ آڈر کو کراچی کنگز کےخلاف کافی مضبوط سمجھا جا رہا ہے جس میں ڈیل پورٹ، لیوک رونکی، ایلکس ہیلز اور آصف علی جیسے بلے باز شامل ہیں۔کراچی کنگز کے بلےباز کولن انگرام، بابر اعظم اور کولن مونرو مخالف ٹیم کےلیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔


پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف دیا ہے


Related image

پی ایس ایل 4 کے آخری گروپ میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف دیا ہے، کامران اکمل اور امام الحق نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
پاکستان سپر لیگ 4 کے آخری گروپ میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کامران اکمل اور امام الحق کی 137 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ کی بدولت پشاور زلمی نے مقررہ  20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔
کامران اکمل 48 گیندوں پر 5 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 86 اور امام الحق 40 گیندوں پر 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہوں نے ایک چھکا اور 7 چوکے لگائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے بعد میں کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا، کیرن پولارڈ 12، لیام ڈاؤسن 9، ڈیرن سیمی 5، وہاب ریاض 11 اور حسن علی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، صہیب مقصود 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے-
کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے 3 اور کولن منرو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عثمان شنواری ایک شکار کر سکے۔
پشاور زلمی اور کراچی کنگز پہلے ہی فائنل فور میں جگہ بناچکے ہیں، کراچی کنگز میچ جیت کر 12 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آجائے گا جبکہ پشاور زلمی فتح کی صورت میں 14 پوائنٹس اور رن ریٹ کی بنیاد پر سر فہرست ٹیم بن جائے گی، کوئٹہ گلیڈی ایٹر 14 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔



کراچی والوں کے لیئے خوشخبری پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے میچز کراچی منتقل


Related image

پی ایس ایل سیزن 4 کے پاکستان میں ہونے والے تمام میچز کراچی میں ہونگے۔ یہ فیصلہ لاجسٹکس اور پروازوں کے مصروف شیڈول کے باعث کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل میچز کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے۔پی ایس ایل 4 کے 3 میچز لاہور میں شیڈول تھے جو 9 ، 10 اور 12 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے تھے۔ تاہم لاجسٹک مسائل اور پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہوگا۔ چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے بتایا ہے کہ پاکستان میں میچز کا آغاز اب 9 مارچ سے ہوگا، یہ ایک مشکل فیصلہ تھا۔ چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ 9 مارچ کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل آئیں گی۔ 10مارچ کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ ہوگا۔ 11مارچ کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا مقابلہ ہوگا۔ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ بھی 11 مارچ کو ہی ہوگا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں 13مارچ کو کوالیفائر،14 اور 15 مارچ کو ایلیمینیٹرز ہوں گے۔
دبئی میں پی ایس ایل انتظامیہ اور فرانچائز کے مالکان کے درمیان میٹنگ ہوئی ہے جس میں میچز کی منتقلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دو سال پہلے ایک میچ کراچی کے لیے مانگا تھا اور اب پی ایس ایل کے سارے میچز کراچی آرہے ہیں۔ یہ ایک چیلنج ہے جس کو قبول کریں گے ۔ کراچی میں پی ایس ایل میچز کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے۔اس کے علاوہ کراچی نیشنل اسٹیڈیم کے نظام رینجرزنے سمبھال لیا ہے۔ پی ایس ایل کےمیچزکے لیے نیشنل اسٹیڈیم کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔


کراچی کنگز نےلاہور قلندرز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی


Image result for karachi king lahore qalandar

پاکستان سپر لیگ 4 کے میچ میں کراچی کنگز نے افتخار احمد کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔پاکستان سپر لیگ 4 کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر محض 133 رنز ہی بناسکی تھی۔
کراچی کنگز نے شروع سے ہی محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور 19 ویں اوور کی پہلی گیند پر 134 رنز کا ہدف 5 وکٹوں پر پورا کرلیا، لیام لیونگ اسٹون 38 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، افتخار احمد نے 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے، عماد وسیم بھی 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان سلطانز کو 122 رنز کا ہدف


Image result for multan sultan islamabad united

پاکستان سپر لیگ 4 کے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 121 رنز تک محدود کردیا، پوری ٹیم 17.4 اوورز میں آؤٹ ہوگئی۔ ڈینیئل کرسٹیان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پی ایس ایل 4 کے 16 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی اور مخالف ٹیم کو 17.4 اوورز میں 121 رنز پر آؤٹ کردیا۔پی ایس ایل 4 کے 16 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی اور مخالف ٹیم کو 17.4 اوورز میں 121 رنز پر آؤٹ کردیا۔کیمرون ڈیل پورٹ 4، صاحبزادہ فرحان 4، حسین طلعت 8، وین پارنیل 5، شاداب خان 4، رومان رئیس صفر اور محمد موسیٰ 2 رنز بنا کر وکٹیں گنوا بیٹھے۔ملتان سلطانز کی جانب سے ڈینیئل کرسٹیان نے 19 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نعمان علی نے 14 رنز کے بدلے 2 وکٹیں لیں، محمد الیاس اور شاہد آفریدی نے بھی 2، 2 شکار کئے۔


لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے بعد ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔




شارجہ: پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے دسویں میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے بعد ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 201 رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر حاصل کیا۔ملتان نے لاہور کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز اسکور کئے تھے۔
اوپنر جیمز وِنس نے 84 جبکہ عمر صدیق نے 53 رنز اسکور کئے تھے، لاہور کی جانب سے لمیچانے نے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔جواب میں لاہور کے بلے بازوں نے بھی اپنی آستینیں چڑھاتے ہوئے کمال کھیل کا مظاہرہ کیا اور انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ کو اپنے نام کیا۔لاہور کی جانب سے فخر زمان نے 63 جبکہ کپتان اے بی ڈی ویلیئرز اور ڈیوڈ ویزے نے بالترتیب شاندار اور ناقابل شکست 52 اور 45 رنز کی اننگز کھیلیں۔
ملتان سلطانز کی جانب سے جنید خان نے 3 جبکہ محمد الیاس نے ایک وکٹ حاصل کی۔آخری گیند پر جیت کیلئے 3 رنز درکار تھے، اس موقع پر ڈیوڈ ویزے نے شاندار چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دےدی


Image result for peshawar zalmi karachi kings

شارجہ: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو رنز 44 سے شکست دےدی۔شارجہ میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل سیزن 4 کے نویں میچ میں کراچی کنگز 154 رنز کے تعاقب میں 9وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز ہی بنا سکی۔کراچی کنگز کی جانب سے محمد رضوان رنز بنا کر نمایاں رہے۔
جبکہ کپتان عماد وسیم 26 اور کولن انگرام 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے 4 جبکہ عمید آصف، وہاب ریاض اور کیرون پولارڈ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔