Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

بھارتی وزیراعظم مودی کی زندگی پر مبنی فلم 5 اپریل کو سنیماگھروں میں ریلیز نہیں ہوسکی


Image result for modi film poster

بھارتی وزیراعظم مودی کی زندگی پر مبنی فلم کی ریلیز اپوزیشن جماعتوں کے اعتراضات کے بعد روک دی گئی۔بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی زندگی پر بنی فلم اپنی طے شدہ تاریخ5 اپریل کو سنیماگھروں میں ریلیز نہیں ہوسکی۔بھارت میں لوک سبھا انتخابات سے چند روز پہلے فلم کی ریلیز پر اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن میں شکایت کی تھی کہ انتخابات سے ایک ہفتے پہلے فلم کی ریلیز انتخابی قوانین کی خلاف ورزی میں آتی ہے۔فلم کے پروڈیوسر سندیپ سنگھ نے جمعرات کوٹویٹ کی کہ 'پی ایم نریندر مودی‘ فلم 5 اپریل کو ریلیز نہیں ہوگی جبکہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن نے فلم کی ریلیز کی اجازت نہیں دی۔
اپوزیشن جماعتوں کے مطابق فلم کا انتخابات سے قبل ریلیز ہونا نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو غیر منصفانہ فائدہ پہنچائے گی۔ابتدائی طور پر ’پی ایم نریندرمودی‘ فلم کی ریلیز 12 اپریل کو طے تھی لیکن انتخابات سے پہلے اسے ریلیز کرنے کے لئے تاریخ آگے بڑھا کر 5اپریل کر دی گئی تھی۔پی ایم نریندر مودی‘ میں بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے نے مرکزی کردار اداکیا ہے۔ فلم میں مودی کی زندگی کے مختلف ادوار، ابتدائی برسوں کا احوال اور ہندوستانی ریاست گجرات کے وزیرِاعلیٰ کے طور پر ان کے زندگی کے حالات کو دکھایا گیا ہے۔


مہوش حیات نے معروف پاپ سنگر مرحومہ نازیہ حسن کی 54ویں سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کی


Image result for mehwish hayat nazia hassan


حال ہی میں تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش نے معروف پاپ سنگر مرحومہ نازیہ حسن کی 54ویں سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔سوشل سائٹ انسٹا پر مہوش نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ نازیہ حسن کا زبان زد عام گیت ’’دل بولے بوم بوم ‘‘ گا رہی ہیں۔یہ ویڈیو دراصل امریکی ریاست ایریزونا میں کچھ عرصہ قبل ہونے والے کانسرٹ کی ہے جس میں مہوش نے نازیہ حسن کی یاد میں یہ گانا گایا تھا۔اداکارہ نے لکھا کہ رواں ہفتے نازیہ حسن کی 54ویں سالگرہ منائی گئی،وہ حقیقی معنوں میں ایک لیجنڈ تھیں۔



ہالی ووڈ کے معروف اداکار وِل سمتھ کی اہلیہ پاکستانی گلوکاروں عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کی مداح


Related image

ہالی ووڈ کے معروف اداکار وِل سمتھ کی اہلیہ پاکستانی گلوکاروں عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کی مداح نکلیں۔اداکار وِل سمتھ کی اہلیہ جاڈا پنکیٹ سمتھ خود بھی گلوکارہ و اداکار ہیں، وہ نہ صرف کئی گانے گاچکی ہیں بلکہ ہالی ووڈ کی متعدد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔انہوں نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں انکشاف کیا کہ وہ عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کی مداح ہیں۔جاڈا پنکیٹ سمتھ نے انسٹاگرام پر عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کے کوک سٹوڈیو میں گائے گئے صوفیانہ کلام کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دونوں پاکستانی گلوکار صوفی موسیقی میں ان کے پسندیدہ ہیں۔’ اس گانے کو چھاپ تلک کہا جاتا ہے اور آپ یوٹیوب پر جا کر اس کے بول دیکھ سکتے ہیں، دونوں ہی بہت خوبصورت آوازوں کے مالک ہیں‘۔خیال رہے کہ کوک سٹوڈیو کے سیزن 7 سال 2014 میں عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان نے ’چھاپ تلک‘ گایا تھا جس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے، یہ صوفیانہ کلام یوٹیوب پر اب تک 20 ملین سے زائد لوگ سن چکے ہیں۔


بھارتی موسیقار وشال پاکستان کا ایف 16 طیارہ گرانے کا جھوٹا دعویٰ کرنے پر نریندر مودی پر برس پڑے


Image result for ‫بھارتی موسیقار وشال‬‎

بھارتی موسیقار وشال ڈاڈلانی پاکستان کا ایف 16 طیارہ گرانے کا جھوٹا دعویٰ کرنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی حکومت پر برس پڑے۔وشال ڈاڈلانی نے اپنے ایک بیان میں  بھارت کی جانب سے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کے جھوٹے دعوے پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کی گنتی کی ہے اور وہ پورے ہیں۔وشال ڈاڈلانی کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ یہ بہت ہی شرم کی بات ہے کہ کس طرح برسرِ اقتدار جماعت اور اس کے پالتو میڈیا نے الیکشن جیتنے کیلئے کھلم کھلا جھوٹ بولا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اس طرح جھوٹ بولنا غداری کے زمرے میں نہیں آتا؟، عالمی سطح پر اس بات سے بھارت کی کیا عزت رہ جائے گی ، کیا عالمی سطح پر یہ تاثر نہیں گیا کہ بھارتی سرکار کس دیدہ دلیری سے جھوٹ بولتی ہے؟۔
اس سے قبل بھی وشال ڈاڈلانی مودی سرکار کی کلاس لے چکے ہیں جب یکم مارچ کو عمران خان کے جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کیا گیا تھا اور بھارتی میڈیا نے اس کا کریڈٹ بھی مودی سرکار کو دینے کی کوشش کی تھی۔وشال ڈاڈلانی نے مودی کو کریڈٹ دینے والے لوگوں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا تھا اور عمران خان کا فون نہ سننے پر بھی بھارتی وزیر اعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

بھارتی فنکاروں کی بی جے پی کو ووٹ نہ دینے کی اپیل


 Related imageImage result for naseeruddin shah

بھارتی فنکار اپنے ہی پردھان منتری کیخلاف میدان میں آگئے ۔ نصیرالدین شاہ، رتنا پھاٹک شاہ اور انوراگ کشپ سمیت چھ سو زائد فنکاروں کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے۔بیان  میں عوام سے محبت، بھائی چارے اور انصاف کیلیے ووٹ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔اس سے پہلے صحافی، مصنف، تحقیق کار اور فلمسازوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی عوام سے بی جے پی کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کرچکے ہیں۔

ریما نےاپنے شوہر ڈاکٹر طارق کے ہمراہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کا دورہ کیا




نامورپاکستانی اداکارہ ریما نے شوہر کے ساتھ  بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے دورے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔اداکاہ ریما نے حال ہی میں اپنے شوہر ڈاکٹر طارق کے ہمراہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کا دورہ کیا اور اپنے دورے کے دوران مسجد اقصیٰ کے سامنے لی گئیں تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ اللہ نے انہیں مسجد اقصیٰ جانے کا اور سنہرے گنبد کے نیچے عبادت کرنے کا موقع دیا۔اداکارہ نے مقبوضہ بیت المقدس کو صرف مسلمانوں کا مقدس مقام ہی نہیں بلکہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے لیے بھی مقدس مقام قراردیا۔ اس کے ساتھ ہی  ریما نے شب معراج کے واقعہ پر روشنی ڈالتے ہوئے حضرت محمد ﷺ کے مسجد اقصیٰ میں قیام کے بارے میں بتایا اور کہا کہ کس طرح ہمارے نبی ﷺ حضرت جبرائیل کے ساتھ آسمانوں کے سفر پر گئے اوراس رات انہوں نے خدا کے معجزے دیکھے۔


ایمی جیکسن کا شادی سے قبل حاملہ ہونے کا اعلان


Image result for ‫ایمی جیکسن‬‎

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی بولی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ ایمی جیکسن نے شادی سے قبل حاملہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت جلد ایک بچے کی ماں بننے والی ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم روبوٹ 2.0 میں مرکزی اداکارہ کے طور پر جلوہ گر ہونے والی اداکارہ نے حاملہ ہونے کا اعتراف کیا ہے حالانکہ وہ غیر شادی شدہ ہیں۔ایمی جیکسن نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کے ذریعے 31 مارچ کو اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کیا، اس دن برطانیہ میں ماں کا عالمی دن منایا گیا تھا۔
اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ وہ چھت پر چڑھ کر زور زور سے چلا کر سب کو یہ خوشخبری دینا چاہتی تھیں اور ماؤں کا دن ہی وہ بہترین وقت ہے جب آپ سب کو یہ خوشخبری سنائی جانی چاہیئے۔ واضح رہے اداکارہ ایمی جیکسن نے گزشتہ برس جارج نامی برطانوی شخص سے منگنی کی تھی اور تب ہی سے یہ جوڑا ایک ساتھ رہ رہا ہے۔ امید ہے کہ یہ دونوں اگلے برس شادی کرلیں گے۔


بنگلہ دیشی گلوکار نےلوڈ ویڈنگ’ کے گانے کی پوری ویڈیو ہی چرا لی


Image result for ‫کی پوری ویڈیو ہی چرا‬‎

بنگلہ دیشی گلوکار نے مہوش حیات اور فہد مصطفیٰ پر فلمائے گئے فلم ‘لوڈ ویڈنگ’ کے گانے ‘کُوچ نا کرِیں’ کی پوری کی پوری ویڈیو ہی چرا ڈالی۔تفصیلات کے مطابق بولی وڈ میں پاکستان کے گانے اور فلمی سینز کاپی ہونے کے بعد اب بنگلہ دیش میں بھی یہ سلسلہ شروع ہوگیا۔نبیل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘لوڈ ویڈنگ’ کے اس گانے کو اداکار فہد مصطفیٰ اور اداکارہ مہوش حیات پر فلمایا گیا تھا، یہ فلم گزشتہ برس ریلیز ہوئی تھی جس میں جہیز جیسے سماجی مسئلے کو زیر بحث لایا گیا تھا۔اس فلم نے پاکستانی شائقین کے خوب دل جیتے اور فلم بینوں کی جانب سے بے حد پسند بھی کیا گیا۔اپنی فلم ‘لوڈ ویڈنگ’ کے گانے کی ویڈیو چوری ہونے پر ہدایت کار نبیل قریشی نے حیرت کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین نہیں آرہا۔

نازیہ حسن کے چاہنے والے آج ان کی 54 ویں سالگرہ منارہے ہیں


Image result for ‫نازیہ حسن‬‎

دلفریب انداز، سریلی آواز والی پاپ کوئین کے نام سے مشہور نازیہ حسن کے چاہنے والے آج ان کی 54 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ نازیہ حسن کے مداحوں کے دلوں میں ان کی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔خوبصورت گلوکارہ کے مدھر گیت آج بھی سننے والوں کے کانوں میں رس گھولتے ہیں۔ گلوکارہ کا انداز ایسا جو دل میں گھر کر جائے۔ آواز ایسی جو کانوں میں رس گھول دے۔ نازیہ حسن نے برصغیر میں پاپ میوزک  کی  بنیاد  رکھی زندگی نے وفا نہ کی اور وہ کم عمری میں ہی خالق حقیقی سے جاملیں۔ پیار کی باتیں کرنے والی نازیہ حسن پر آج بھی سب کو ناز ہے۔ تین اپریل 1965 کو کراچی میں آنکھ کھولی۔ خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شہرت میں اپنی مثال آپ نازیہ حسن نوعمری میں ہی چھا گئیں۔
پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام سنگ سنگ چلیں سے گلوکاری کا آغاز کرنے والی نازیہ نے لندن سے موسیقی کی تربیت حاصل کی تھی۔ بھارتی فلم میں گائے ان کے گانے ’’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے‘‘ نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور پھر بات ایسے بنی کہ دنیا بھرمیں ’’ڈسکو دیوانے‘‘ کی دھوم مچ گئی۔ڈسکو دیوانے کے بعد بوم بوم ، ینگ ترنگ ، ہاٹ لائن اور کیمرہ کیمرہ کے نام سے البمز نے انہیں شہرت کے بام عروج پر پہنچا دیا۔قانون کی تعلیم حاصل کرنے والی یہ دلکش گلوکارہ اقوام متحدہ کی ثقافتی سفیر بھی رہی۔ لوگوں میں خوشیاں بانٹنے والی نازیہ حسن کی اپنی زندگی تلخیوں کا شکاررہی۔ ناکام شادی اور کینسر نےنازیہ کو روگ لگا دیا اور وہ محض 36 برس میں تیرہ اگست 2000 کو زندگی کی بازی ہار گئیں لیکن آج بھی پرستاروں کے دلوں میں زندہ ہیں۔


’چھلاوا ‘کا پوسٹر سونم کپور کی فلم ’ڈولی کی ڈولی‘ کے پوسٹر کی نقل؟؟؟؟؟


Image result for ‫فلم ’چھلاوا ‘کا پوسٹر‬‎

گزشتہ دنوں فلم ’چھلاوا ‘کا پوسٹر ریلیز ہوا جسے سوشل پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، ناقدین کا کہنا تھا کہ یہ پوسٹر بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی فلم ’ڈولی کی ڈولی‘ کے پوسٹر کی نقل ہے۔فلم چھلاوا کے ہدایت کار وجاہت رؤف نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے سوشل میڈیا سے اُس پوسٹر کے بارے میں علم ہوا، میں نے یہ بالی ووڈ فلم کبھی دیکھی ہی نہیں، نہ میں جانتا تھا کہ ایسی کوئی بالی ووڈ فلم بھی ہے۔انہوں نے ہالی ووڈ کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ مشہور فلم پریٹی ویمن کے پوسٹر جیسے سیکڑوں پوسٹر موجود ہیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا بلکہ تنقید کرنے والے ہماری پذیرائی کرتے ہیں۔
فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے وجاہت رؤف کا کہنا تھا کہ یہ ایک فیملی کامیڈی فلم ہوگی، جس میں جذباتی مناظر بھی ہیں، مہوش حیات اور اظفر رحمان کے درمیان خوبصورت کیمسٹری دکھائی گئی ہے۔فلم چھلاوا میوزک شیراز اپل دے رہے ہیں، ہدایت کار وجاہت رؤف کی گزشتہ دو فلموں ’کراچی سے لاہور‘ اور ’لاہور سے آگے‘ میں بھی شیراز اپل نے میوزک کمپوز کیا تھا۔گزشتہ دنوں اداکارہ مہوش حیات اور اظفر رحمان کی فلم ’چھلاوا‘ کا ٹیزر منظرعام پر آیا جسے شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔ٹیزر میں شادی کے مناظر، جذباتی سین، کامیڈی اور مہوش حیات کے آئٹم نمبر بھی موجود ہیں ، فلم کے اب تک تین پوسٹرز جاری کئے جاچکے ہیں جن میں اظفر رحمان ، مہوش حیات اور زارا نور عباس کے پوسٹرز شامل ہیں۔ہدایت کار وجاہت رؤف کی فلم’چھلاوا‘کی کاسٹ میں اداکارہ مہوش حیات اور اظفر رحمان کے علاوہ اداکارہ زارا نور عباس، اسد صدیقی، عاشر وجاہت، محمود اسلم اورعدنان شاہ شامل ہیں۔فلم عید الفطر کے موقع پر فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم’’مولاجٹ‘‘کے ساتھ ریلیز کی جائے گی ۔



ہالی ووڈ اداکار نکولس کیج نے شادی کے 4 روز بعد ہی اسے ختم کرنے کی درخواست دائر کردی


Image result for ‫ہالی ووڈ اداکار نکولس کیج‬‎

معروف ہالی ووڈ اداکار نکولس کیج نے شادی کے 4 روز بعد ہی اسے ختم کرنے کی درخواست دائر کردی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق معروف امریکی اداکار نکولس کیج نے شادی کے 4 روز بعد ہی اپنی شادی کی منسوخی کی درخواست دائر کی ہے، جس کی وجہ دونوں کے درمیان پہلے روز سے ہی شروع ہونے والے اختلافات ہیں۔نکولس کیج نے 4 روز قبل اپنی دیرینہ دوست ایریکا کوئیکی سے شادی کی تھی، تاہم اب انہوں نے اپنی شادی کی منسوخی کی درخواست دائرکردی ہے۔ جوڑے نے خفیہ طور پر ہفتے اور بدھ کے روز شادی کے لائسنس کے لیے درخواست دی تھی۔دوسری جانب اداکار نکولس کا کہنا ہے کہ شادی سے قبل وہ نشے میں تھے اور انہیں ایریکا کے مجرمانہ ریکارڈ کا پتا نہیں تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایریکا ایک عادی نشئی بھی رہ چکی ہیں، جب کہ سال 2008 اور 2011 میں ان کے خلاف مختلف جرائم میں ایف آئی آر بھی کاٹی گئی تھی۔ جب کہ عدالتی کاغذات کے مطابق اداکار نکولس کو شادی کی منسوخی کی اجازت نہیں دی جاسکتی بلکہ انہیں اپنی 4 روزہ شادی کو ختم کرنے کے لیے قانونی طور پر طلاق کے لیے رجوع کرنا پڑے گا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اداکار نکولس کیج اس سے قبل بھی تین بار شادیاں کرچکے ہیں، یہ ان کی چوتھی شادی ہے۔ اس وقت نکلولس کیج کی عمر 55، جب کہ ان کی اہلیہ 34 سالہ میک آپ آرٹسٹ ہیں۔دونوں کی جانب سے گزشتہ ماہ 23 مارچ کو شادی کی درخواست دی گئی تھی۔ اس سے قبل نکلولس کیج کی ایلکس کیم سے سال 2004 سے 2016 تک شادی چلی۔ ایلکس سے قبل لیزا میری سال 2002 سے 2004 تک ان کی اہلیہ رہیں۔ کیج نے سب سے پہلے شادی سال 1995 میں پیٹریسیا سے کی تھی، جو 2001 تک چلی۔

پاکستانی فلم شیر دل نے پہلے ہفتے میں 6 کروڑ روپے کمائے


Image result for sher dil movie

کراچی: پاکستانی فلم شیر دل  نے پہلے ہفتے میں 6 کروڑ روپے کمائے، جبکہ کراچی کی کہانی پر مبنی فلم ‘لال کبوتر’ ایک کروڑ تین لاکھ روپے کا بزنس کرسکی۔شیر دل جذبہ حب الوطنی سے بھرپور پاک فضائیہ کے موضوع پر مبنی فلم ہے۔ جس میں میکال ذوالفقار خان اور ارمینا خان  نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ کراچی کے گرد گھومتی کرائم تھرلر فلم لال کبوتر نے ایک کروڑ تین  لاکھ  بٹورے ہیں۔ فلم میں اداکارہ منشا پاشا اوراحمد علی اکبر نے مرکزی کردار ادا کیا۔


شادی سے پہلے ماں بننے کی خواہش ہے بھارتی اداکارہ سارہ خان


Related image

ممبئی: مسلم ادکارہ کو شادی سے پہلے ماں بننے کی خواہش پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ فی الحال شادی کا تو پتہ نہیں ہے البتہ شادی سے قبل ماں بننے کے احساس کو محسوس کرنا چاہتی ہوں۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں مقیم معروف مسلم ٹی وی اداکارہ سارہ خان نے ایک انوکھی خواہش کا اظہار کیا جس پر اپنے پرائے سارے ہی ان کے خلاف ہو گئے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شادی کا فی الحال ان کو کچھ علم نہیں ہے نہ ہی وہ ایسا کوئی ارادہ رکھتی ہیں، تاہم شادی سے قبل ماں بننے کے احساس سے خود کو گزرتا دیکھنا چاہتی ہیں۔
ایسا انہوں بھارت کے مشہور اخبار ہندوستان ٹائمز کو دیے جانے والے ایک انٹرویو کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سارہ خان ان دنوں معروف بھارتی اداکار انکت گیرا کے ساتھ اکثر دیکھی جاتی ہیں اور یہ گمان ظاہر کیا جاتا ہے کہ اداکارہ سارہ خان کا اداکار انکت گیرا کے ساتھ افیئر چل رہا ہے۔متفرق بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گمان ظاہر کیا جاتا ہے کہ اداکارہ سارہ خان انکت گیرا کے ساتھ جلد رشتہ ازدواج میں بندھنے والی ہیں۔ اس ساری صورت حال کے پیش نظر ہندوستان ٹائمز نے ان سے انکت گیرا کے ساتھ متوقع شادی پر سوال کیا تو اداکارہ نے انتہائی چونکا دینے والا جواب دے ڈالا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی سے متعلق انہوں نے فی الوقت کچھ نہیں سوچا اور نہ ہی انہیں پتہ ہے کب ہو کب نہ ہو، لیکن وہ شادی کی بندھن میں بندھنے سے پہلے بچہ پیدا کرنے کے احساس سے گزرنا چاہتی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین سمیت مداحوں کی جانب سے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ ان دنوں انکت گیرا کے ساتھ مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہی ہیں، ایک ساتھ کام کرنے کی وجہ میرا اکثر ان کے ساتھ نظر آنا کوئی تعجب کی بات نہیں اور نہ ہی اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے درمیان افیئر جیسا کچھ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے شادی سے متعلق واضح کچھ علم نہیں تاہم شادی سے پہلے ماں بننے کے تجربے سے گزرنا چاہتی ہوں۔اداکارہ اس شرمناک خواہش کے اظہار کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ سارہ خان اس سے قبل بھی اپنے متنازعہ بیانات اور بولڈ فوٹو شوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بارہا تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہیں۔

















نواز شریف کو طبی معائنے کیلئے شریف میڈیکل سٹی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


Image result for ‫نواز شریف‬‎

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو طبی معائنے کیلئے شریف میڈیکل سٹی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ،جمعرات کو سابق وزیراعظم نوازشریف کو شریف میڈیکل اسپتال پہنچ گئے،جہاں انہیں شریف میڈیکل سٹی کے بخش بلاک منتقل کردیا ۔نواز شریف کے دل اور گردوں کے مختلف ٹیسٹ کئے جائیں گے جبکہ ان کیلئے ایک وارڈ مکمل طورپرخالی کرا لیا گیا،سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کے وارڈ میں غیرمتعلقہ شخص کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں 7 رکنی میڈیکل ٹیم مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا طبی معائنہ اور خون کے نمونے حاصل کرے گی۔نوازشریف کی حتمی رپورٹ آنے کے بعد لندن میں ان کے معالج ڈاکٹرلارنس سے رابطہ کیا جائے گا اور ان سے علاج کے حوالے سے مشاورت بھی کی جائے گی۔


تئیس مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 128 شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا

 Image result for ‫یوم پاکستان پرمہوش حیات کے علاوہ کن 7 شوبز شخصیات کو اعزازات دیے گئے؟‬‎ Image result for ‫مہوش حیات‬‎Image result for ‫یوم پاکستان پرمہوش حیات کے علاوہ کن 7 شوبز شخصیات کو اعزازات دیے گئے؟‬‎



تئیس مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 128 شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا۔سول اور ملٹری اعزازات سے نوازی جانے والی ان شخصیات میں شوبز کی 8 ہستیاں شامل ہیں۔ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دیے جانے کے اعلان پر ان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث ان کا نام تو سب جانتے ہیں لیکن ان کے علاوہ بھی دیگر سات نمایاں شخصیات کو اعزازات دیے گئے۔
تمام شخصیات کو صدر عارف علوی نے ایوارڈز دیے۔یوم پاکستان کی تقریب پر جن 128 شخصیات کو ایوارڈز دیے گئے ان میں 8 شوبز شخصیات بھی شامل تھیں۔اداکارہ مہوش حیات اور پشتو گلوکار سردارعلی ٹکر کو خدمات کے اعتراف میں ’تمغہ امتیاز‘‘ سے نواز گیا۔اعزازات کی فہرست میں 2 معروف گلوکار سجاد علی اور عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کا نام بھی شامل ہے۔ سجاد علی کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔اداکارہ ریما خان اور کامیڈ ین افتخار ٹھاکر کو سول ایوارڈ دیا گیا۔ٹی وی کا معروف نام اداکار شبیرجان کا نام تمغہ حسن کارکردگی پانے والوں میں شامل رہا۔ریما خان اور مہوش حیات کے علاوہ پاکستان سینما انڈسٹری کی سینیئر آرٹسٹ بابرہ شریف بھی شامل ہیں۔





اداکارہ وگلوکارہ عائشہ عمر ’’تمغہ فخرِ پاکستان‘‘ ملنے پر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے


Image result for aisha umar

کراچی(این این آئی) نامورپاکستانی اداکارہ مہوش حیات تمغہ امیتازملنے کے اعلان پرتنقید کا نشانہ بننے کے بعد اب اداکارہ وگلوکارہ عائشہ عمر ’’تمغہ فخرِ پاکستان‘‘ ملنے پر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئیں۔ابھی مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملنے کا تنازعہ ختم نہیں ہوا تھا کہ ایک اور تنازعہ نے سر اٹھا لیا اس بار خوبرو پاکستانی اداکارہ وگلوکارہ و ماڈل عائشہ عمر تنقید کا نشانہ بنی ہیں۔انہیں ’’تمغہ فخرِ پاکستان‘‘ ملنے پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ حال ہی میں عائشہ عمر کو شوبز انڈسٹری میں 10 سالہ خدمات کے اعتراف میں ایک انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کی جانب سے ’’تمغہ فخرِ پاکستان‘‘ اور’’گلوبل وومن ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا ہے۔ عائشہ عمر نے یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اپنی خوشی اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئرکرتے ہوئے فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ میں اپنے ملک کے لیے اسی طرح فخر کا باعث بنتی رہوں گی۔تاہم سوشل میڈیا صارفین کو عائشہ کو ’’تمغہ فخرِ پاکستان‘‘ ملنا ہضم نہیں ہورہا اور انہوں نے مہوش حیات کی طرح عائشہ عمر کو بھی یہ اعزاز ملنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عائشہ عمر بطور ماڈل اچھی ہے پر یہ اس ایوارڈ کے قابل نہیں، کوئی ایک کام بتادو عائشہ کا جس کی وجہ سے انہیں اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے شرم کی بات ہے۔کچھ صارفین نے عائشہ عمرکے ساتھ مہوش حیات کوبھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا پہلے مہوش اور اب عائشہ، ایسا کیا کیا ہے دونوں نے کہ انہیں اعزازات سے نوازا جارہاہے۔

معروف گلوکارہ شہناز بیگم 67 سال کی عمرمیں دل کا دورہ پڑنے سے بنگلہ دیش میں انتقال کرگئیں



Image result for ‫شہنازبیگم‬‎

معروف گلوکارہ شہناز بیگم 67 سال کی عمرمیں دل کا دورہ پڑنے سے بنگلہ دیش میں انتقال کرگئیں ۔شہنازبیگم معروف پلے بیک سنگر تھیں جنہوں نے ’’سوہنی دھرتی‘‘ اور’’ جیوے جیوے پاکستان‘‘ جیسے مقبول ترین ملی نغمے گائے۔شہنازبیگم معروف پلے بیک سنگر تھیں جنہوں نے ’’سوہنی دھرتی‘‘ اور’’ جیوے جیوے پاکستان‘‘ جیسے مقبول ترین ملی نغمے گائے۔انہیں پڑنے والا دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا،  انتقال ڈھاکا میں ان کے گھر پرہوا۔ شہنازبیگم نے شوہر،ایک بیٹا اورایک بیٹی کو سوگوارچھوڑا ہے ۔ ان کے بچے بیرون ملک قیام پزیر ہیں ۔دو جنوری 1952 کو ڈھاکا میں آنکھیں کھولنے والی شہناز بیگم سقوط ڈھاکا کے بعد پاکستان سے بنگلہ دیش منتقل ہو گئیں تھیں۔ ان کے گائے گئے مشہور ترین ملی نغمے آج بھی بچے بچے کی زبان پر ہیں۔سال 2010 میں ان کا رجحان مذہب کی جانب کافی بڑھا، عمرہ کی ادائیگی سے واپسی پر انہوں نے اپنا ذاتی گھر فروخت کر کے رقم مستحقین میں تقسیم کردی تھی۔ وہ حجاب لیتی تھیں۔
 


سلمان خان نے نئی فلم ’’نوٹ بک‘‘ کیلئے نیا گانا ریکارڈ کرادیا


Image result for ‫سلمان خان‬‎

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے نئی فلم ’’نوٹ بک‘‘ کیلئے نیا گانا ریکارڈ کرادیا، ”میں تارے توڑ لاﺅں“ کو ایک دن میں ساڑھے 3 ملین (35 لاکھ سے زائد) بار دیکھا جاچکا ہے۔ٹی سیریز کی جانب سے سلمان خان کا نیا گانا ’’میں تارے توڑ لاؤں‘‘ یو ٹیوب پر گزشتہ روز (18 مارچ 2019ء) کو ریلیز کیا گیا۔فلم نوٹ بک کا گانا پرینوتن اور ظہیر اقبال پر فلمایا گیا ہے جبکہ سلمان خان بھی اس میں مختصر کردار ادا کررہے ہیں۔فلم نوٹ بک کا گانا پرینوتن اور ظہیر اقبال پر فلمایا گیا ہے جبکہ سلمان خان بھی اس میں مختصر کردار ادا کررہے ہیں۔



احد رضا میر اورسجل علی کو بین الاقوامی ویب سائٹ ’بز ایشیا‘ پر بہترین جوڑی کے لیے نامزد کر لیا گیا


Related image

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبصورت ترین جوڑی احد رضا میر اورسجل علی کو بین الاقوامی ویب سائٹ ’بز ایشیا‘ پر بہترین جوڑی کے لیے نامزد کر لیا گیا ہے۔بین الاقوامی ویب سائٹ بز ایشیا نے پہلی بارآن لائن ایوارڈ 2019 ء کی نامزدگیوں کی فہرست جاری کی ہے،جس میں پاکستان سے بہترین جوڑی کے لیے ڈرامہ ’آنگن‘ سے بے حد مقبولیت حاصل کرنے والے احد رضا میر اور سجل علی کو نامزد کیا گیا ہے۔
بز ایشیا نے فہرست میں اْن با صلاحیت اداکاروں، گلوکاروں اور چینلز کو چْنا ہے جنہوں نے اپنے بہترین کام کی وجہ سے ایشیا بھر میں نام کمایا ہے۔بہترین گلوکار وں کی فہرست میں بھی بھارتی گلوکاروں کے ساتھ پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کو بھی نامزدکیا گیا ہے جبکہ بہترین چینلز کی فہرست میں پاکستان کے دو چینلز جیو ٹی وی اور ہم ٹی وی کو نامزد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ووٹ دینے کا عمل آن لائن 31 مارچ 2019تک جاری رہے گا اور نتائج کا اعلان رواں سال اپریل میں کیا جائے گا۔



ودیا بالن پاکستانی فنکاروں کےلیئے بول پڑیں


Related image

ذرائع کے مطابق بولی وڈ اداکارہ ودیا بالن کہتی ہیں بس بہت ہوگیا۔ فن اور فنکار کی کوئی حد نہیں ہوتی۔انہوں نے مزید کہا  فنکاروں کو سرحدوں اور سیاست سے دور رکھنا چاہیئے۔ان کا کہنا تھا فن سے بہترلوگوں کو اکٹھا کرنے کا کوئی طریقہ نہیں۔ چاہے وہ موسیقی ہو، شاعری ہو، رقص ہو، تھیٹر ہو سنیماہو یا کوئی فن کی کوئی اور قسم ہو۔