Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

نیب لاہور نے حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں آج طلب کرلیا


Image result for nab lahore

لاہور : نیب لاہور نے حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں آج پھر طلب کرلیا ، حمزہ شہباز سے مجموعی طور پر 8 سوالات پوچھے گئے ہیں ، جن سے متعلق ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے حمزہ شہباز کو آج پھر طلب کرلیا، نیب کی ٹیم آج آمدن سےزائد اثاثوں کےکیس میں پوچھ گچھ کرےگی، حمزہ شہباز سے مجموعی طور پر 8 سوالات پوچھے گئے ہیں۔نیب کے مطابق حمزہ شہباز کو والدہ کیجانب سے فارن کرنسی کی صورت میں وصول ہونے والی فارن کرنسی کا ریکارڈ، سالانہ بنیادوں پر کی جانے والے انویسٹمنٹ کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔
نیب کا کہنا ہے حمزہ شہباز ٹیم 2006 سے 2008 تک ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کا ریکارڈ، 2005 سے2017 کے دوران اثاثہ جات میں کئی گنا اضافہ پر تفصیلات اور 2005 سے اب تک جو تحائف وصول کیئے، انکی تفصیلات فراہم کریں۔گذشتہ روز رمضان شوگر مل نالہ تعیمر کیس میں حمزہ شہباز نیب میں پیش ہوئے تھے، حمزہ شہباز سے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ایک گھنٹہ پندرہ منٹ تک تفتیش کی، نیب ٹیم نے حمزہ شہباز سے رمضان شوگر مل نالہ تعمیر کے حوالے سے سوالات کئے تھے۔نیب ٹیم نے کہا تھا یہ 21 کروڑ روپے سے نالے کی تعمیر صرف رمضان شوگر مل کے لیے کی گئی اور نالے کی تعیمر سرکاری فنڈر سے کی گئی، جس پر حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا یہ نالہ رمضان شوگر مل کے لیے نہیں بلکہ عوام کی بہتری کے لیے تعمیر کیا گیا اور اسکا ابتدائی ریفرنس عدالت میں دائر ہو چکا ہے ، آج طلبی کا کوئی جواز نہیں تھا۔
حمزہ شہباز شریف نے نالہ کی تعیمر سے متعلق کچھ دستاویزات بھی نیب ٹیم کے حوالے کیں ، نیب حکام حمزہ شہباز کے جواب کا جائزہ لیں گے اور اس کے بعد آئندہ کی کارروائی کا جائزہ لیا جائے گا ۔ نیب ٹیم اگر مطمیئن نہ ہوئی تو دوبارہ پھر حمزہ شہباز کو طلب کیا جا سکتا ہے۔اس سے قبل 12 اپریل کو زائداثاثے اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے ، حمزہ شہباز سے منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات سےمتعلق پوچھ گچھ کی گئی، حمزہ شہباز نے کہا تھا مالی معاملات سلمان شہباز دیکھتےہیں، میں صرف سیاسی معاملات دیکھتاہوں۔خیال رہے چیئرمین نیب نے شریف خاندان کی خواتین کو جاری طلبی کے نوٹسز منسوخ کرتے ہوئے کہا تھا نیب خواتین کی حرمت، چادر و چار دیواری کے تقدس پریقین رکھتاہے، خواتین کوطلبی کی بجائے سوالنامے ارسال کئے جائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے جناح ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کر دیا


Image result for ‫جناح ایکسپریس ٹرین‬‎

وزیراعظم عمران خان نے جناح ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کر دیا، نان اسٹاپ ٹرین 31 مارچ سے کراچی سے لاہور کے درمیان چلائی جائے گی۔لاہور میں جناح ایکسپریس ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ریلوے میں سفر کرنے والی عام عوام ہے۔جناح ایکسپریس ٹرین کراچی کینٹ سے دوپہر 3 بجے روانہ ہوگی اور اگلے دن صبح ساڑھے 7 بجے لاہور جنکشن پہنچے گی۔ ٹرین دوران سفر 4 جگہوں پر رکے گی جس میں حیدرآباد، روہڑی، خانیوال اور لاہور کینٹ شامل ہے۔
ٹرین کا کرایہ بڑوں کےلیے 6 ہزار 500 روپے اور بچوں کےلیے 4 ہزار 900 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ریلوے حکام مسافروں کو دوران سفر ناشتہ، کھانا اور وائی فائی سمیت دیگر سہولیات فراہم کریں گے۔اس سے قبل ٹرین کا کرایہ بڑوں کےلیے 7 ہزار روپے اور بچوں کےلیے 5 ہزار 250 روپے رکھا گیا تھا۔ ٹرین کی ٹکٹیں آن لائن بھی خریدی جا سکے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انگریز جو ریل کی پٹٹری چھوڑ کر گیا اس میں کمی آگئی ہے، اب ہمیں ریلوے کے ٹریکس میں اضافہ کرنا ہوگا۔


لاہور میں عجیب الخلقت پراسرار مخلوق کی مبینہ موجودگی سےپورے شہر میں خوف وہراس


Related image

لاہور ( این این آئی) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ محمد نگر میں عجیب الخلقت پراسرار مخلوق کی مبینہ موجودگی نے اہل علاقہ کو خوف وہراس میں مبتلا کردیا ،اہل علاقہ رات گئے اور علی الصبح گھرو ں سے باہرنکلنے سے خوف کھانے لگے۔تفصیلات کے مطابق محمدنگر کے رہائشی علاقہ میں گزشتہ کئی روز سے عجیب الخلقت پر اسرار مخلوق کی مبینہ موجودگی نے شدید خوف وہراس پھیلا رکھا ہے ۔گزشتہ روز علی الصبح پراسرار مخلوق سے سامنا ہونے پر خوف کے باعث بیمار ہونے والے شکیل حلوائی نے بتایا کہ میں گھر سے نکلا تو مجھے کسی نے آواز دی میں سمجھا شاید کسی نے بی بی پاکدامن مزار کا راستہ پوچھا ہے تاہم جیسے ہی وہ مخلوق میرے قریب آئی جو میرے اوپر جھپٹی لیکن میں وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا ۔انہوںنے بتایا کہ فالج کا مریض ہوں لیکن میں اتنی تیز رفتار سے بھاگاکہ مجھے خود یقین نہیں آیا ۔ شہری نے مخلوق کے حلیے بارے بتایا کہ اس کے انتہائی لمبے بال ، ہاتھوں کے بہت بڑے بڑے ناخن اور دانت باہر نکلے ہوئے تھے ۔ اہل علاقہ کے مطابق اس سے قبل بھی کئی لوگ اسے دیکھ چکے ہیں اور خوف کی وجہ سے کئی روز تک بخار میں مبتلا رہے ۔اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے اس علاقے میں پولیس کے اہلکار تعینات کئے جائیں ۔

یوم پاکستان کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب


Image result for allama iqbal tomb

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج یوم پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے یوم پاکستان کے موقع پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے ایئرکموڈور رضوان ملک نے مزار اقبال پر پریڈ کا معائنہ کیا۔ پاک فضائیہ اور پنجاب رینجرز کے چاق وچوبند دستے نے مزارا قبال پر سلامی دی۔
پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے مزار اقبال پر گارڈز کی ذمہ داری سنبھال لی۔ اس سے قبل رینجرزکا دستہ مزارپر گارڈزکے فرائض سرانجام دے رہا تھا۔واضح رہے کہ ملک بھرمیں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، اسلام آباد میں دن کا آغاز اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔توپوں کی سلامی کے موقع پر پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے ’نعرہ تکبیر‘ اور ’پاکستان زندہ باد‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

وزیراعظم عمران خان پنجاب کے ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں




وزیراعظم عمران خان پنجاب کے ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ وزیراعلی سے ملاقات اور پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔لاہور آمد پر وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعلی کی جانب سے صوبے کے امور تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے والے اقدامات کو ترجیح دی جائے۔دورے کے دوران وزیراعظم پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت اور پنجاب انرولمنٹ پالیسی کا افتتاح بھی کریں گے۔وزیراعظم کو نیشنل ایکشن پلان پر کارروائیوں اور محکمہ انڈسٹریز کی جانب سے بھی بریفنگ دی جائے گی، جب کہ وزیر صنعت اسلم اقبال کاروباری سرگرمیوں کے لئے سہولتوں کے اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کو پناہ گاہ منصوبے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔


نوازشریف کو آج کوٹ لکھپت جیل سے جناح اسپتال منتقل کیاجائےگا


Image result for nawaz sharif

لاہور:سابق وزیراعظم نوازشریف کو آج کوٹ لکھپت جیل سے جناح اسپتال منتقل کیاجائےگا،محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق ، جمعے کو محکمہ داخلہ پنجاب نے کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف کو جناح اسپتال منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن  جاری کر دیا ، انہیں آج جناح اسپتال منتقل کیا جائے گا۔
اسپتال انتظامیہ نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلیں ہیں اور نواز شریف کے علاج کیلئے پرائیویٹ بلاک میں 5نمبر کمرہ تیار کر لیا گیا ہے، اسپتال کےمتعلقہ کمروں کوسب جیل کادرجہ دیاجائےگا جبکہ ان کے وارڈ کے باہر جیل عملہ تعینات ہوگا۔نوازشریف کی سیکیورٹی کیلئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، داخلی گیٹ سے پرائیوٹ روم تک سیکیورٹی سخت کردی گئی۔
پروفیسرعارف تجمل کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ہرعلاج کی سہولت ہے،چیک اپ سے پہلےکچھ کہناقبل ازوقت ہے، کارڈیالوجی کی سہولت ہےاوراچھےپروفیسرزہیں۔

احتساب عدالت نے عبدالعلیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں 10روز کی توسیع کردی

Image result for aleem khan

لاہور:احتساب عدالت  لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنی کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے سینررہنماء  عبدالعلیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں 10روز کی توسیع کردی۔جمعے کولاہور کی  احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے عبدالعلیم خان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کی۔پی ٹی آئی رہنماء کو 9روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے عبدالعلیم خان کےجسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کردی۔

ویلنٹائنس ڈے کا منفرد تحفہ



Related image

لاہور (ویب ڈیسک ) محبت ہو تو ایسی ،ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو ایسا چیز تحفے میں دیدی کہ دیکھنے والے حیرت میں ڈوب گئے ۔ نوجوان نے گرل فرینڈ کو دونوں کے درمیان ہونے والی واٹس ایپ گفتگو کی البم تیار کر کے تحفے میں دے دی۔ لڑکے کی طرف سے اپنی گرل فرینڈ کو دیا گیا کہ تحفہ یقینی طور پر منفرد تھا۔
تفصیلات کے مطابق نوجوان نے گرل فرینڈ کو دونوں کے مابین ہونے والی واٹس ایپ گفتگو کی البم تیار کر کے تحفے میں دے دی۔ نوجوان کے منفرد تحفے کو ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر اپنے ساتھی کو تحفہ دینے کے لیے بہترین قرار دیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کسی بھی جوڑے کے درمیان تحائف کا تبادلہ عام بات ہے۔ہر انسان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے شریک حیات یا اپنے دوست کو بہتر سے بہتر تحفہ دے۔تاہم ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو ایسا تحفہ دیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو دونوں کے درمیان ہونے والی چیٹ پر مبنی ایک البم تیار کرکے بطور تحفہ دی۔ایلبم کے اندر دونوں کے مابین ہونے والی واٹس ایپ بات چیت تھی جس میں جو ڑے کی تصاویر بھی شامل تھیں۔یہی وجہ ہے کہ جب اس کی تصاویر منظرعام پر آئیں تو یہ دیکھتے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔جہاں نوجوان کے اس آئیڈیا کو خوب سراہا گیا وہیں کچھ ایسے سوشل میڈیا صارفین بھی ہیں جو اپنے شریک حیات اور دوستوں سے مطالبہ کرنے لگے کہ تحفہ دینے کے لیے یہ بہترین اور منفرد آئیڈیا ہے۔چونکہ ویلنٹائنس ڈے بھی قریب ہے اور ویلنٹائن ڈے پر بھی دوستوں اور جوڑوں کے درمیان تحائف کا تبادلہ خیال ہوتا ہے۔

حاجیوں کیلئے اہم خبر

Image result for ‫حج‬‎

لاہور میں بھی پرائیویٹ حج ٹوور آپریٹرز نے عازمین حج کو سستے حج پیکج کی پیش کش کردی ہے۔آل پاکستان حج فورم ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت کے مقابلے میں عازمین کو تین لاکھ75ہزار روپے کا حج پیکج دے رہے ہیں۔انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر حکومت تمام پرائیویٹ حج ٹوور آپریٹرز کو مساوی کوٹہ دیتی ہے تو حج اخراجات میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔





اسپیشل میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف عارضہ قلب کے مریض ہیں۔


Image result for nawaz sharif

اسپیشل میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف عارضہ قلب کے مریض ہیں۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے اسپیشل میڈیکل بورڈ کی رپورٹ موصول ہوگئیں۔
 اسپیشل میڈیکل بورڈ کی متفقہ رائے کے مطابق میاں نواز شریف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور ان کے ٹیسٹ کی رپورٹ میں انجائنا کا مسئلہ سامنے آیا ہے۔ میڈیکل بورڈ کی سفارشات  نواز شریف کے تھیلیم اسکین ٹیسٹ  میں انجائنا کا مسئلہ آیا۔بورڈ کے مطابق   نوازشریف کو ماہر امراض قلب کی ضرورت ہے۔ اسپیشل میڈیکل بورڈ کے مطابق نوازشریف کو عارضہ قلب کے ادارے میں منتقل کیاجائے۔بورڈ کے مطابق  نواز شریف کا بلڈ پریشر اور  شوگر لیول کنٹرول ہے۔








پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری

Image result for ‫پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری‬‎

لاہور:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر بارش اور ژالہ باری نے موسم خوشگوار بنادیا ہے،خوبصور ت موسم میں شہری مزے کررہے ہیں۔کالی گھٹائیں، ٹھنڈی ہوائیں، بارش اور پھر ژالہ باری، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں صبح سویرے موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی،جس نے موسم سرد کردیا۔
 بارش نے سرد موسم کو خوشگوار بنادیا، خوبصورت موسم میں شہری انجوائے کرنے لگے لیکن کچھ کو دفاتر پہنچنے میں تاخیر کا بھی سامنا رہا۔گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور مریدکے سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش نے موسم سہانا کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹو ں کے دوران پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔