Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

پیرس:تاریخی نوٹرے ڈیم چرچ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی


Image result for ‫نوٹرے ڈیم چرچ‬‎

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس کے تاریخی نوٹرے ڈیم چرچ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے 850 سال پرانے نوٹرے ڈیم چرچ میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے چرچ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ عمارت کو خالی کرالیا گیا ہے۔نوٹرے ڈیم وہ تاریخی چرچ ہے جہاں ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں سیاحوں کی آمد ہوتی ہے، واضح رہے کہ چرچ کی عمارت میں تعمیراتی کام جاری تھا۔پیرس کے نوٹرے ڈیم چرچ میں آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔پیرس پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چرچ کے اطراف آنے سے گریز کریں تاکہ ریسکیو گاڑیوں کو پہنچے میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔
میئر پیرس اینے ہدالگو نے اپنے ٹویٹ میں آگ کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں، قریبی رہائشی ریسکیو اداروں سے تعاون کریں۔فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے آتشزدگی کے واقعے کے پیش نظر عوام سے متوقع خطاب ملتوی کردیا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال کیتھولک چرچ کی جانب سے عمارت کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے فنڈز کی فراہمی کی اپیل کی گئی تھی۔

کراچی میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہوگیا، گرد آلود ہواؤں سے سب دھندلا گیا


Image result for ‫کراچی : آندھی اور مٹی کا طوفان‬‎

کراچی میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہوگیا، گرد آلود ہواؤں سے سب دھندلا گیا، بدلتا موسم شہریوں کیلئے زحمت بن گیا، تیز آندھی سے سائن بورڈز، پول اور درخت اکھڑ گئے، چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 100 سے زائد زخمی بھی ہوئے، گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔مغربی ہواؤں کا سلسلہ گزشتہ روز کراچی پہنچ گیا، تیز جکھڑوں کے ساتھ ساتھ مٹی کے طوفان نے بھی شہریوں کو پریشان کردیا، مختلف علاقوں میں درخت، سائن بورڈز، پول اور گھروں کی دیواریں بھی گر گئیں، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں کا سلسلہ کل (منگل کو) بھی جاری رہے گا۔
کراچی کے علاقے کلفٹن میں تیز ہواؤں کے باعث بجلی کے پول گر گئے، جب کہ معروف شاپنگ سینٹر کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔کراچی میں گرد آلود ہواؤں نے تباہی مچا دی۔ مختلف حادثات میں دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ کورنگی کاز وے پُل پر گاڑی خاتون ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی۔سندھ حکومت نے تیز ہواؤں کے باعث حادثات کے خدشات کے پیش نظر شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی کراچی میں آج سے بارش ہونے کی پیش گوئی کی تھی، گزشتہ شب سے شہر میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کل رات اور صبح سویرے بھی گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش کا امکان ہے۔ اتوار کی رات گرد و غبار کا طوفان توقع سے زیادہ تھا،اس طوفان کے دوران حدِ نگاہ 500 میٹر ریکارڈ کی گئ
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم شہر میں موجود ہے، جس کے باعث کراچی میں آج مزید ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پیر کو بھی شہر قائد میں ہواؤں کی رفتار زائد رہے گی، طوفان کے دوران ہوائیں 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہےکہ کل شام تک مغربی ہواؤں کا سسٹم شہر سے نکل جائے گا۔ دوسری جانب تیز ہواؤں کے باعث ٹیپو سلطان روڈ پر واقع اسکول کی چھت گرنے سے 5  بچے زخمی ہوگئے۔ زخمی بچوں  کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔چھت گرنے کا دوسرا واقعہ لیاری میں پیش آیا، جہاں مدرسے کے 6 بچے زخمی ہوگئے۔تیز ہواؤں کے باعث پرانا کراچی کے علاقے نیو چالی میں سالوں پرانا درخت بھی ٹوٹ کر گر گیا۔ سندھ ہائی کورٹ لان میں بھی قدیم درخت جڑ سے اکھڑ گیا  اور پارکنگ میں کھڑی سرکاری گاڑی پر جا گرا
حادثے میں ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ، جب کہ 2 گاڑیوں کو معمولی نقصان پہنچا۔ درخت پر موجود بعض پرندے بھی جان سے گئے۔تیز ہواؤں کے باعث عمارت کی صفائی کیلئے استعمال ہونیوالی رسیوں سے بندھی چیئر کے ٹکرانے سے کلفٹن کے شاپنگ مال کے ایک آفس کا شیشہ ٹوٹ گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ملیر میں ایک درخت جبکہ گلستان جوہر میں بجلی کا پول کاروں پر گر گئے۔کراچی میں گرد آلود ہواؤں نے تباہی مچا دی۔ مختلف حادثات میں دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ کورنگی کاز وے پُل پر گاڑی خاتون ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی۔سندھ حکومت نے تیز ہواؤں کے باعث حادثات کے خدشات کے پیش نظر شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی کراچی میں آج سے بارش ہونے کی پیش گوئی کی تھی، گزشتہ شب سے شہر میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں-

راچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز


Related image

کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں 2 لاکھ 15 ہزار 800 سے زائد طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔طلبہ کےلیے مجموعی طور پر 188 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جبکہ 59 امتحانی مراکز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔اس سے قبل کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات لیے گئے تھے۔


راچی میں پیر کے روز بھی تیز گرد آلود ہوا ئیں


Related image

کراچی میں پیر کے روز بھی تیز  گرد آلود ہواوں نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ میٹ آفس کا کہنا ہے کہ شہر میں آج رات تیز بارش کا امکان ہے۔ ٹیپو سلطان کے علاقے میں تیز ہواوں کے باعث اسکول کی چھت گرنے سے 5 بچے زخمی، جب کہ نیوچالی کے علاقے میں سالوں پرانا درخت گاڑی پر گر گیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں پیر کے روز بھی کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش، بوندا باندی، تیز ہوائیں اور آندھی کا سلسلہ پیر کی صبح دوبارہ شروع ہوگیا۔ ترجمان میٹ آفس کے مطابق پیر سے منگل تک کراچی میں تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
پیر کی صبح کراچی کے علاقے نارتھ کراچی، ڈیفنس، پی ای سی ایچ ایس، بہادر آباد، سرجانی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، صدر، برنس روڈ، آئی آئی چند ریگر روڈ شامل ہیں۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی کراچی میں آج سے بارش ہونے کی پیش گوئی کی تھی، گزشتہ شب سے شہر میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کل رات اور صبح سویرے بھی گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش کا امکان ہے۔ اتوار کی رات گرد و غبار کا طوفان توقع سے زیادہ تھا،اس طوفان کے دوران حدِ نگاہ 500 میٹر ریکارڈ کی گئی
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم شہر میں موجود ہے، جس کے باعث کراچی میں آج مزید ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پیر کو بھی شہر قائد میں ہواؤں کی رفتار زائد رہے گی، طوفان کے دوران ہوائیں 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہےکہ کل شام تک مغربی ہواؤں کا سسٹم شہر سے نکل جائے گا۔ دوسری جانب تیز ہواوں کے باعث ٹیپو سلطان روڈ پر واقع اسکول کی چھت گرنے سے پانچ بچے زخمی ہوگئے۔ زخمی بچوں  کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تیز ہواوں نے پرانا کراچی کے علاقے نیو چالی میں سالوں پرانے درختوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا۔ سندھ ہائی کورٹ لان میں بھی قدیم درخت جڑ سے اکھڑ گیا  اور پارکنگ میں کھڑی سرکاری گاڑی پر جا گرا۔حادثے میں ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ، جب کہ 2 گاڑیوں کو معمولی نقصان پہنچا۔ درخت پر موجود بعض پرندے بھی جان سے گئے۔


ماں نے اپنی چھ سالہ بیٹی کو ایسی سزا دی کہ ساری زندگی کیلیے سزا بن گئی


Related image

کراچی کے علاقے لیاری میں مدرسے نہ جانے پر خاتون نے چھ سالہ بیٹی کے ہاتھ باندھے اور گھر میں اکیلا چھوڑکر جانے کی دھمکی دی کہ تو چھ سالہ سویرا کھڑکی سے چھلانگ لگا دی ۔کراچی کے علاقے لیاری کھڈا مارکیٹ کی رہائشی چھ سالہ سویرا والدین کی زندگی تاریکی میں بدل گئی، ماں نے اپنی چھ سالہ بیٹی کو ایسی سزا دی کہ ساری زندگی کیلیے سزا بن گئی۔مدرسے نہ جانے پر ماں نے غصے میں آکر سویرا کے ہاتھ باندھے اور گھر میں اکیلے چھوڑ کر جانے کیلئے ڈرایا خاتون گھر سے باہر ہی نکلی تھی کہ سویرا چھٹی منزل سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔والد کے مطابق سویرا تیسری جماعت کی طالبہ تھی اسے مدرسے نہ جانے پر ایسی سزا کبھی نہیں دی ۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے بعد والدہ کے خلاف غفلت کا مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے، لیڈی ایم ایل او نے سویرا کے سر پر لگنے والی چھوٹ کو موت کی وجہ قرار دی۔


سابق بھارتی فوجی تیج بہادر نے نریندرامودی کے مقابلے میں انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا


Image result for ‫بھارتی فوجی تیج بہادر‬‎

اسلام آباد:سابق بھارتی فوجی تیج بہادر نے وزیراعظم نریندرامودی کے مقابلے میں انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا۔بھارتی فوجیوں سے ناروا سلوک اور ناقص کھانےکا پول کھولنے والے  تیج بہادر  نے مودی کیخلاف اعلان جنگ کردیا،تیج بہادر آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔تیج بہادر کا کہنا ہے کہ  الیکشن لڑنے کا مقصد مودی کی حقیقت سامنے لانا ہے،کئی جماعتوں نے رابطہ کیا لیکن آزاد امیدوارکی حیثیت سے لڑوں گا۔تیج بہادر کا مزید کہنا ہے کہ ہار یا جیت اہم نہیں الیکشن لڑنے کا مقصد یہ دکھانا ہے کہ کس طرح مودی سرکار نے فوج کو ناکام کیاجبکہ مودی  فوجیوں کے نام پر ہی ووٹ مانگتے ہیں۔


حج اور عمرے کے ویزے آن لائن حاصل کئے جاسکیں گے


Image result for hajj umrah visa

حج و عمرہ مشترکہ ویب سائٹ کے نگران اعلیٰ عبدالرحمن شمس نے کہا ہے کہ اب سفارتخانے جائے بغیر حج اور عمرے کے ویزے آن لائن چند لمحوں میں حاصل کئے جاسکیں گے۔مکہ مکرمہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آئندہ جو لوگ بیرون مملکت سے حج اور عمرے پر آنا چاہیں گے وہ اپنے یہاں حج و عمرہ امور کی ایجنسیوں سے رابطہ کرکے باآسانی ویزے حاصل کرسکیں گے۔
انہیں پاسپورٹ سفارتخانوں میں جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی، حج اور عمرے کے ویزے آن لائن جاری کئے جائیں گے اور انہیں پسندیدہ پیکیج بھی لمحوں میں مل جائے گا۔

800 سال پرانا موبائل فون دریا فت


Image result for ‫سال پرانا موبائل فون‬‎

ماہرین آثار قدیمہ اور خلائی مخلوق پر یقوین رکھنے والوں نے ایک انوکھا دعویٰ کیا ہے۔ جس کے مطابق انہوں نے 800 سال پرانا موبائل فون دریافت کر لیا ہے۔میل آن لائن کی رپورٹ  کے مطابق ماہرین کے اس دعویٰ کے بعد سازشی نظریات کے حامی افراد کے مابین ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔ماہرین کو آسٹریا سے مٹی کی بنی ہوئی ایسی چیز ملی ہے، جس کی شکل جدید موبائل فون سے ملتی جلتی ہے۔
نوکیا کے پرانے ماڈل کے موبائل سے ملتی جلتی اس چیز پر قدیم زبان کے حروف میں کچھ لکھا ہوا بھی ہے۔ جو بالکل موجودہ زمانے کے بٹنوں کی شکل میں ہے۔اس زبان کے بارے میں زیادہ معلومات نہ ہونے کے باعث بہت سے لوگ اسے افواہ قرار دے رہے ہیں۔تاہم خلائی مخلوق پر یقین رکھنے والے اسے خلائی مخلوق کی موجودگی کے ثبوت کے طور پر لے رہے ہیں۔اُن کا کہنا ہے کہ 800 سال پرانا یہ فون ثبوت ہے کہ خلائی مخلوق زمین پر آئی تھی۔
اس کے علاوہ ان کا کہنا ہے کہ اس فون سے ماضی اور مستقبل کا سفر یعنی ٹائم ٹریول بھی ثابت ہوتا ہے۔ان افراد کا خیال ہے کہ یہ ماڈل کسی ایسے شخص نے بنایا ہوگا جسے مستقبل کے بارے میں تمام معلومات تھیں۔





آٹھ سالہ بچی کی گائیکی نے سب کو حیران کردیا


Image result for hadia singer

پاکستان کی میوزک انڈسٹری کی ذریعے ایک ایسی بچی سامنے آئی ہے جس کی آواز کے سحر میں لوگ مبتلا ہورہے ہیں، آٹھ سالہ ہادیہ اس وقت انٹرنیٹ کی دنیا میں دھوم مچادی ہے ۔
یہ گانا نیس کیفے بیسمنٹ کے سیزن 5 کا آغاز گزشتہ ہفتے ہی ہوا ہے جس میں گانے ’بول ہو‘ پاکستانی میوزک بینڈ سوچ کا گانا ہے ، جسے اس سیزن میں ہادیہ ہاشمی اور سوچ بینڈ کے گلوکار عدنان نے گایا ہے ۔اپنی آواز اور سُر کا جادو دیکھانے والی ہادیہ نے موسیقی کا شوق رکھنے والوں کے دل میں جگہ بنالی ، ہادیہ ہاشمی 5ویں جماعت کی طالبہ ہیں، جو پہلی بار نیس کیفے بیسمنٹ کا حصہ بنیں۔

نیلی چائے پیئیں وزن گھٹائیں


Image result for ‫بلیو بٹرفلائی پی فلاور ٹی‬‎

آپ نے سبز، سیاہ یا سنہری چائے تو ضرور پی ہوگی، مگر کیا کبھی نیلی چائے سے لطف اندوز ہوئے؟ اگر نہیں تو بلیو بٹرفلائی پی فلاور ٹی کو ضرور آزما کر دیکھیں، جسے گرم یا ٹھنڈی شکل میں جس طرح بھی پیا جائے، لوگوں کو پسند آتی ہے۔یہ کیفین فری ہربل چائے کلائیٹوریا ٹیرنا ٹی نامی پودے کے تازہ یا خشک پتوں سے تیار کی جاتی ہے۔ اسے سب سے پہلے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں متعارف کرایا گیا تھا مگر اب دنیا بھر میں اسے پیا جاتا ہے اور ہر ملک میں ہی اسے بنانے کیلئے درکار چیزیں مل جاتی ہیں۔حالیہ تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ یہ چائے موٹاپے سے نجات کے ساتھ ساتھ جگر پر چربی چڑھنے کے امراض سے لڑنے میں بھی مدد دیتی ہے۔

اجزائے ترکیبی

چوتھائی کپ خشک بلیو بٹرفلائی پی فلاور ٹی فلاورز
ایک سے دو کپ گرم پانی
ایک چائے کا چمچ لیموں
ایک چائے کا چمچ شہد
برف کے ٹکڑے (اگر ٹھنڈی پینا چاہتے ہیں)

 بنانے کا طریقہ

اسے بنانے کیلئے ایک سے چار کپ پانی کو تیز آنچ پر گرم کریں، جب وہ ابل جائے تو پھر اس میں خشک بلیو بٹرفلائی فلاورز شامل کردیں ، پھر برتن کو ڈھک دیں اور 20 سے 30 منٹ تک کیلئے چھوڑ دیں۔
اس کے بعد اگر گرم چائے پینا چاہیں تو اس میں لیموں کے عرق اور شہد کو شامل کرکے پی لیں، اگر ٹھنڈی شکل میں پینی ہے تو مشروب کو ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر کپوں میں ڈال کر برف کے ٹکڑے شامل کردیں۔
اس کے فوائد درج ذیل ہیں۔

٭ موٹاپے سے نجات

اس چائے کا روزانہ استعمال جسم میں کیلوریز جلنے کے عمل کو تیز کرتا ہے اور میٹابولزم کو تیز کرتا ہے، ماہرین کے مطابق اس چائے کو دن میں 2 بار پینے کی عادت زیادہ کیلوریز جلاتی ہے، اس سے جگر پر چربی کم ہوتی ہے جو کہ عام طور پر جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ اس کو پینے سے توند سے نجات آسان ہوسکتی ہے۔

٭ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور

یہ چائے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور اور ورم کش ہوتی ہے، جس سے جسم سے زہریلے مواد کے اخراج میں مدد ملتی ہے جو کہ غیرضروری چربی کو بھی گھلاتا ہے۔

٭ مزاج خوشگوار بنائے

جو لوگ اکثر چڑچڑے رہتے ہیں ان کیلئے یہ مشروب بہترین ہے کیونکہ یہ ذہنی تناﺅ کم کرکے مزاج کو خوشگوار بناتا ہے۔

٭ جلد کیلئے بھی فائدہ مند

ماہرین کے مطابق یہ نیلی چائے عمر بڑھنے سے جلد پر مرتب ہونے والے اثرات کے خلاف مزاحمت کرتی ہے جبکہ ان ہارمونز کو متحرک کرتی ہے جو جلد کو جوان رکھتا ہے۔





















نوازشریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی جانے سے انکار کردیا



نوازشریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی جانے سے انکار کردیا۔لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج نواز شریف کے اب تک  مختلف ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔رپورٹ میں فاسٹنگ شوگر ہائی آئی اور کولسٹرول کا تناسب بھی زیادہ نکلا۔میڈیکل بورڈ کی تجویز پر نوازشریف کو دل کے اسپتال منتقل کیا جائےگا یا جیل بھیج دیا جائےگا؟ محکمہ داخلہ کے جواب کا انتظار ہے ۔

یوٹیوب نے کا بڑا فیصلہ

Image result for ‫یوٹیوب نے سازشی ویڈیوز کے خلاف کریک ڈاؤن کا بڑا فیصلہ کرلیا۔‬‎

یوٹیوب نے سازشی ویڈیوز کے خلاف کریک ڈاؤن کا بڑا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق انٹر نیٹ پر ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یوٹیوب نے فیصلہ کیا ہے کہ  جھوٹ پر مبنی ان ویڈیوز کیخلاف کارروائی کی جائے گی، جو سائیڈ بار پر نمودار ہوتی ہیں۔
یہ وہ ویڈیوز ہیں جن میں مختلف قسم کے نا قابلِ یقین علاج یا دیگر اہم معاملات میں رجوع کا مشورہ دیا جاتا ہے۔یوٹیوب کے مطابق اس نوعیت کی ویڈیوز کے خلاف، جن کے ذریعے عوام الناس کو گمراہ کیا جائے یا اپنے مقاصد کے لیے راغب کیا جائے، بڑا کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ یو ٹیوب اس وقت دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو شیئرنگ سائٹ ہے، جس کے صارفین اربوں‌ میں ہیں۔ اس کی رسائی کے باعث اسے منفی مقاصد کے لیے بھی کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے۔ 16 جنوری 2019 کو یوٹیوب انتظامیہ کی جانب سے خطرناک، تکلیف دہ اور جذباتی مواد پر مبنی ویڈیوز پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔یوٹیوب کی انتظامیہ نے پرینک کے نام پر ایسی ویڈیوز اپلوڈ کرنے پر پابندی لگادی تھی، جو کسی بھی طرح صارفین کے جذبات کو مجروح کرتی ہوں۔



نیب نے عبدالعلیم خان کو گرفتار کرلیا


Image result for abdul aleem khan

تفصیلات کے مطابق،بدھ کو نیب کی جانب سے جاری نوٹس پر پی ٹی آئی کے رہنماء اورپنجاب کے سینئر وزیرعبدالعلیم خان آج نیب لاہور آفس میں پیش ہوئے،جہاں تحقیقاتی کمیٹی کو مطمئین نہ کرنے پر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان نیب نے بھی اعلامیہ جاری کرکے گرفتاری کی تصدیق کی جس میں بتایا گیا کہ علیم خان کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
عبدالعلیم خان اس سے قبل 3مرتبہ نیب آفس پیش ہوچکے ہیں،آخری مرتبہ انہیں دس اگست 2018 کو طلب کیا گیاتھا۔




گوگل کی جانب سے جی میل کا نیا ڈیزائن متعارف کروانے کا اعلان


Image result for ‫گوگل کی جانب سے جی میل کا نیا ڈیزائن متعارف کروانے کا اعلان‬‎

گوگل کی جانب سے ایم میل سروس جی میل کا موبائل کیلئے نیا ڈیزائن اور بہتر ڈیزائن متعارف کروارہا ہے ۔ گوگل کی جانب سے اپنے بلاگ پر کہا گیا ہے کہ جی میل کے ڈیزائن میں تبدیلی حصے کو مدنظر رکھتے ہوئے صارف آسانی سے تصاویر اور ای میل کے درمیان اسکرالنگ کرسکتا ہے۔
بلاگ پر مزید کہا گیا ہے کہ نئے ڈیزائن کے تحت ذاتی اور کاروباری ای میل کو صارف آسانی سے استعمال کرسکتے ہیں۔تاہم کسی بھی فشنگ سرگرمی کی صورت میں صارف کو سرخ رنگ میں وارننگ بھی ملے گی۔بلاگ میں کہا گیا ہے کہ مشین لرننگ کی بدولت صارف نہ صرف اپنے پیغامات زیادہ بہتر انداز میں لکھ سکتے ہیں بلکہ جواب بھی جلد از جلد دے سکتے ہیں ۔
گوگل کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ جی میل میں  تبدیلیاں جی سوئٹ کو مزید بہتربنانے والی کوششوں کا حصہ ہیں۔ اور ویب سائٹ پر جی میل ڈرائیوو، کیلنڈر، گوگل ڈاکس اور دیگر سائٹس پر پہلے ہی اس حوالے سے ان میں بہتری متعارف کروائی جاچکی ہے۔





لہسن سے بہت ساری بیماریوں کا علاج کریں



Image result for ‫لہسن‬‎

لہسن کا شمار قدرت کی ان نعمتوں میں ہوتا ہے جس کا استعمال کرکے انسان دل سمیت کئی مہلک اور خطرناک بیماریوں سے چھٹکارا پا سکتا ہے۔ یہ مارکیٹ میں باآسانی دستاب ہوتا ہے اور اس سے کئی بیماریوں کا علاج کیا جاسکتا ہے، ذیل میں آپ کو لہسن کے ایسے فوائد اور استعمال بتائے جائیں گے جس کی مدد سے آپ بہت زیادہ استفادہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
لہسن سے دانت کا درد، تیز بخار پھلبڑی کے داغوں کا علاج، کان کا درد اور جسم پر گرمی کی وجہ سے نکلنے والے دانوں کا علاج بھی ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو تیز بخار ہے تو اس بخار کی شدت کو کم کرنے یا ختم کرنے کیلئے لہسن کا رس بھینس کے دودھ میں ملا کر پئیں تو بخار فوراً ہی کم یا ختم ہو جاتا ہے۔اس کے علاوہ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ لہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے اور اس سے کئی بیماریوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے اس کے استعمال سے سوجن بھی ختم ہوجاتی ہے۔
اسی طرح اگر آپ کو کان میں تکلیف کی شکایت ہے تو سونے سے قبل ایک لہسن کا ٹکڑا رکھ لیں۔ جب آپ صبح بیدار ہوں گے تو آپ خود حیران رہ جائیں گے، ایسا کرنے سے کان کا درد مکمل غائب ہوجاتا ہے اور آپ خود کو پرسکون محسوس کرنے لگتے ہیں۔اس کے علاوہ کان کے سخت درد کو دور کرنے کیلئے لہسن کے رس کے چند قطرے کان میں ڈالنے سے فوری کان کا درد ختم ہو جاتا ہے، اگر لہسن کا حلوہ بنا کر اس میں شہد ملا کر کھایا جائے تو یہ بھوک بڑھانے میں بھی کار آمد ہے۔








کرک میں انڈس ہائی وے پرمسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم


Image result for ‫کرک میں انڈس ہائی وے پرمسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم‬‎

کرک:کرک میں انڈس ہائی وے پرمسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 14افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے۔
بدھ کو کرک میں قیامت کی جھلک،مسافر زندہ جل گئے ،انڈس ہائی وے پر ٹانک سے پشاور جانے والی کوچ اور پک اپ میں تصادم ہوا جس سے آگ لگ گئی،جھلس کر 14افراد زندہ جل گئے،جبکہ 4شدید زخمی ہوگئے۔
آگ لگنے سے کوچ مکمل طور پر تباہ ہوگئی،مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوششیں کیں اور گاڑی کے دروازے کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال کرک منتقل کیا،جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق لاشوں کے جھلس جانے کی وجہ سے شناخت انتہائی مشکل ہے۔امدادی ٹیموں کے تاخیر سے پہنچنے پرمقامی افراد نے ضلعی انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا اور انڈس ہائی وے پر ٹریفک بلاک کردیا۔






سپریم کورٹنے فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ سنا دیا

Image result for ‫فیض آباد دھرنا فیصلہ‬‎

بدھ کو جسٹس قاضی فائز عیسی اورجسٹس مشیر عالم پر مشتمل سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے فیض آباد دھرنا ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سنا یا،فیصلہ جسٹس قاضی فائر عیسیٰ  نے تحریر کیا جو 43صفحات پر مشتمل ہے۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے فیصلہ سناتے ہوئے ملک کی ترقی اورسالمیت کے حوالے سے قائد اعظم کے 3فرمان پڑھ کرسنائے اور ریمارکس دیئےکہ ازخود نوٹس کا فیصلہ سنانا آسان نہیں ،تفصیلی فیصلہ ویب سائٹ پراپ لوڈ کیا جارہا ہے۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں دہشتگردی ،انتہاپسندی اورنفرت پھیلانے والے افراد کو مانیٹرکریں حساس ادارے بھی ایسے افراد کی جانچ کریں ، قانون کے نفاذ کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔
فیصلے میں کہا گیا کہ بدامنی کیلئے فتوے دینے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ آئین مسلح افواج کوسیاسی عمل میں شامل ہونے اور کسی بھی سیاسی جماعت وشخصیت کی حمایت سے روکتا ہے اس حلف کی خلاف ورزی کرنے والے مسلح افواج کے افراد کیخلاف کارروائی کی جائے ۔سپریم کورٹ نے حکومت ،وزارت دفاع،فضائیہ ، بحریہ اورآرمی چیف کو کارروائی کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تحریک لبیک کے کارکنان کا وردی پہنے شخص سے کیش وصول کرنے سے ان کے ملوث ہونے کا تاثرابھرا ،اصغرخان کیس کی روشنی میں آئی ایس آئی اور مسلح افواج کوسیاست اوردیگرغیرقانونی سرگرمیوں میں شمولیت سے روکا جائے ۔
فیصلے میں 12 مئی 2007 کراچی فسادات کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ 12مئی کے مجرموں کوسزا نہ دے کرغلط مثال قائم کی گئی  ۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے ذرائع آمدن بتانے کی پابند ہیں قانون پرعمل نہ کرنے والی سیاسی جماعت کے خلاف الیکشن  کمیشن کوکارروائی کرنی چاہیئے۔ فیصلے میں مزیدکہا گیا کہ نفرت امیزپیغام نشرکرنے والے چینلز کے خلاف پیمرا کارروائی کرے جبکہ نشریات بند کرنے والے کیبلزآپریٹرکارروائی کی جائے۔
فیصلے کی کاپی سکریٹری دفاع ، ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی آئی ایس پی آراورڈی جی آئی بی کوفراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


نواز شریف کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی)یا جیل منتقل کرنے سے متعلق فیصلہ آج متوقع

Image result for ‫نواز شریف بیمار‬‎

لاہور:لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی)یا جیل منتقل کرنے سے متعلق فیصلہ آج ہوگا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف سروسز اسپتال لاہور میں 5روز سے زیر علاج ہیں جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں، گزشتہ روز نواز شریف کا فائنل طبی معائنہ اور تمام ٹیسٹ کی رپورٹس کو یکجا کیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کو خون کی شریانوں میں تنگی، بلڈ پریشر، شوگر اور دل کا پرانا مسئلہ ہے ،ادویات میں کچھ ردوبدل کی گئی ہے، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے علاج پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا میڈیکل چیک اپ مکمل ہوگیا ہے، میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو امراض قلب کے اسپیشلسٹ اسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی ہے،محکمہ داخلہ کے جواب کے منتظر ہیں۔ذرائع کے مطابق ،پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی دوسری منزل پر نواز شریف کیلئے کمرہ تیار کرلیا گیا ہے،اسپتال انتظامیہ محکمہ داخلہ کی ہدایت کی منتظر ہے۔






یوسف رضا گیلانی کو اے ایس ایف حکام نے لاہور ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا


Image result for ‫یوسف رضا گیلانی‬‎

سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کو اے ایس ایف حکام نے لاہور ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث یوسف رضا گیلانی کو ائیر پورٹ کے اندر جانے سے روکا گیا۔ یوسف رضا گیلانی کو تھائی ائیر کی پرواز ٹی جی تین چار چھ سے لاہورسے بینکاک جانا تھا۔
ائیرپورٹ پر غیر رسمی گفت گو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا وہ پاکستان چھوڑنے کا تصور تک نہیں کرسکتے اور انتقام کا راستہ وزیراعظم عمران خان کے لیے اچھا نہیں ہے۔

پاکستانی فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ مایا علی پاکستان سپر لیگ کی اہم ٹیمکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ایک بار پھر برانڈ ایمبیسڈر بن گئیں


Related image

پاکستانی فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ مایا علی پاکستان سپر لیگ کی اہم ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ایک بار پھر برانڈ ایمبیسڈر بن گئیں، اداکارہ کوئٹہ کے میچزکے دوران میدان میں نظر آئیں گی ۔
پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14 فروری سےہوگا، ہر ٹیم کو پاکستانی فلم اور ٹی وی کے مشہور اداکار و اداکارائیں سپورٹ کررہے ہیں،ایسے میں مایا علی بھی میدان میں آگئی ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےاداکارہ مایا علی کو پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لئے مسلسل دوسری دفعہ ٹیم کا برانڈ ایمبیسڈر رکھا ہے جس کا اعلان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے کیا
اداکارہ مایا علی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنی ٹیم کی ٹی شرٹ پہن کر تصویر بھی جاری کردی اداکارہ اپنے تمام تر مصروفیات کو ترک کر کے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سمیت تمام میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپوٹ کرتی نظر آئیں گی ۔