Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

کوئٹہ میں گیس کے اخراج سے خاتون جاں بحق ہوگئی


کوئٹہ میں گیس کے اخراج سے خاتون جاں بحق ہوگئی،2 روز کے دوران ایسے واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ جان محمد روڈ نجیب اسٹریٹ میں پیش آیا جہاں کرائے کے فلیٹ میں مقیم 65 سالہ زبیدہ بی بی رات کو گیس ہیٹر جلتا چھوڑ کر سوگئی تھی۔
گیس کا پریشر کم ہونے پر ہیٹر بجھ جانے سے  کمرے میں گیس بھر گئی جس کےنتیجےمیں دم گھٹنے سےخاتون  دم توڑ گئی۔خاتون کے انتقال کرجانے کی  اطلاع ہسمایوں نے پولیس کو دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو سول اسپتال منتقل کیا اور ضروری کارروائی کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔
دو روز کے دوران گیس کے اخراج سے  انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے ۔ گزشتہ روز بھی پشتون آباد کے علاقے میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے  3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ خاتون اور ایک بچی بے ہوش ہو گئی تھی۔


کوئٹہ: گیس لیکج، دم گھٹنے سےایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق


Image result for chhipa ambulance

کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مکان میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے چار افراد جاں بحق اور تین افراد بے ہوش ہوگئے۔پشتون آبادمیں ذرا سی غلطی سے پورا گھر اجڑ گیا،کمرے میں گیس ہیٹر جلتا چھوڑ کرگھروالے سوئے،آکسیجن ختم ہونے پر کمرے میں گیس بھرگئی۔دم گھٹنے سے باپ اور تین بچے جاں بحق اور بیوی ،دو بچے بے ہوش ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں باپ عبدالسلام ،چھ سالہ بیٹا احمد خان،تین سالہ بیٹی اور چار سالہ بیٹی شامل ہی۔لاشوں اورمتاثرہ افرادکو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔