
نو ماہ کی نشوا کی حالت بہتر ہونے لگی۔ ڈاکٹرز نے بچی کی آکسیجن ہٹادی ہے اور اُسے نالی کے ذریعے فیڈ کرایا جارہا ہے۔سی ٹی اسکین رپورٹ کے مطابق بچی کے دماغ کی سوجن کم ہے۔سوجن مکمل ختم ہرنے پر واضح ہوگاکہ نشوا کے دماغ کا کتنا حصہ متاثر ہوا۔دوسری جانب دارالصحت اسپتال کے باہر بچی کے اہلخانہ سمیت دیگرافراد نے احتجاج کیا۔احتجاج میں اہلخانہ نے معاملے پر سختی سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا۔مزید تحقیقات کیلئےوزیراعلیٰ سندھ کے احکامات پر2رکنی تشکیل دے دی گئی۔دارالصحت اسپتال میں اوور ڈوز انجکشن دینے والے وارڈ بوائے ملزم آغا معیز کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا۔ جہاں ملزم کو20 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ملزم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر نے انجکشن لکھ کر دیا تھا اس نے صرف انجیکشن لگایا تھا۔پولیس نے لیڈی ڈاکٹر کو بھی بیان کیلئے طلب کرلیا ہے۔
No comments: