Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

کس ماہ میں پیدا ہونے والے بچے خوبصورت، ذہین اور اچھے نصیبوں والے ہوتے ہیں ؟ ماہرین علم نجوم کی آراء


Image result for beautiful wise baby

 ماہرین علم نجوم کے تجربات و مشاہدات جو بچوں کی پیدائش کی سلسلہ میں منظر عام پر آئے ہیں ذیل میں درج کیے جاتے ہیں.

 جنوری 

 جو بچہ اس ماہ میں تولد ہوگا وہ عقلمند معاملہ فہم حوصلہ مند ،ہمدرد مستقل مزاج ،سخی اور حصول علم میں مستغرق ہوگا۔

فروری 

 جو بچہ اس ماہ میں پیدا ہوگا وہ سلیقہ شعار ،ہنر مند، زندہ دل ،ہنس مکھ ،سینما تھیڑ اور کھیل کود تماشے کا شیفتہ منصف مزاج اور .. تنہائی پسند ہوگا۔ 

مارچ 

 جو بچہ اس ماہ میں جنم لے گا وہ عقلمند سیاح ،سخی دھن کا پکا اور موسیقی کا ماہر ہوگا۔

 اپریل 

 جو بچہ اس ماہ میں پیدا ہو گا وہ عالی دماغ صاحب اولاد جدت طراز کا میاب تاجر ،شجیع،جوشیلا ،پختہ خیالات والا دھن کا پکا اور حاکمانہ شان و شوکت کا حامل ہوگا۔

مئی

 جو بچہ اس ماہ میں تولد ہوگا وہ سراغ رساں تلاش حق کا دلدادہ کامیاب وکیل عالی دماغ ،راس العقیدہ دھن کا پکا طبیعت اشتعال پذیر اعلیٰ منتظم دُشمنوں پر غالب لیکن عفوکا مادہ زیادہ اور امیرانہ شان و شوکت کا حامل ہوگا۔

 جون 

 جو بچہ اس ماہ میں پیدا ہو گا وہ چالاک متزلزل خیالات مگر سے دولت حاصل کرے گا پرلے درجے کا سازشی معاملہ اور سیاحت کا شوقین ہوگا۔

 جولائی 

 جو بچہ اس ماہ میں پیدا ہوگا وہآرام طلب ،شوقین مزاج موسیقی کا شوقین محفل رقض و سرور کا دلدادہ فن لطیفہ کا شوقین اور ذہین ہوگا.جاری ہے۔ 

اگست 

 جو بچہ اس ماہ میں تولد ہوگا وہ زاہد متقی پرہیزگار عالم مصنف مزاج صاحب الرے خلیق ایماندار مستقل مزاج دلیر صاف دل رحم اور دل تنہائی پسند ہوگا۔ 

ستمبر

 جو بچہ اس ماہ میں پیدا ہوگا وہ سمجھ دار ،دنیا کے نشیب و فراز سے واقف ،ذہین بلا کا حافظہ والا تندرست اور وہمی ہوگا۔

 اکتوبر 

 جو بچے اسمہینے میں پیدا ہوں گے وہ قدرتی طور پر وفادر ہوں گے، اپنے دوستوں کے ہمیشہ ہمدرد، ہونس اور غم خار ہوں گے اور باز اوقات یہ بچے اپنے دوستوں کے ساتھ محبت اور مروت کے رشتے کے سبب اپنا نقصان کر بیٹھتے ہیں۔

 نومبر 

 جو بچہ اس ماہ میں تولد ہوگا وہ حق گو ، صاف دل کامیاب تاجر اپنے رشتہ داروں متعلقین سے عمدہ سلوک کرنے والا شان و شوکت کا دلدادہ اور دوسروں پر احسان کرنے کا متمنی ہوگا۔

 دسمبر 

 جو بچہ اس ماہ میں پیدا ہو گا وہ دھن پکا ضدی خوش رفتار خوش گفتار،عوام کا چہتا خوش آمدی حوصلہ مند اور مستقل مزاج ہو گا۔

کلائیوں پر موجود لکیریں بھی بہت کچھ بولتی ہیں


Image result for wrist lines

آج تک تو ہم یہ سنتے آئے ہیں کہ ہاتھوں کی لکیروں میں زندگی سے متعلق راز چھپے ہوتے ہیں۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ کی کلائیوں پر موجود لکیریں بھی بہت کچھ بولتی ہیں۔لکیروں پر یقین کچھ لوگ ہی کرتے ہیں اور بعض لوگوں کے لیے یہ محض مذاق کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہوتا،مغرب میں موجود لوگ ان باتوں پر زیادہ یقین رکھتے ہیں۔کلائیوں پر موجود افقی لکیریں، جن کو ریسکیٹ لائن بھی کہا جاتا ہے ۔ ان لکیروں کے مختلف معنی ہوتے ہیں جیسے یہ لکیریں صحت کا احوال بھی بتاتی ہیں، آپ کے مستقبل کا حال بھی پیش کرتی ہیں اورآپ کی قسمت کوبیان کرتی ہیں۔میٹا فزکس کے مطابق کلائی پر موجود لکیریں زندگی کی پیش گوئی کرتی ہیں،جتنی لکیریںزیادہ ہونگی اُتنی زیادہ انسان کی عمر ہوگی۔اگرکسی شخص کی کلائی پر موجود پہلی لکیر پوری اور واضح ہے تو اس کا مطلب وہ شخص23 سے 28 سال تک زندگی گزارے گا۔اسی طرح کلائی پر موجود دوسری لکیرکسی شخص کی 46 سے 56 سال تک جینے کی پیش گوئی کرتی ہے۔اگر کلائی پر تیسری لکیر بھی موجود ہے تو اس کا مطلب وہ شخص 69 سے 84 سال تک زندگی بسر کرے گا اور آخری یعنی چوتھی لکیر کسی شخص کے84سال جینے کی پیش گوئی کرتی ہے۔عموماً کلائی پر موجود چوتھی لکیر اتنی واضح نہیں ہوتی اور بعض افراد کی کلائیوں پر چوتھی لکیر موجود بھی نہیں ہوتی۔ زیادہ تر لوگوں کی کلائیوں پر دو یا تین لکیریں موجود ہوتی ہیں۔