
کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر واقع مکان میں آگ لگنے سے ماں بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگے۔پولیس کے مطابق جمشید روڈ پر بجلی گراؤنڈ کے قریب واقع گھر میں آگ علی الصبح شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔جاں ہونے والوں کی شناخت شمائلہ، 4 سالہ انیسہ اور 8 سالہ سفیان کے نام سے ہوئی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون شمائلہ کا شوہر نوکری کے سلسلے میں ملائشیا میں ہے۔فائر برگیڈ کی ایک گاڑی نے آگ پر قابو پا لیا جبکہ لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
No comments: