Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

کراچی کے نئے ڈپٹی میئر کا انتخاب


 Image result for pppImage result for ‫ایم کیو ایم پاکستان کے ارشد حسن‬‎

کراچی کے نئے ڈپٹی میئر کا انتخاب آج ہو گا۔ سٹی کونسل میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ سٹی کونسل میں صبح 9 بجے سے شروع ہو کر شام 5 بجے تک جاری رہے گی ۔ڈپٹی میئر کا عہدہ پارٹی وفاداری تبدیل کرنے کے باعث ارشد وہرہ کی نااہلی کے باعث خالی ہوا تھا۔ ان کی نااہلی کی وجہ پارٹی وفاداری کی تبدیلی بنی۔ارشد وہرہ جب ڈپٹی میئرمنتخب ہوئے تو ان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے تھا، اس کے بعد انہوں نے سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی، جس پر ایم کیو ایم نے ان کیخلاف پٹیشن دائر کی تھی۔نئے ڈپٹی میئر کیلئے ایم کیوایم پاکستان کےارشد حسن اور پیپلزپارٹی کے کرم اللہ وقاصی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ پی پی امیدوار کو ن لیگ ، جماعت اسلامی اور اے این پی کی حمایت حاصل ہے۔
نئے ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے 300 ارکان ووٹ کاسٹ کریں گے۔پولنگ کے موقع پرکے ایم سی بلڈنگ کے تمام دفاتر بند ہیں جبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کراچی میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہوگیا، گرد آلود ہواؤں سے سب دھندلا گیا


Image result for ‫کراچی : آندھی اور مٹی کا طوفان‬‎

کراچی میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہوگیا، گرد آلود ہواؤں سے سب دھندلا گیا، بدلتا موسم شہریوں کیلئے زحمت بن گیا، تیز آندھی سے سائن بورڈز، پول اور درخت اکھڑ گئے، چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 100 سے زائد زخمی بھی ہوئے، گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔مغربی ہواؤں کا سلسلہ گزشتہ روز کراچی پہنچ گیا، تیز جکھڑوں کے ساتھ ساتھ مٹی کے طوفان نے بھی شہریوں کو پریشان کردیا، مختلف علاقوں میں درخت، سائن بورڈز، پول اور گھروں کی دیواریں بھی گر گئیں، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں کا سلسلہ کل (منگل کو) بھی جاری رہے گا۔
کراچی کے علاقے کلفٹن میں تیز ہواؤں کے باعث بجلی کے پول گر گئے، جب کہ معروف شاپنگ سینٹر کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔کراچی میں گرد آلود ہواؤں نے تباہی مچا دی۔ مختلف حادثات میں دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ کورنگی کاز وے پُل پر گاڑی خاتون ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی۔سندھ حکومت نے تیز ہواؤں کے باعث حادثات کے خدشات کے پیش نظر شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی کراچی میں آج سے بارش ہونے کی پیش گوئی کی تھی، گزشتہ شب سے شہر میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کل رات اور صبح سویرے بھی گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش کا امکان ہے۔ اتوار کی رات گرد و غبار کا طوفان توقع سے زیادہ تھا،اس طوفان کے دوران حدِ نگاہ 500 میٹر ریکارڈ کی گئ
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم شہر میں موجود ہے، جس کے باعث کراچی میں آج مزید ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پیر کو بھی شہر قائد میں ہواؤں کی رفتار زائد رہے گی، طوفان کے دوران ہوائیں 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہےکہ کل شام تک مغربی ہواؤں کا سسٹم شہر سے نکل جائے گا۔ دوسری جانب تیز ہواؤں کے باعث ٹیپو سلطان روڈ پر واقع اسکول کی چھت گرنے سے 5  بچے زخمی ہوگئے۔ زخمی بچوں  کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔چھت گرنے کا دوسرا واقعہ لیاری میں پیش آیا، جہاں مدرسے کے 6 بچے زخمی ہوگئے۔تیز ہواؤں کے باعث پرانا کراچی کے علاقے نیو چالی میں سالوں پرانا درخت بھی ٹوٹ کر گر گیا۔ سندھ ہائی کورٹ لان میں بھی قدیم درخت جڑ سے اکھڑ گیا  اور پارکنگ میں کھڑی سرکاری گاڑی پر جا گرا
حادثے میں ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ، جب کہ 2 گاڑیوں کو معمولی نقصان پہنچا۔ درخت پر موجود بعض پرندے بھی جان سے گئے۔تیز ہواؤں کے باعث عمارت کی صفائی کیلئے استعمال ہونیوالی رسیوں سے بندھی چیئر کے ٹکرانے سے کلفٹن کے شاپنگ مال کے ایک آفس کا شیشہ ٹوٹ گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ملیر میں ایک درخت جبکہ گلستان جوہر میں بجلی کا پول کاروں پر گر گئے۔کراچی میں گرد آلود ہواؤں نے تباہی مچا دی۔ مختلف حادثات میں دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ کورنگی کاز وے پُل پر گاڑی خاتون ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی۔سندھ حکومت نے تیز ہواؤں کے باعث حادثات کے خدشات کے پیش نظر شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی کراچی میں آج سے بارش ہونے کی پیش گوئی کی تھی، گزشتہ شب سے شہر میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں-

راچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز


Related image

کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں 2 لاکھ 15 ہزار 800 سے زائد طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔طلبہ کےلیے مجموعی طور پر 188 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جبکہ 59 امتحانی مراکز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔اس سے قبل کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات لیے گئے تھے۔


راچی میں پیر کے روز بھی تیز گرد آلود ہوا ئیں


Related image

کراچی میں پیر کے روز بھی تیز  گرد آلود ہواوں نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ میٹ آفس کا کہنا ہے کہ شہر میں آج رات تیز بارش کا امکان ہے۔ ٹیپو سلطان کے علاقے میں تیز ہواوں کے باعث اسکول کی چھت گرنے سے 5 بچے زخمی، جب کہ نیوچالی کے علاقے میں سالوں پرانا درخت گاڑی پر گر گیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں پیر کے روز بھی کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش، بوندا باندی، تیز ہوائیں اور آندھی کا سلسلہ پیر کی صبح دوبارہ شروع ہوگیا۔ ترجمان میٹ آفس کے مطابق پیر سے منگل تک کراچی میں تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
پیر کی صبح کراچی کے علاقے نارتھ کراچی، ڈیفنس، پی ای سی ایچ ایس، بہادر آباد، سرجانی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، صدر، برنس روڈ، آئی آئی چند ریگر روڈ شامل ہیں۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی کراچی میں آج سے بارش ہونے کی پیش گوئی کی تھی، گزشتہ شب سے شہر میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کل رات اور صبح سویرے بھی گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش کا امکان ہے۔ اتوار کی رات گرد و غبار کا طوفان توقع سے زیادہ تھا،اس طوفان کے دوران حدِ نگاہ 500 میٹر ریکارڈ کی گئی
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم شہر میں موجود ہے، جس کے باعث کراچی میں آج مزید ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پیر کو بھی شہر قائد میں ہواؤں کی رفتار زائد رہے گی، طوفان کے دوران ہوائیں 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہےکہ کل شام تک مغربی ہواؤں کا سسٹم شہر سے نکل جائے گا۔ دوسری جانب تیز ہواوں کے باعث ٹیپو سلطان روڈ پر واقع اسکول کی چھت گرنے سے پانچ بچے زخمی ہوگئے۔ زخمی بچوں  کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تیز ہواوں نے پرانا کراچی کے علاقے نیو چالی میں سالوں پرانے درختوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا۔ سندھ ہائی کورٹ لان میں بھی قدیم درخت جڑ سے اکھڑ گیا  اور پارکنگ میں کھڑی سرکاری گاڑی پر جا گرا۔حادثے میں ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ، جب کہ 2 گاڑیوں کو معمولی نقصان پہنچا۔ درخت پر موجود بعض پرندے بھی جان سے گئے۔


کراچیکےسمندرمیں تیل وگیس کےذخائر کیلئے ڈرلنگ کا آخری مرحلہ


Image result for sea view drilling karachi

کراچی :پاکستان کےسمندرمیں تیل وگیس کےذخائر کی تلاش میں بڑی کامیابی کا امکان ہے، ذخائر کیلئے ڈرلنگ کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق، کراچی کی ساحلی پٹی پر جاری کیکٹرا ون پروجیکٹ میں اہم پیش رفت  ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق ،ڈرلنگ کا کام آخری مراحل میں ہے، 5ہزار میٹر تک کھدائی مکمل کرلی گئی۔امریکی کمپنی ایگزون موبل حاصل کردہ نتائج کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی، کھدائی میں مدر رگ شپ اور سپلائی ویسلز نے کام سرانجام دیا ہے۔ ایگزون موبل کے ساتھ پی پی ایل، اوجی ڈی سی ایل اور ای این آئی بھی ڈرلنگ کے عمل میں شریک ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی ساحلی پٹی میں تیل و گیس کے بڑے ذخئر ہیں، جن کی دریافت کے بعد پاکستان کے تیل کے درآمدی بل میں کمی آئے گی، گزشتہ سال پاکستان نے تقریبا سترہ ارب ڈالر کا تیل درآمد کیا تھا۔


کراچی میں موبائل چھیننے کی انوکھی طرز کی واردات


Related image

کراچی میں موبائل چھیننے کی انوکھی واردات سامنے آئی ہے۔ نوجوان کو سوشل میڈیا پر موبائل فون بیچنے کا اشتہار لگانا مہنگا پڑگیا،ملزم خریدار بن کر پہنچا اور موبائل فون لے اڑا۔سماء سے بات کرتے ہوئے متاثرہ شہری نے بتایا کہ اس نے سوشل میڈیا پر موبائل فون بیچنے کا اشتہار لگایا تھا۔ ملزم خریدار بن کر پہنچا اور موبائل فون لے اڑا۔شہری نے بتایا کہ ملزم نے رابطہ کرکے کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر موبائل فون دکھانے کا کہا۔ وہاں پہنچنے پر ملزم نے چالاکی دکھائی اور پہلے موبائل چیک کیا۔سفید شلوار کرتا پہنا مبینہ ملزم رقم دینے کا کہہ کر گلی میں لےگیا اور اسلحہ دکھا کر موبائل فون لے کر فرار ہوگیا۔شہری نے جوہرآباد پولیس کو شکایت درج کرادی ہے۔


کراچی میں ڈیفنس فیز7میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق


Related image

کراچی میں ڈیفنس فیز7میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔درخشاں پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت صالح کے نام سے ہوئی، مقتول ڈرائیوری کرتا تھا اور گاڑی میں بیٹھا ہوا تھا جب مسلح ملزمان نے اس پر فائرنگ کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی لگتا ہے،واردات کے وقت مقتول ڈرائیور کا پرس بھی گاڑی میں ہی تھا۔فائرنگ کا یہ واقعہ خیابان شاہین پر پیش آیا۔


کراچی میں میٹرک بورڈ کےامتحانات یکم اپریل سے ہی شروع ہوں گے ، چئیرمین میٹرک بورڈ


Image result for ‫میٹرک بورڈ کراچی‬‎

کراچی میں میٹرک بورڈ کے امتحات پیر یکم اپریل سے ہی شروع ہوں گے۔چئیرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سعید نے سماء سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میٹرک کے امتحانات کے شیڈول یا سینٹرزمیں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ چیئرمین کراچی میٹرک بورڈ نے طالبعلموں کو تیاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
 ڈاکٹر سعید نے مزید بتایا کہ امتحانات کے انتظامات مکمل ہیں اور سامان پہنچا دیا گیا ہے۔

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ , محکمہ موسمیات


Image result for ‫کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ , محکمہ موسمیات‬‎

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا رہے گا۔سماء سے بات کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید نے بتایا کہ کراچی میں رمضان میں بھی شدید گرمی ہوگی۔ ڈائریکٹر میٹ نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ گرم موسم سے بچنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں، ہلکے کپڑے پہنیں،پانی زیادہ پیئں، بغیر ضرورت دھوپ میں نہ نکلیں ، ضرورت کے تحت نکلیں تو سر ڈھانپ کر رکھیں۔انھوں نے واضح کیا کہ اپریل میں مارچ سے زیادہ گرم موسم ہوگا، مئی میں اپریل سے زیادہ گرم موسم ہوگا۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو کے امکانات ہوتے ہیں لیکن فی الحال نہیں ہیں۔ 7مئی سے5جون تک کا عرصہ گرم ترین ہوگا۔


کراچی کے حصے پانی 25 مقامات سے چوری ہونے لگا


Related image

حب ڈیم میں بارشوں کے بعد پانی آیا لیکن پانی مافیا نے اس پر پنجے گاڑھ رکھے ہیں۔ کراچی کے 25 مقامات سے پانی چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔کراچی میں واٹرمافیا ایک بار پھر سرگرم ہوگیا ہے۔ کراچی والوں کو حب ڈیم سے ملنے والی پانی کی 48 انچ کی مین لائن میں 25 مقامات سے پانی چوری ہونے لگا۔
منگھو پیر خیرآباد گوٹھ  میں سماء نے پہنچ کرسارا منظردکھایا۔عینی شاہد نے بتایا کہ مافیا کے کارندوں نے گھروں میں ٹینک بنائے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ خیرآبادگوٹھ، یارمحمدگوٹھ، رمضان گوٹھ، الطاف نگر، مہران سٹی، گرم چشمہ، نادرن بائی پاس، کیماڑی، منگی گوٹھ، نورانی ہوٹل، کیماڑی اور دیگر مقامات سے غیر قانونی کنکنشنز لیے گئے ہیں۔


سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی کے مختلف علاقےپر چھاپہ مار کر جرمانے کیے


Image result for ‫سندھ فوڈ اتھارٹی‬‎

سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی کے مختلف علاقے شاہ فیصل کالونی، پٹیل پاڑا اور گارڈن ایسٹ کی کئی بیکریاں اور ریسٹورنٹس پر چھاپہ مار کر جرمانے کیے۔حکام نے شاہ فیصل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے امینہ بیکرز، شاہ فیصل سوئٹس، اے ون چپلی کباب ہوٹل، بمبئی نمکو اینڈ سوئٹس، بسم اللہ پکوان سینٹر اور پیزا 363 پر چھاپہ مارا۔
چھاپے کے دوران انکشاف ہوا کہ شاہ فیصل میں مشہور چپلی کباب کے ریسٹورنٹ میں صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی ناقص تھی جہاں کھانے کی اشیاء کو کیمیکل ڈرم میں رکھا گیا تھا جس پر فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ہوٹل کو 95 ہزار کا جرمانہ کر دیا۔کارروائی کے دوران پکوان سینٹرز سے پرانا گوشت برآمد کر لیا گیا جبکہ کورنگی، پٹیل پاڑہ اور گارڈن میں بھی پکوان سینٹرز میں کیڑے مکوڑوں کی بھرمار نکلی۔سندھ فوڈ اتھارٹی نے کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والے تمام مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ سات دن کے اندر اپنی ہوٹلوں اور پکوان سینٹرز کی صفائی کے معیار کو بہتر بنائیں۔


نیپا چورنگی کے قریب واقع جھگیوں میں اچانک آگ لگنے سے اک بچی جھلس کر جاںبحق


Image result for ‫جھگیوں میں  آگ‬‎

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں جھگیوں میں آگ لگنے سے ایک بچی جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔نیپا چورنگی کے قریب واقع جھگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کےلیے فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے حصہ لیا اور آگ پر قابو پا کر کولنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا۔آتشزدگی کے باعث کئی جھگیاں مکمل جل گئیں جبکہ کچھ جھگیاں معمولی متاثر ہوئیں۔
واقعے میں جاں بحق ہونے والی 4 سالہ بچی کی شناخت فاطمہ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔




کراچی میں ہیٹ ویو آنے کا خدشہ


Image result for karachi heat

بتایا ہے کہ  کراچی میں گرمی شروع ہوچکی ہے،مارچ میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتاہے۔سماء سے بات کرتےہوئے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید نے بتایا کہ اپریل میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور درجہ حرارت مزید بڑھے گا اور 39 ڈگری تک جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مئی میں درجہ حرارت 40 تک پہنچنے کا امکان ہے، کراچی میں ہیٹ ویو آنے کا خدشہ بھی ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہیٹ ویو آنے سے قبل باقاعدہ آگاہ کیا جائے گا، سارے ادارے اگر تیار رہیں گے تو ہیٹ ویو سے نبٹنے میں مشکلات نہیں ہونگی۔

پاکستان میں زیر سمندر ایک تیل کا بڑا ذخیرہ موجود ہونے کا امکان


Related image

ایک سنیئر پاکستانی افسر نے گلف نیوز کو بتایا کہ پاکستان مستقبل میں تیل برآمد کرنے والا ملک بن سکتا ہے، چند دنوں پہلے وزیراعظم عمران خان نے اشارہ دیا تھا کہ پاکستان میں زیر سمندر ایک تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوسکتا ہے ۔پاکستانی افسر کے مطابق کراچی سے 230کلومیٹر دور پاک ایران باڈر کے قریب زیر سمندر تیل کے ذخائر موجود ہونے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ ذخائر کی مقدار کا تعین کرنا قبل از وقت ہوگا لیکن امید ہے کہ پاکستان کے تیل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کافی ہوگا۔
وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ کراچی سے 230کلومیٹر دور زیرِسمندر تیل کے بڑے ذخائر سے متعلق مثبت اشارے ملے ہیں تاہم ہم مزید تفصیل آئندہ ماہ پیش کریں گے ۔گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اگلے تین ہفتوں میں قوم کو ایک بڑی خوشخبری دیں گا۔پچھلے ہفتے سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا تھاکہ سمندرمیں تیل کی دریافت کا عمل اپنے آخری مراحل میں ہے جہاں تیل کے بڑے ذخائر کی دریافت متوقع ہے ۔




اسٹریٹ کرمنلز خواتین کا روپ دھار کر وارداتیں کرنے لگے


Image result for ‫کراچی میں اسٹريٹ کرمنلز‬‎

اسٹریٹ کرمنلز خواتین کا روپ دھار کر وارداتیں کرنے لگے لیاقت آباد پولیس نے برقعہ پوش ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلزخواتین کاروپ دھارکرڈکیتیاں کرنے لگے، کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے پولیس نے ڈکیتی کرنیوالا ملزم ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم برقعہ پہن کر وارداتیں کرتا تھا، برقعہ پوش ملزم موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھا کرتا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اورنقدی برآمد کرکے ملزم نعمان اور فیاض کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔


کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر واقع مکان میں آگ لگنے سے ماں بچوں سمیت تین افراد جاں بحق


Related image

کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر واقع مکان میں آگ لگنے سے ماں بچوں  سمیت تین افراد جاں بحق ہوگے۔پولیس کے مطابق جمشید روڈ پر بجلی گراؤنڈ کے قریب واقع گھر میں آگ علی الصبح شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔جاں ہونے والوں کی شناخت شمائلہ، 4 سالہ انیسہ اور 8 سالہ سفیان کے نام سے ہوئی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون شمائلہ کا شوہر نوکری کے سلسلے میں ملائشیا میں ہے۔فائر برگیڈ کی ایک گاڑی نے آگ پر قابو پا لیا جبکہ لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


شہرِ قائد میں شادی کی تقریبات پر رات 11 بجے کے بعد مکمل پابندی عائد


Image result for ‫شادی ہال‬‎

شہرِ قائد میں شادی کی تقریبات پر رات 11 بجے کے بعد مکمل پابندی عائد ہوگی، اس سلسلے میں ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیرِ صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شادی کی تقریبات پر رات گیارہ بجے کے بعد پابندی ہوگی، 11 بجے کے بعد بھی کھلے رہنے والے ہالز کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور پابندی پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شادی ہالز کے خلاف مہم 2 ہفتے بعد شروع کی جائے گی، ہال مالکان کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے جبکہ خلاف ورزی پر ہال سیل کرنے پر بھی غور کیا گیا۔کمشنر کراچی نے کہا کہ کارروائی کے دوران پولیس اور بلدیاتی ادارے حصہ لیں گے، ہالز مالکان فیصلہ پرعمل کریں اور شہری بھی تعاون کریں۔


کراچی کے علاقے شیرشاہ میں روئی کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا


Related image


کراچی کے علاقے شیرشاہ میں روئی کے گودام میں لگنے والی آگ پر 3گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔پراچہ چوک پر روئی کے گودام میں لگی آگ میں کروڑوں روپے مالیت کا مال جل کر راکھ ہوگیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گوادم میں روئی اور کپڑے کی موجودگی کے باعث آگ نے شدت اختیار کی اور پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ گودام  میں لگی آگ پر فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے 3 گھنٹے سے زائد کی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔آپریشن کے دوران 2 فائر فائٹرز معمولی زخمی ہوئے، آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکی۔


پی ایس ایل ناک آؤٹ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا مقابلہ


Image result for united vs kings

پاکستان سپر لیگ سیزن فور میں پہلا ناک آؤٹ میچ آج دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان شام 7 بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں ہونے والے دونوں میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دی تھی۔ کراچی اور اسلام آباد کی فاتح ٹیم جمعے 15 مارچ کو پشاور زلمی کےساتھ میچ کھیلے گی۔
اسلام آباد کے ٹاپ آڈر کو کراچی کنگز کےخلاف کافی مضبوط سمجھا جا رہا ہے جس میں ڈیل پورٹ، لیوک رونکی، ایلکس ہیلز اور آصف علی جیسے بلے باز شامل ہیں۔کراچی کنگز کے بلےباز کولن انگرام، بابر اعظم اور کولن مونرو مخالف ٹیم کےلیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔


پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف دیا ہے


Related image

پی ایس ایل 4 کے آخری گروپ میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف دیا ہے، کامران اکمل اور امام الحق نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
پاکستان سپر لیگ 4 کے آخری گروپ میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کامران اکمل اور امام الحق کی 137 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ کی بدولت پشاور زلمی نے مقررہ  20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔
کامران اکمل 48 گیندوں پر 5 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 86 اور امام الحق 40 گیندوں پر 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہوں نے ایک چھکا اور 7 چوکے لگائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے بعد میں کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا، کیرن پولارڈ 12، لیام ڈاؤسن 9، ڈیرن سیمی 5، وہاب ریاض 11 اور حسن علی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، صہیب مقصود 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے-
کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے 3 اور کولن منرو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عثمان شنواری ایک شکار کر سکے۔
پشاور زلمی اور کراچی کنگز پہلے ہی فائنل فور میں جگہ بناچکے ہیں، کراچی کنگز میچ جیت کر 12 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آجائے گا جبکہ پشاور زلمی فتح کی صورت میں 14 پوائنٹس اور رن ریٹ کی بنیاد پر سر فہرست ٹیم بن جائے گی، کوئٹہ گلیڈی ایٹر 14 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔