Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

پیرس:تاریخی نوٹرے ڈیم چرچ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی


Image result for ‫نوٹرے ڈیم چرچ‬‎

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس کے تاریخی نوٹرے ڈیم چرچ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے 850 سال پرانے نوٹرے ڈیم چرچ میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے چرچ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ عمارت کو خالی کرالیا گیا ہے۔نوٹرے ڈیم وہ تاریخی چرچ ہے جہاں ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں سیاحوں کی آمد ہوتی ہے، واضح رہے کہ چرچ کی عمارت میں تعمیراتی کام جاری تھا۔پیرس کے نوٹرے ڈیم چرچ میں آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔پیرس پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چرچ کے اطراف آنے سے گریز کریں تاکہ ریسکیو گاڑیوں کو پہنچے میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔
میئر پیرس اینے ہدالگو نے اپنے ٹویٹ میں آگ کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں، قریبی رہائشی ریسکیو اداروں سے تعاون کریں۔فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے آتشزدگی کے واقعے کے پیش نظر عوام سے متوقع خطاب ملتوی کردیا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال کیتھولک چرچ کی جانب سے عمارت کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے فنڈز کی فراہمی کی اپیل کی گئی تھی۔

ٹوئیٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ڈرمپ کی جانب سے شیئر کردہ ایک ویڈیو کو ’ڈس ایبل‘ کردیا


Image result for donald trump

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ڈرمپ کی جانب سے شیئر کردہ ایک ویڈیو کو ’ڈس ایبل‘ کردیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹ بدستور موجود ہے مگر اس کے ساتھ منسلک کی گئی ویڈیو صارفین نہیں دیکھ سکتے۔ٹوئیٹر کی جانب سے ویڈیو کے اوپر دئے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ اس کاپی رائٹ قوانین کے تحت شکایت ملنے پر اس ویڈیو کو ’ڈس ایبل‘ کردیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے اپنی الیکشن کمپین سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس کے بیک گراؤنڈ میں فلم ’بیٹ مین‘ کا میوزک شامل کیا گیا تھا۔کاپی رائٹ قوانین کے تحت آپ کسی دوسرے کی ملکیت کسی قسم کا مواد بغیر اجازت اور بغیر کریڈٹ دیے استعمال نہیں کرسکتے۔


بھارتی وزیراعظم مودی کی زندگی پر مبنی فلم 5 اپریل کو سنیماگھروں میں ریلیز نہیں ہوسکی


Image result for modi film poster

بھارتی وزیراعظم مودی کی زندگی پر مبنی فلم کی ریلیز اپوزیشن جماعتوں کے اعتراضات کے بعد روک دی گئی۔بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی زندگی پر بنی فلم اپنی طے شدہ تاریخ5 اپریل کو سنیماگھروں میں ریلیز نہیں ہوسکی۔بھارت میں لوک سبھا انتخابات سے چند روز پہلے فلم کی ریلیز پر اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن میں شکایت کی تھی کہ انتخابات سے ایک ہفتے پہلے فلم کی ریلیز انتخابی قوانین کی خلاف ورزی میں آتی ہے۔فلم کے پروڈیوسر سندیپ سنگھ نے جمعرات کوٹویٹ کی کہ 'پی ایم نریندر مودی‘ فلم 5 اپریل کو ریلیز نہیں ہوگی جبکہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن نے فلم کی ریلیز کی اجازت نہیں دی۔
اپوزیشن جماعتوں کے مطابق فلم کا انتخابات سے قبل ریلیز ہونا نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو غیر منصفانہ فائدہ پہنچائے گی۔ابتدائی طور پر ’پی ایم نریندرمودی‘ فلم کی ریلیز 12 اپریل کو طے تھی لیکن انتخابات سے پہلے اسے ریلیز کرنے کے لئے تاریخ آگے بڑھا کر 5اپریل کر دی گئی تھی۔پی ایم نریندر مودی‘ میں بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے نے مرکزی کردار اداکیا ہے۔ فلم میں مودی کی زندگی کے مختلف ادوار، ابتدائی برسوں کا احوال اور ہندوستانی ریاست گجرات کے وزیرِاعلیٰ کے طور پر ان کے زندگی کے حالات کو دکھایا گیا ہے۔


ہالی ووڈ کے معروف اداکار وِل سمتھ کی اہلیہ پاکستانی گلوکاروں عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کی مداح


Related image

ہالی ووڈ کے معروف اداکار وِل سمتھ کی اہلیہ پاکستانی گلوکاروں عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کی مداح نکلیں۔اداکار وِل سمتھ کی اہلیہ جاڈا پنکیٹ سمتھ خود بھی گلوکارہ و اداکار ہیں، وہ نہ صرف کئی گانے گاچکی ہیں بلکہ ہالی ووڈ کی متعدد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔انہوں نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں انکشاف کیا کہ وہ عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کی مداح ہیں۔جاڈا پنکیٹ سمتھ نے انسٹاگرام پر عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کے کوک سٹوڈیو میں گائے گئے صوفیانہ کلام کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دونوں پاکستانی گلوکار صوفی موسیقی میں ان کے پسندیدہ ہیں۔’ اس گانے کو چھاپ تلک کہا جاتا ہے اور آپ یوٹیوب پر جا کر اس کے بول دیکھ سکتے ہیں، دونوں ہی بہت خوبصورت آوازوں کے مالک ہیں‘۔خیال رہے کہ کوک سٹوڈیو کے سیزن 7 سال 2014 میں عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان نے ’چھاپ تلک‘ گایا تھا جس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے، یہ صوفیانہ کلام یوٹیوب پر اب تک 20 ملین سے زائد لوگ سن چکے ہیں۔


بھارتی موسیقار وشال پاکستان کا ایف 16 طیارہ گرانے کا جھوٹا دعویٰ کرنے پر نریندر مودی پر برس پڑے


Image result for ‫بھارتی موسیقار وشال‬‎

بھارتی موسیقار وشال ڈاڈلانی پاکستان کا ایف 16 طیارہ گرانے کا جھوٹا دعویٰ کرنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی حکومت پر برس پڑے۔وشال ڈاڈلانی نے اپنے ایک بیان میں  بھارت کی جانب سے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کے جھوٹے دعوے پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کی گنتی کی ہے اور وہ پورے ہیں۔وشال ڈاڈلانی کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ یہ بہت ہی شرم کی بات ہے کہ کس طرح برسرِ اقتدار جماعت اور اس کے پالتو میڈیا نے الیکشن جیتنے کیلئے کھلم کھلا جھوٹ بولا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اس طرح جھوٹ بولنا غداری کے زمرے میں نہیں آتا؟، عالمی سطح پر اس بات سے بھارت کی کیا عزت رہ جائے گی ، کیا عالمی سطح پر یہ تاثر نہیں گیا کہ بھارتی سرکار کس دیدہ دلیری سے جھوٹ بولتی ہے؟۔
اس سے قبل بھی وشال ڈاڈلانی مودی سرکار کی کلاس لے چکے ہیں جب یکم مارچ کو عمران خان کے جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کیا گیا تھا اور بھارتی میڈیا نے اس کا کریڈٹ بھی مودی سرکار کو دینے کی کوشش کی تھی۔وشال ڈاڈلانی نے مودی کو کریڈٹ دینے والے لوگوں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا تھا اور عمران خان کا فون نہ سننے پر بھی بھارتی وزیر اعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے


Image result for ‫آگرہ تاج محل میں شاہجہاں کے عرس‬‎

بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے۔ آگرہ تاج محل میں شاہجہاں کے عرس کے دوران لوگوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا دیے ۔۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نعرے بازی کرنے والے نوجوان پر مقدمہ درج کرلیا گیا جسے بھارتی سیکورٹی ایجنسیاں تلاش کر رہی ہیں ۔

بھارتی فنکاروں کی بی جے پی کو ووٹ نہ دینے کی اپیل


 Related imageImage result for naseeruddin shah

بھارتی فنکار اپنے ہی پردھان منتری کیخلاف میدان میں آگئے ۔ نصیرالدین شاہ، رتنا پھاٹک شاہ اور انوراگ کشپ سمیت چھ سو زائد فنکاروں کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے۔بیان  میں عوام سے محبت، بھائی چارے اور انصاف کیلیے ووٹ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔اس سے پہلے صحافی، مصنف، تحقیق کار اور فلمسازوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی عوام سے بی جے پی کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کرچکے ہیں۔

دنیا کے امیر ترین شخص ایمازون کے بانی جیز بیزوز کی مہنگی ترین طلاق


Related image

دنیا کے امیر ترین شخص کی سب سے مہنگی طلاق ہونے جارہی ہے، ایمازون کے بانی جیز بیزوز اور اہلیہ کے درمیان اننچاس کھرب اننچاس ارب میں طلاق کا معاہدہ طے پاگیا۔ دنیا کے امیر ترین شخص کی مہنگی ترین طلاق ایمازون کے بانی جیف بزوز شادی ختم ہونے پر بیوی کو اننچاس کھرب اننچاس ارب روپے ادا کریں گے۔ اہلیہ مالا مال، خوشی سے نہال۔۔۔ ٹوئٹ پر اظہار تشکر کیا اور کہا ایک دوسرے کے تعاون سے طلاق کا عمل مکمل ہوگیا۔میکینزی ایمازون کے چار فیصد شیئرز کی مالک بھی بنیں گی، لیکن وہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور جیف بیزوز کی خلائی فرم بلیو اوریجن سے اپنا شیئر نہیں لیں گی۔

ایمی جیکسن کا شادی سے قبل حاملہ ہونے کا اعلان


Image result for ‫ایمی جیکسن‬‎

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی بولی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ ایمی جیکسن نے شادی سے قبل حاملہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت جلد ایک بچے کی ماں بننے والی ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم روبوٹ 2.0 میں مرکزی اداکارہ کے طور پر جلوہ گر ہونے والی اداکارہ نے حاملہ ہونے کا اعتراف کیا ہے حالانکہ وہ غیر شادی شدہ ہیں۔ایمی جیکسن نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کے ذریعے 31 مارچ کو اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کیا، اس دن برطانیہ میں ماں کا عالمی دن منایا گیا تھا۔
اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ وہ چھت پر چڑھ کر زور زور سے چلا کر سب کو یہ خوشخبری دینا چاہتی تھیں اور ماؤں کا دن ہی وہ بہترین وقت ہے جب آپ سب کو یہ خوشخبری سنائی جانی چاہیئے۔ واضح رہے اداکارہ ایمی جیکسن نے گزشتہ برس جارج نامی برطانوی شخص سے منگنی کی تھی اور تب ہی سے یہ جوڑا ایک ساتھ رہ رہا ہے۔ امید ہے کہ یہ دونوں اگلے برس شادی کرلیں گے۔


ہالی ووڈ اداکار نکولس کیج نے شادی کے 4 روز بعد ہی اسے ختم کرنے کی درخواست دائر کردی


Image result for ‫ہالی ووڈ اداکار نکولس کیج‬‎

معروف ہالی ووڈ اداکار نکولس کیج نے شادی کے 4 روز بعد ہی اسے ختم کرنے کی درخواست دائر کردی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق معروف امریکی اداکار نکولس کیج نے شادی کے 4 روز بعد ہی اپنی شادی کی منسوخی کی درخواست دائر کی ہے، جس کی وجہ دونوں کے درمیان پہلے روز سے ہی شروع ہونے والے اختلافات ہیں۔نکولس کیج نے 4 روز قبل اپنی دیرینہ دوست ایریکا کوئیکی سے شادی کی تھی، تاہم اب انہوں نے اپنی شادی کی منسوخی کی درخواست دائرکردی ہے۔ جوڑے نے خفیہ طور پر ہفتے اور بدھ کے روز شادی کے لائسنس کے لیے درخواست دی تھی۔دوسری جانب اداکار نکولس کا کہنا ہے کہ شادی سے قبل وہ نشے میں تھے اور انہیں ایریکا کے مجرمانہ ریکارڈ کا پتا نہیں تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایریکا ایک عادی نشئی بھی رہ چکی ہیں، جب کہ سال 2008 اور 2011 میں ان کے خلاف مختلف جرائم میں ایف آئی آر بھی کاٹی گئی تھی۔ جب کہ عدالتی کاغذات کے مطابق اداکار نکولس کو شادی کی منسوخی کی اجازت نہیں دی جاسکتی بلکہ انہیں اپنی 4 روزہ شادی کو ختم کرنے کے لیے قانونی طور پر طلاق کے لیے رجوع کرنا پڑے گا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اداکار نکولس کیج اس سے قبل بھی تین بار شادیاں کرچکے ہیں، یہ ان کی چوتھی شادی ہے۔ اس وقت نکلولس کیج کی عمر 55، جب کہ ان کی اہلیہ 34 سالہ میک آپ آرٹسٹ ہیں۔دونوں کی جانب سے گزشتہ ماہ 23 مارچ کو شادی کی درخواست دی گئی تھی۔ اس سے قبل نکلولس کیج کی ایلکس کیم سے سال 2004 سے 2016 تک شادی چلی۔ ایلکس سے قبل لیزا میری سال 2002 سے 2004 تک ان کی اہلیہ رہیں۔ کیج نے سب سے پہلے شادی سال 1995 میں پیٹریسیا سے کی تھی، جو 2001 تک چلی۔

امریکا میں کمپیوٹر خرابی کی وجہ سے ملک کی بڑی ایئر لائنز کی پروازیں مؤخر


Related image

امریکا میں کمپیوٹر خرابی کی وجہ سے ملک کی بڑی ایئر لائنز کی پروازیں مؤخر ہوگئیں۔ساؤتھ ویسٹ، ڈیلٹا، یونائیٹڈ اور دیگر ایئرلائنز اس مسئلے کے زد میں آئیں ہیں جسے نیٹ ورک کی خرابی سے جوڑا جارہا ہے۔ساؤتھ ویسٹ نے ٹوئٹر پر مسئلے کو حل کرنے کادعویٰ کیا ہے۔ لیکن مسافروں نے تکنیکی خرابی کے نتیجے میں مسائل ہونے کی شکایت کی ہے۔فیڈرل ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ مسئلہ ایرو ڈیٹا کی وجہ سے پیش آیا۔ جس کے سبب مین لائن اور ریجنل آپریشنز مختلف سطحوں تک متاثر ہوئے۔

سابق بھارتی فوجی تیج بہادر نے نریندرامودی کے مقابلے میں انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا


Image result for ‫بھارتی فوجی تیج بہادر‬‎

اسلام آباد:سابق بھارتی فوجی تیج بہادر نے وزیراعظم نریندرامودی کے مقابلے میں انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا۔بھارتی فوجیوں سے ناروا سلوک اور ناقص کھانےکا پول کھولنے والے  تیج بہادر  نے مودی کیخلاف اعلان جنگ کردیا،تیج بہادر آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔تیج بہادر کا کہنا ہے کہ  الیکشن لڑنے کا مقصد مودی کی حقیقت سامنے لانا ہے،کئی جماعتوں نے رابطہ کیا لیکن آزاد امیدوارکی حیثیت سے لڑوں گا۔تیج بہادر کا مزید کہنا ہے کہ ہار یا جیت اہم نہیں الیکشن لڑنے کا مقصد یہ دکھانا ہے کہ کس طرح مودی سرکار نے فوج کو ناکام کیاجبکہ مودی  فوجیوں کے نام پر ہی ووٹ مانگتے ہیں۔


شادی سے پہلے ماں بننے کی خواہش ہے بھارتی اداکارہ سارہ خان


Related image

ممبئی: مسلم ادکارہ کو شادی سے پہلے ماں بننے کی خواہش پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ فی الحال شادی کا تو پتہ نہیں ہے البتہ شادی سے قبل ماں بننے کے احساس کو محسوس کرنا چاہتی ہوں۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں مقیم معروف مسلم ٹی وی اداکارہ سارہ خان نے ایک انوکھی خواہش کا اظہار کیا جس پر اپنے پرائے سارے ہی ان کے خلاف ہو گئے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شادی کا فی الحال ان کو کچھ علم نہیں ہے نہ ہی وہ ایسا کوئی ارادہ رکھتی ہیں، تاہم شادی سے قبل ماں بننے کے احساس سے خود کو گزرتا دیکھنا چاہتی ہیں۔
ایسا انہوں بھارت کے مشہور اخبار ہندوستان ٹائمز کو دیے جانے والے ایک انٹرویو کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سارہ خان ان دنوں معروف بھارتی اداکار انکت گیرا کے ساتھ اکثر دیکھی جاتی ہیں اور یہ گمان ظاہر کیا جاتا ہے کہ اداکارہ سارہ خان کا اداکار انکت گیرا کے ساتھ افیئر چل رہا ہے۔متفرق بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گمان ظاہر کیا جاتا ہے کہ اداکارہ سارہ خان انکت گیرا کے ساتھ جلد رشتہ ازدواج میں بندھنے والی ہیں۔ اس ساری صورت حال کے پیش نظر ہندوستان ٹائمز نے ان سے انکت گیرا کے ساتھ متوقع شادی پر سوال کیا تو اداکارہ نے انتہائی چونکا دینے والا جواب دے ڈالا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی سے متعلق انہوں نے فی الوقت کچھ نہیں سوچا اور نہ ہی انہیں پتہ ہے کب ہو کب نہ ہو، لیکن وہ شادی کی بندھن میں بندھنے سے پہلے بچہ پیدا کرنے کے احساس سے گزرنا چاہتی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین سمیت مداحوں کی جانب سے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ ان دنوں انکت گیرا کے ساتھ مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہی ہیں، ایک ساتھ کام کرنے کی وجہ میرا اکثر ان کے ساتھ نظر آنا کوئی تعجب کی بات نہیں اور نہ ہی اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے درمیان افیئر جیسا کچھ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے شادی سے متعلق واضح کچھ علم نہیں تاہم شادی سے پہلے ماں بننے کے تجربے سے گزرنا چاہتی ہوں۔اداکارہ اس شرمناک خواہش کے اظہار کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ سارہ خان اس سے قبل بھی اپنے متنازعہ بیانات اور بولڈ فوٹو شوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بارہا تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہیں۔

















ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کو خوشخبری ملنے کا امکان


Image result for ‫ڈیرن سیمی‬‎

گیانا: کرکٹ ویسٹ انڈیز کے نومنتخب صدر رکی سکیرٹ نے بڑا اعلان کردیا، کہتے ہیں ڈیرن سیمی سمیت ملک کے ہر کھلاڑی کو ٹیم کی نمائندگی کا برابر موقع فراہم کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ویسٹ انڈین بورڈ کے صدر کا عہدہ سنبھالنے والے رکی سکیرٹ کے بیان نے اپنے ملک کیلئے دو مرتبہ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ جیتنے والے کپتان ڈیرن سیمی کی ٹیم میں واپسی کی امید جگا دی ہے۔سیمی نے کئی برس ویسٹ انڈیز کی قیادت کی اور اپنی ٹیم کو 2012 اور 2016 کے ورلڈ ٹی ٹوینٹی ٹائٹل بھی جتوائے۔
ڈیرن سیمی نے 2016 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے کے بعد اس وقت کے بورڈ کے صدر ڈیو کیمرون پر تنقید کی تھی جس کے بعد ان کے اور کرکٹ ویسٹ انڈیز کے درمیان تعلقات خراب ہوگئے تھے۔ورلڈ ٹی ٹوینٹی 2016 کا ٹائٹل جیتنے کے بعد سے ڈیرن سیمی ٹیم سے دور ہیں تاہم اب ویسٹ انڈین بورڈ کے نومنتخب صدر رکی سکیرٹ نے ڈیو کیمرون کے 6 سالہ عہد کا آئینی طریقے سے خاتمہ کیا اور کہا کہ اب سب کو موقع دیا جائے گا۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سلیکشن سے میرا تعلق نہیں ہے، سلیکٹرز سے امید کرتا ہوں کہ وہ ڈیرن سیمی سمیت تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر ٹیم منتخب کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرن سیمی اور میرے بہت اچھے تعلقات ہیں۔ اس تمام تر صورتحال کے بعد اس بات کا روشن امکان ہے کہ ڈیرن سیمی ویسٹ انڈین ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔


بھارت کرتارپورراہداری سے متعلق مذاکرت سے بھاگنےلگا


Image result for ‫کرتارپورراہداری‬‎

بھارت نے دو اپریل کو واہگہ میں ہونے والے مذاکرات سے راہ فراراختیار کرلی۔بھارت کاکہنا ہے کہ مذاکرات سے پہلے پاکستان کرتار پورراہداری سے متعلق اہم تجاویزپروضاحت دے،بھارت نے کرتارپورسے متعلق کمیٹی کی تشکیل پر بھی اعتراض کردیا ۔بھارت کرتارپورراہداری سے متعلق مذاکرت سے بھاگنےلگا،  ۔  بھارت کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے پہلے پاکستان  کرتارپورراہداری سے متعلق اہم تجاویزپروضاحت دے۔ کرتارپورسے متعلق کمیٹی کی تشکیل پربھی اعتراض  کیا گیا ہے۔  بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ  ماہرین کی کمیٹی کا ایک اور اجلاس بلایاجائے  پاکستان کا جواب آنے کے بعد آئندہ تاریخ کا اعلان ہوگا۔ مذاکرات دو اپریل کو واہگہ بارڈر پر ہونے تھے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا موقف  جانے بنا  آخری وقت پرمذاکرات ملتوی کرنا سمجھ سے بالاترہے۔


آسٹریلیا نے پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے چوتھے ون ڈے میں پاکستان کو جیتنے کےلیے 278 رنز کا ہدف دے دیا


Image result for aus pak

آسٹریلیا نے پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے چوتھے ون ڈے میں پاکستان کو جیتنے کےلیے 278 رنز کا ہدف دے دیا۔دبئی میں جاری ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کینگروز نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے آل راؤنڈر گلین میکسویل نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 98 رنز بنائے جبکہ اوپنر عثمان خواجہ 62 اور ایلکس کیری 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے عماد وسیم، یاسر شاہ اور محمد حسنین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ابتدائی تین میچز میں ٹیم کی قیادت کرنے والے شعیب ملک انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے، ان کی جگہ عماد وسیم کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم میں سعد علی اورعابدعلی کو شامل کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا، پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرچکا ہے۔


سعودی عرب میں رہنے والوں کے لیئے خوشخبری


Image result for ‫ہائپر لوپ‬‎

ریاض (سی پی پی )سعودی عرب میں پہلی دفعہ ایک ایسے جدید اور تیز رفتارذریعہ سفر کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس سے نہ صرف یہ کہ گھنٹوں کی طویل مسافت منٹوں میں طے ہو سکے گی بلکہ اس کا کرایہ جہاز سے بھی کم ہوگا۔ آ ئندہ برس سے سعودی عرب میں بسنے والے لوگ ہائپر لوپ سے سفر کرنے لگیں گے جس سے ریاض اور جدہ کاسفر زیادہ سے زیادہ 50منٹ میں طے ہوسکے گا جبکہ ریاض سے تفریحی شہر القدیہ جانے میں صرف 7منٹ لگیں گے۔ہائپر لوپ کے ٹکٹ کے نرخ بسوں اور ٹرینوں جتنے ہوںگے۔یہ ہوائی جہازوں سے سستے ہونگے۔اس نظام میں ریل کی بوگی پٹری پر دوڑنے کے بجائے ایک ٹیوب میں سفر کرے گی۔ بوگی یا کیپسول پریشرائزڈ ہوا کے دوش پر سفر کرتی ہے یعنی کیپسول اور ٹیوب میں کسی قسم کی رگڑ پیدا نہیں ہوتی ۔ ٹیوب میں ہوا کا دبائوقدرتی دبائو سے کم رکھا جاتا ہے تاکہ کیپسول کو ہوا کے دبائو سے پیدا ہونے والی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے اور کیپسول تیز رفتاری سے سفر کر سکے۔

نفرت کے لیے نیوزی لینڈ میں کوئی جگہ نہیں،15 مارچ ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا ، وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن


Image result for ‫وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن‬‎

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ حملے میں ایسے مذہب والوں کو نشانہ بنایا گیا جو سب کو "تم پر سلامتی ہو" کہتے ہیں، پوری دنیا انتہا پسندی سے متاثر ہو رہی ہے، ہمیں ملکر اسے ختم کرنا ہوگا، دہشت گردی کا جواب ہماری انسانیت میں ہے، ہم اپنی قوم کے آنسو یاد رکھیں گے۔نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کے بعد جمعے کا دوسرا بڑا اجتماع ہوا، جہاں مسجد النور کے سامنے ہیگلے پارک میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مختلف مذاہب اور کمیونٹیز کے افراد نے بڑی تعداد میں دعائیہ اجتماع میں شرکت کی۔
تقریب میں آسٹریلوی وزیراعظم سمیت انسٹھ (59) ممالک کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے خطاب کا آغاز اور اختتام اسلام و علیکم سے کیا۔ اپنے خطاب میں کیوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تشدد اور نفرت کے لیے نیوزی لینڈ میں کوئی جگہ نہیں،15 مارچ ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، 15مارچ کا واقعہ ہمارے الفاظ ، اعمال اور رحم دلی کو طاقت بخشنے کا پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ نے ہمیں عاجز بنا دیا اور متحد کردیا، دنیا انتہا پسندی سے متاثر ہے، ہمیں مل کر اسے شکست دینا ہے، مساجد حملے میں ایسے مذہب کو نشانہ بنایا گیا جو سب کو کہتا ہے "تم پر سلامتی ہو"، ان 50 افراد کی موت کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، ہم اپنی قوم کے آنسو یاد رکھیں گے
جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ سمجھا تھا ہمارے پاس الفاظ نہیں مگر یہاں السلام و علیکم سننے کو ملا۔ تقریب میں کیوی وزیراعظم نے ایک بار پھر سیاہ لباس پہن کر شرکت کی۔کرائسٹ چرچ کے ہیگلے گراؤنڈ میں مساجد حملوں میں شہید پچاس نمازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ شہداء کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا ہوئی۔ دعائیہ تقریب میں شریک ہزاروں افراد کا جذبہ قابل دید تھا۔ متاثرین سے اظہار یکجہتی بھی مثالی تھی۔ دہشت گردی کے واقعہ پر وزیراعظم کے مثالی کردار کو شرکاء نے خوب سراہا اور زبردست انداز میں جیسنڈا آرڈرن کو خراج تحسین پیش کیا کہ گراؤنڈ تالیوں سے گونج اٹھا۔قبل ازیں میئر کرائسٹ چرچ کا کہنا تھا کہ مساجد پر حملہ ہمیں تقسیم کرنے کی سازش ہے۔ واضح رہے کہ 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد پر حملے کے دوران 50 نمازی شہید اور 40زخمی ہوئے تھے۔ حملے کے وقت بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسجد پہنچی تھی اور عقبی راستے سے جان بچا کر ہوٹل پہنچی۔

فیس بک نے سفید فام پہ بڑی پابندی عائد کر دی


Image result for facebook

فیس بک نے اپنے پیلٹ فارم سے سفید فام نسل پرستی اور سفید فام علیحدگی پسند تحریکوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے جو سوشل میڈیا سائٹ کی  پولیسی میں وضح تبدیلی ہے۔فیس بک یا انسٹاگرام پر کسی قسم کی دائیں بازو کے انتہا پسند دھڑوں کی حمایت، مداحی یا نمائندگی پر اگلے ہفتے سے پابندی عائد کردی جائے گی۔فیس بک نے پولیسی کا اعلان ایک بلاگ پوسٹ میں کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح ہے کہ یہ خیالات منظم متنفر گروپس کے ساتھ اندر تک جڑے ہیں اور ہماری سروس میں ان کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
سفید فاموں کی بالادستی کیلئے متحرک افراد پر پہلے ہی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔ تاہم نسل پرستوں اور علیحدگی پسندوں کو پلیٹ فارم پر رہنے کی اجازت تھی۔فیس بک کا کہنا تھا کہ پولیسی میں تبدیلی علماء اور دیگر ماہرین کے ساتھ گفتگو کےبعد کی گئی۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ سفید فام نسل پرستی اور سفید فام علیحدگی پسند تحریک، سفید فام بالادستی سے علیحدہ ہوکر بے معنی ہیں۔


مقبوضہ کشمیر میں 3کشمیریوں کو شہید کردیا گیا


Related image

سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 3کشمیریوں کو شہید کردیا۔تفصیلات کے مطابق، جمعرات کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے،مظلوم کشمیریوں کو سفاکی سے موت کے گھاٹ اتارا جا رہا ہے۔ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کا بہانہ بناکر قابض بھارتی فوج نےفائرنگ کرکے مزید 3کشمیریوں سےجینے کا حق چھین لیا۔
گھرگھر تلاشی کے نام پر کلگام اور کپواڑہ میں بھی کشمیریوں پر بلادریغ ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہاہے،آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔ادھر بھارتی شہر بنگلور میں  انتہا پسند ہندو آپے سےباہر ہوگئے،بلوائیوں نے 24سالہ کشمیری ماڈل اورطالب علم ابصارظہورپرلوہے کی راڈ سےتشدد کیا ۔