
کراچی میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہوگیا، گرد آلود ہواؤں سے سب دھندلا گیا، بدلتا موسم شہریوں کیلئے زحمت بن گیا، تیز آندھی سے سائن بورڈز، پول اور درخت اکھڑ گئے، چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 100 سے زائد زخمی بھی ہوئے، گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔مغربی ہواؤں کا سلسلہ گزشتہ روز کراچی پہنچ گیا، تیز جکھڑوں کے ساتھ ساتھ مٹی کے طوفان نے بھی شہریوں کو پریشان کردیا، مختلف علاقوں میں درخت، سائن بورڈز، پول اور گھروں کی دیواریں بھی گر گئیں، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں کا سلسلہ کل (منگل کو) بھی جاری رہے گا۔
کراچی کے علاقے کلفٹن میں تیز ہواؤں کے باعث بجلی کے پول گر گئے، جب کہ معروف شاپنگ سینٹر کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔کراچی میں گرد آلود ہواؤں نے تباہی مچا دی۔ مختلف حادثات میں دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ کورنگی کاز وے پُل پر گاڑی خاتون ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی۔سندھ حکومت نے تیز ہواؤں کے باعث حادثات کے خدشات کے پیش نظر شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی کراچی میں آج سے بارش ہونے کی پیش گوئی کی تھی، گزشتہ شب سے شہر میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کل رات اور صبح سویرے بھی گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش کا امکان ہے۔ اتوار کی رات گرد و غبار کا طوفان توقع سے زیادہ تھا،اس طوفان کے دوران حدِ نگاہ 500 میٹر ریکارڈ کی گئ
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم شہر میں موجود ہے، جس کے باعث کراچی میں آج مزید ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پیر کو بھی شہر قائد میں ہواؤں کی رفتار زائد رہے گی، طوفان کے دوران ہوائیں 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہےکہ کل شام تک مغربی ہواؤں کا سسٹم شہر سے نکل جائے گا۔ دوسری جانب تیز ہواؤں کے باعث ٹیپو سلطان روڈ پر واقع اسکول کی چھت گرنے سے 5 بچے زخمی ہوگئے۔ زخمی بچوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔چھت گرنے کا دوسرا واقعہ لیاری میں پیش آیا، جہاں مدرسے کے 6 بچے زخمی ہوگئے۔تیز ہواؤں کے باعث پرانا کراچی کے علاقے نیو چالی میں سالوں پرانا درخت بھی ٹوٹ کر گر گیا۔ سندھ ہائی کورٹ لان میں بھی قدیم درخت جڑ سے اکھڑ گیا اور پارکنگ میں کھڑی سرکاری گاڑی پر جا گرا
حادثے میں ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ، جب کہ 2 گاڑیوں کو معمولی نقصان پہنچا۔ درخت پر موجود بعض پرندے بھی جان سے گئے۔تیز ہواؤں کے باعث عمارت کی صفائی کیلئے استعمال ہونیوالی رسیوں سے بندھی چیئر کے ٹکرانے سے کلفٹن کے شاپنگ مال کے ایک آفس کا شیشہ ٹوٹ گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ملیر میں ایک درخت جبکہ گلستان جوہر میں بجلی کا پول کاروں پر گر گئے۔کراچی میں گرد آلود ہواؤں نے تباہی مچا دی۔ مختلف حادثات میں دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ کورنگی کاز وے پُل پر گاڑی خاتون ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی۔سندھ حکومت نے تیز ہواؤں کے باعث حادثات کے خدشات کے پیش نظر شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی کراچی میں آج سے بارش ہونے کی پیش گوئی کی تھی، گزشتہ شب سے شہر میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں-
No comments: