Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

پی ایس ایل ناک آؤٹ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا مقابلہ


Image result for united vs kings

پاکستان سپر لیگ سیزن فور میں پہلا ناک آؤٹ میچ آج دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان شام 7 بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں ہونے والے دونوں میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دی تھی۔ کراچی اور اسلام آباد کی فاتح ٹیم جمعے 15 مارچ کو پشاور زلمی کےساتھ میچ کھیلے گی۔
اسلام آباد کے ٹاپ آڈر کو کراچی کنگز کےخلاف کافی مضبوط سمجھا جا رہا ہے جس میں ڈیل پورٹ، لیوک رونکی، ایلکس ہیلز اور آصف علی جیسے بلے باز شامل ہیں۔کراچی کنگز کے بلےباز کولن انگرام، بابر اعظم اور کولن مونرو مخالف ٹیم کےلیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔


العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا


Image result for ‫نواز شریف‬‎

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے طبی بنیادوں پر نواز شریف کی 7 سال قید کی سزا معطل کرنے سے متعلق اپیل پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا گیا۔ہائیکورٹ کے دو رکنی ڈویژن بنچ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر 20 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔‎نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کے لیے یکم جنوری کو عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا جس کے بعد میرٹ پردائر درخوست واپس لیتے ہوئے طبی بنیادوں پرسزا معطلی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
ہائیکورٹ کے دو رکنی ڈویژن بنچ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے سزا معطلی کی درخواست مسترد کردی
نواز شریف واپس جیل جائیں گے 

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور آج اہم پریس کانفرنس کریں گے


Related image


راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور آج اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں بھارت کے پلوامہ ڈرامے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق ، جمعے کوپاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور سہ پہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے،جس میں ڈی جی آئی ایس پی آراہم قومی معاملات اورموجودہ صورتحال پراظہارخیال کریں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر پریس کانفرنس میں پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے پراپیگنڈے اور بے بنیاد الزامات کا جواب دیں گے۔اس کےساتھ ساتھ بھارتی جارحیت اور دھمکیوں پر بھی بھرپور جواب کی توقع کی جارہی ہے ۔خیال رہے گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے بھارتی محاذ آرائی پر مسلح افواج کو منہ توڑ جواب دینے کا اختیار دے دیا ۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی گئی، پلوامہ حملے کی تحقیقات میں تعاون کی ایک بار پھر پیش کش کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت نے حملہ کیا تو سوچیں گے نہیں جواب دیں گے



Image result for ‫بھارت نے وزیر اعظم عمران خان کی پیشکش کو مسترد کردیا‬‎

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا  ہے کہ بھارت نے حملہ کیا تو سوچیں گے نہیں جواب دیں گے،یہ نیا پاکستان ہے۔منگل کو وزیراعظم عمران خان نے پلوامہ  حملے پر پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ  پلوامہ میں چند روز قبل ایک واقعہ پیش آیا، بھارت نے بغیر تحقیقات کے پاکستان پر الزام لگادیا، ہم سعودی ولی عہد کے دورے کے سلسلے میں مصروف تھے،مصروفیات کے باعث واقعے سے متعلق ردعمل نہیں دے سکے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزام عائد کیا گیا ، سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان بہت اہم تھا، اتنے اہم موقع پر کونسا بے وقوف ملک  اپنے خلاف کام کرے گا، بھارت کو بے بنیاد الزامات عائد کرنے سے پہلے سوچنا چاہیئے۔عمران خان نے مزید کہا کہ بغیر سوچے الزامات عائد کرنا بھارت کی عادت بن چکی ہے، دہشتگردی کیلئے پاکستان کی زمین کا استعمال ہمارے حق میں نہیں ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کو پلوامہ واقعے کی آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کرتا ہوں، آپ ٹھوس شواہد پیش کریں، ہم خود ایکشن لیں گے،دہشتگردی کیخلاف ایکشن کسی کے دباؤ میں نہیں لیں گے، دہشتگردی کا خاتمہ پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے،دہشتگردی سے پاکستان کو 100 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پر واضح کرتا ہوں کہ یہ نیا پاکستان ہے،ہم استحکام چاہتے ہیں،ہندوستان میں ایک نئی سوچ آنی چاہیئے،کیا وجہ ہے کہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد اس نہج پر پہنچ چکی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہر مسئلے کا حل فوجی نہیں، ہرمسئلے کا حل مذاکرات سے ہی نکالا جاسکتا ہے،پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بھارت کی جانب سے دھمکیوں پر عمران خان نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں جنگ شروع کرنا آسان کام نہیں، لیکن اسے ختم کرنا کسی کے ہاتھ میں نہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کہتا ہے  پہلے دہشتگردی پر بات کریں، ہم تیار ہیں، پاکستان  پر حملہ ہوا تو جواب دینے کا سوچیں گے نہیں بلکہ جواب دیں گے۔














وزیراعظم ہاؤس میں تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے۔


Image result for ‫وزیر اعظم ہاؤس میں ایم او یوز پر دستخط کے حوالے سے تقریب‬‎

اسلام آباد: سعودی ولی عہد کی آمد کے موقع پر وزیراعظم ہاؤس میں ایم او یوز پر دستخط کے حوالے سے تقریب ہوئی جس میں پاکستان اور سعودی عرب  کے وفودنے شرکت کی۔تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے۔تقریب میں عادل الجبیر اور اسد امور کے درمیان سعودی امپورٹ گڈزمعاہدے پر دستخط ہوئے جبکہ  پاورجنریشن پروجیکٹس میں سعودی فنانسنگ کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔
خالد الخالد اور غلام سرور کے درمیان پیٹروکیمیکل انڈسٹری میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئےگئے۔تقریب میں معدنی وسائل کی ترقی اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے شعبے کے حوالے سے بھی معاہدوں پر دستخط کیے گئے ۔

بھارتی ہیکرز کی جانب سے دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ


Image result for hacker

اسلام آباد: بھارتی ہیکرز کی جانب سے دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ کیا گیا لیکن دفتر خارجہ کی آئی ٹی ٹیم نے سب حملوں کو ناکام بنادیا۔دوسری جانب  دفتر خارجہ کی جانب سے بھی غیرملکی سفیروں کو بریفنگ دی گئی۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے سوشل میڈیا پر متضاد مواد کو جواز بنانا حقائق کے برخلاف ہے۔بھارت ہمیشہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں ہونا چاہیئے۔

سعودی شہزادے کی آمد سے کاروباری طبقے میں خوشی کی لہر


Image result for saudi shehzada

سعودی شہزادے کی پاکستان آمد سے نہ صرف بھاری سرمایہ کاری آئے گی، بلکہ پیداوار بڑھے گی، روزگار میں اضافہ ہوگا۔  تاجر کہتے ہیں سعودی عرب دوست ہے، تجارت میں خصوصی رعایتیں مانگی جائیں۔سعودی شہزادے کی آمد سے کاروباری طبقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اربوں ڈالرز کے متوقع معاہدے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب کریں گے۔بعض تاجر کہتے ہیں امریکا اور یورپی یونین کی طرح دوست سعودی عرب، پاکستان کو تجارت میں خاص مراعات فراہم کرے۔سعودی سرمایہ کاری سے روپے کی قدر میں استحکام کے ساتھ ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

سپرلیگ 4میںاسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 5وکٹوں سے شکست دی


Image result for Islamabad united and lahore qalandar

دبئی:پاکستان سپرلیگ 4میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے فتح سے آغاز کردیا، پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو 5وکٹوں سے شکست دے دی، 172رنز کا ہدف چار گیندیں قبل پورا کیا۔دبئی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پرلاہورقلندرزکے اوپنرزنے 97رنزجوڑے ،فخرزمان نے 43گیندوں پر65رنزبناڈالے۔
سہیل اختر نے 37اورپی ایس ایل ڈیبیو میں ڈی ویلیئرزنے 24رنزاسکورکئے،بقیہ کھلاڑی خاطرخواہ پرفارم نہ کرسکے،لاہورکی ٹیم نے 8وکٹوں پر 171رنز تک بناسکی۔جواب میں اسلام آبادیونائیٹڈ نے اسٹارٹ تواچھا لیا،پھرراحت علی نے ایک ہی اوورمیں 3وکٹیں اڑا کر ہلچل مچادی۔اسلام آباد کے بلے بازرنزبناتے چلے گئے،حسین طلعت نے 37اورآصف علی نے 36رنز کا حصہ ڈالا،دفا عی چیمپئن نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں 5وکٹوں پرحاصل کیا۔

عمران خان آج ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچیں گے


Image result for imran khan

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچیں گے، وزیر اعظم گورنرہاوس میں سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدرات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق، جمعے کو وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس پشاور میں قبائلی اضلاع کے عوام کیلئے صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کیلئے منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔
صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدرات بھی کریں گے۔اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور کور کمانڈر پشاور سمیت اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ دورے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

پاکستانی نوجوانوں کے لیئے بڑی خوشخبری


Image result for ‫حکومت کا ‘کامیاب جوان’ پروگرام فوری شروع کرنیکا فیصلہ‬‎


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ‘کامیاب جوان’ پروگرام فوری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیرخزانہ اسد عمراوروزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارکی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں’کامیاب جوان’ پروگرام کیلئے 200 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کامیاب جوان پروگرام سے 10لاکھ نوجوانوں کوبااختیاربنانے میں مدد ملے گی۔
اسٹیٹ بینک کی معاونت سے مائیکرو اینڈ اسمال فنانسنگ کی حکمت عملی بھی طے کرلی گئی ۔وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ  حکومت نوجوانوں کوکامیاب دیکھنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔ نوجوانوں کیلئے حکومت زبردست پیکج لارہی ہے۔عثمان ڈار کے مطابق وزیراعظم نے نوجوانوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہےنوجوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل ہوں گے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد’کامیاب جوان’ پروگرام کا باقاعدہ لانچ کیا جائے گا ۔

پاکستان سٹیزن پورٹل کو دوسری پوزیشن حاصل



Image result for ‫پاکستان سٹیزن پورٹل‬‎

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام سے رابطے کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں قائم شکایتی سیل کوزبردست کامیابی ملی ۔بدھ کو وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوامی شکایات کے ازالے کیلئے بنائی جانے والی ایپلی کیشن پاکستان سٹیزن پورٹل کو دنیا کی دوسری ایپ قرار دینے پر کہا عوام سے براہ راست رابطے کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں شکایتی سیل قائم کیاگیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل کوسننے اور ان کے حل کیلئے شکایتی سیل کوزبردست کامیابی ملی ہے۔ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں حکومت کی جانب سے لانچ کی جانے والی ایپلی کیشن پاکستان سٹیزن پورٹل نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی، انڈونیشیا پہلے اور امریکا تیسرے نمبر پر ہے۔






سوشل میڈیاکےغلط استعمال کرنےوالوں کوگرفتارکیاجائےگا۔


Related image

بدھ کو اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا کو انتہاپسندی جیسےچیلنجزکاسامنا ہے،پاکستان کوبھی انتہاپسندی اوردہشتگردی کاسامناہے،بھارت میں مودی حکومت میں انتہاپسندی میں اضافہ ہوا۔وزیراطلاعات نے کہا کہ اسلام کی ترویج تلوارسےنہیں ہوئی،اسلامی تعلیمات کی ترویج بزرگان دین نےکی،اسلام میں انتہاپسندی اورشدت پسندی کی گنجائش نہیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جلد پاکستان سے انتہاپسندی کاخاتمہ ہوجائےگا،افغان تنازع میں پھنسنےکی وجہ سےپاکستان میں انتہاپسندی پھیلی،ہماری برداشت اور حوصلےکی تاریخ بہت پرانی ہے،پاکستان میں نفرت کا پرچارنہیں ہونےدیں گے،شدت پسند طبقہ مذاکرات کرنانہیں چاہتا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نےدہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دیں،کسی پراپنی رائےمسلط کرنےسےمسائل جنم لیتےہیں، کسی کوحق نہیں کہ دوسرےکی آزاد سلب کرے،اظہاررائے کی آزاد لامحدود نہیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پرشدت پسندانہ اظہارنہ کیاجائے،سوشل میڈیاکےغلط استعمال کرنےوالوں کوگرفتارکیاجائےگا۔







سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے دورے میں اہم معاہدوں پر دستخط کریں گے


Image result for ‫سعودی عرب پاکستان میں سب سے بڑی سرمایہ کاری کو تیار‬‎

سعودی عرب پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہے، سعودی ولی عہد سولہ فروری کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران دس ارب ڈالر کی آئل ریفائنری اور دیگر سمجھوتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
سی پیک کے بعد پاکستان میں سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری سعودی عرب کرر ہا ہے۔ گوادر میں جو سی پیک کے ذریعے پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی بننے جا رہا ہے، پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ریفائنری تعمیر کی جائے گی۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے دورے میں اہم معاہدوں پر دستخط کریں گے۔ خام تیل صاف کرنے کے اس کمپلیکس پر دس ارب ڈالر سرمایہ کاری کا امکان ہے۔آئل ریفائنری کے قیام سے پاکستان کو زرمبادلہ کی مد میں 7 ارب ڈالر سالانہ بچت ہوگی جبکہ گوادر خطے میں تیل کی تجارت کا مرکز بن جائے گا۔ نئی آئل ریفائنری سے پاکستان میں تیل صاف کرنے کی یومیہ صلاحیت پانچ لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ جائے گی۔
سعودی عرب اور عرب امارات کی جانب سے 12 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج اور 10 ارب ڈالر کی آئل ریفائنری سمیت اگلے تین سال میں مجموعی سرمایہ کاری کا حجم 25 سے 30 ارب ڈالر ہو جائے گا۔چین کی طرح سعودی عرب کو بھی پاکستان میں سرمایہ کاری پر ٹیکس استثنیٰ ملے گا۔مستقبل قریب میں معدنیات، پائپ لائن اور پیٹرولیم کے ذخیرے کی تعمیر میں بھی سرمایہ کاری کی تجویز ہے، پائپ لائن بننے کے بعد سعودی عرب سے چین تیل کی ترسیل کا دورانیہ 40 سے کم ہوکر 7 دن رہ جائے گا۔




وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان ریلوے لائیو ٹریکنگ سسٹم اور تھل ایکسپریس کی افتتاحی تقریب


Image result for ‫وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان ریلوے لائیو ٹریکنگ سسٹم اور تھل ایکسپریس کی افتتاحی تقریب‬‎

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ریلوے میں کرپشن کے کیسز قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھجوانے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان ریلوے لائیو ٹریکنگ سسٹم اور تھل ایکسپریس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ دونوں منصوبوں کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے کیا۔ تقریب میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے میں جو بھی کرپشن ہوئی، اس کی تحقیقات نیب کی سپرد کی جائیں اور ریلوے میں مزید خرچے کم کریں۔وزیراعظم عمران خان کہا کہ ٹرین کے ذریعے عام آدمی سفر کرتا ہے اور ٹریکنگ سسٹم سے ریلوے مسافروں کیلئے آسانی ہوگی۔
حج پر سبسڈی ختم کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ماضی کی حکومت کے لئے گئے قرضوں کے باعث ہماری حکومت ایک دن کا سود 6 ارب روپے ادا کررہی ہے اور قرضوں کی قسط الگ دے رہیں ہیں۔ اگر سابقہ حکومتیں خزانے میں کچھ چھوڑ کر جاتیں تو حاجیوں کو مفت بھیج دیتے۔انہوں نے کہا کہ حکومت میں 6 ماہ ہونے والے ہیں اور نئے پاکستان میں لوگوں کو غربت سے نکالنا چاہتے ہیں۔ پہلے سی پیک ایک سڑک اور چار پاور اسٹیشنوں کا نام تھا لیکن اب چین کے ساتھ متعدد شعبوں میں کام کریں گے۔
گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ گیس سیکٹر پر157 ارب روپے کے قرضے ہیں اور 50 ارب روپے کی سالانہ گیس کی چوری ہورہی ہے۔ لہٰذا گیس کی قیمتیں نہ بڑھاتے توگیس کمپنیاں بند ہوجاتیں۔دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے باعث جنوری 2018 کے مقابلے میں جنوری 2019 میں پاکستان کے برآمدات بڑھ گئے ہیں اور درآمدات میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے جبکہ تجارتی خسارے میں ایک ارب ڈالرز کی نمایاں کمی آئی ہے۔
وزیراعظم نے سروسز ٹریڈ کا خسارہ بھی 80 کروڑ کم ہوا ہے۔ جولائی 2018 سے جنوری 2019 کے دوران بھجوائی گئیں ترسیلاتِ زر میں گزشتہ برس کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 12.2 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔




سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان پہنچ رہے ہیں۔


Image result for ‫سعودی ولی عہد محمد بن سلمان‬‎

اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کی سیکیورٹی ٹیم اور ڈاکٹرز اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔سعودی سیکیورٹی ٹیم نے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
سعودی ولی عہد کے ہمراہ بڑا وفد بھی ہوگا۔ولی عہد محمد بن سلمان کا وزیراعظم ہاؤس میں قیام متوقع ہے۔پرنس محمد بن سلمان 2روز تک پاکستان میں قیام کریں گے۔ولی عہد کی ورزش کا سامان اوردیگراشیا ہوٹل پہنچا دی گئیں۔

نجی اسکولوں کی جانب سے توہین عدالت کیس کی سماعت۔ سپریم کورٹ برہم


Image result for ‫سپریم کورٹ‬‎

تفصیلات کے مطابق ، پیر کو جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ 3 رکنی بینچ نے نجی اسکولوں کی جانب سے توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔عدالت عظمیٰ میں سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ والدین کو توہین آمیز خط کیسے لکھے؟عدالتی فیصلے کو ظالمانہ کہنے کی جرات کیسے ہوئی؟، والدین کولکھے گئے آپ کے خطوط توہین آمیزہیں، آپ کس قسم کی باتیں لکھتے ہیں۔جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ ہم آپ کے اسکولوں کوبند کردیتے ہیں، ہم آپ کے اسکولوں کو نیشنلائیزبھی کرسکتے ہیں، سرکارکوکہہ دیتے ہیں آپ کے اسکولوں کا انتظام سنبھال لے۔
دوران سماعت نجی اسکول کے وکیل نے معافی طلب کی اور دوبارہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی بتایا کہ عدالتی فیصلے پرعمل کرتے ہوئے فیس میں کمی کردی ہے۔جسٹس گلزار نے تحریری معافی نامہ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ تعلیم کو کاروبار بنالیا ہے،یہ پیسے بنانے کی صنعت ہیں،نجی اسکولوں کی آنکھ میں شرم کا ایک قطرہ بھی نہیں ،اسکولوں کے پاس سفید یا کالا دھن ہے اس سے متعلق آڈٹ کرا لیتے ہیں۔
انہوں نے ریمارکس دیئے کہ نجی اسکول والے بچوں کے گھروں میں گھس گئے ہیں، گھروں میں زہر گھول دیا ہے۔جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ نجی اسکول والدین سے ایسے سوال پوچھتے ہیں جن کا تصور نہیں کرسکتے، والدین بچوں کو لے کرسیرکرانے کہاں جاتے ہیں، یہ پوچھنے والے پرائیویٹ اسکول والے کون ہوتے ہیں۔بعدازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے نجی اسکولوں سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے توہین عدالت کیس کی سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا وقت مانگ لیا


Image result for ‫اسد قیصر‬‎

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے شیخ رشید کو پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کا چیئرمین نہ بنانے کی وجوہات بتانے اور ان کے خلاف ممکنہ ایکشن سے آگاہ کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر دبئی روانہ ہو گئے ہیں


Related image

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر دبئی روانہ ہو گئے ہیں، جہاں ان کی ملاقات آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لگارڈ سے ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آئی ایم ایف کی سربراہ کو پاکستان کے معاشی روڈ میپ سے آگاہ کریں گے، ملاقات سے پاکستان اور آئی ایم ایف کو ایک دوسرے کا نکتہ نظر سمجھنے میں مدد ملے گی۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان اتفاقِ رائے سے آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج چاہتا ہے۔وزیراعظم کو دورے کی دعوت شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دی ہے، وزیراعظم ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔عمران خان اجلاس کے شرکا کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کریں گے، وہ اپنی حکومت کے وژن پر بھی گفتگو کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وزیر خزانہ اسد عمر اور دیگر وزرا بھی یو اے ای کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان آج کرتار پور راہداری کے سلسلے میں ننکانہ صاحب کا دورہ کریں گے


Image result for imran khan

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آج  کرتار پور راہداری کے سلسلے میں ننکانہ صاحب کا دورہ کریں گےاور بلوکی میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کریں گے۔تفصیلات کے مطابق،ہفتے کو وزیراعظم عمران خان کرتار پور راہداری کے سلسلے میں ایک روزہ دورے پر دوپہر کولاہور پہنچیں گے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ائیرپورٹ پر انکا استقبال کریں گے،جہاں سے وزیراعظم گورنر پنجاب کے ہمراہ ننکانہ صاحب کیلئے روانہ ہوں گے۔وزیراعظم کو ننکانہ صاحب میں کرتاپور راہداری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی،جس کے بعد عمران خان بلوکی جائیں گے جہاں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق  دورے لاہور اور ننکانہ صاحب کیلئے وزیراعظم اپنا خصوصی ہیلی کاپٹر استعمال کریں گے۔







وزیر اعظم عمران خان اتوار کو دبئی کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہونگے


Image result for imran khan dubai visit

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اتوار کو دبئی کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المختوم کی دعوت پردورہ کریں گے۔عمران خان ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے ساتویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم یواے ای کی قیادت سےملاقات کریں گے۔وزیراعظم کےہمراہ وفاقی وزراءبھی دبئی جائیں گے۔