لاہورہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں پچیس اپریل تک توسیع کردی ہے۔ حمزہ شہباز کو نیب کی دستاویزات پر جواب جمع کرانا ہوگا۔لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شہزاد ملک کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کے گھر نیب کے چھاپے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر نیب کے وکیل نے حمزہ شہباز پر الزامات سے متعلق دستاویزات عدالت میں جمع کرائیں۔حمزہ شہباز کے وکیل نے دلیل پیش کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے گرفتاری سے دس دن پہلے نوٹس دینے کا حکم دیا تھا، نیب کا چھاپہ عدالت کے حکم کی توہین ہے۔ عدالت نے دونوں کیسز پر فریقین سے پچیس اپریل تک جواب طلب کرلیا۔
حمزہ شہباز کے وکیل نے اعتراض کیا کہ کچھ کاغذات پڑھے نہیں جارہے، عدالت جواب کے لئے مناسب وقت دے۔ نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی نیب کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ آمد پر ن لیگی کارکنوں اور پولیس میں دھکم پیل بھی ہوئی۔ سیکیورٹی اور بدنظمی کے باعث کارکنوں کو داخلے کی اجازت نہیں ملی۔
No comments: