برطانیہ سے تعلق رکھنے والی بولی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ ایمی جیکسن نے شادی سے قبل حاملہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت جلد ایک بچے کی ماں بننے والی ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم روبوٹ 2.0 میں مرکزی اداکارہ کے طور پر جلوہ گر ہونے والی اداکارہ نے حاملہ ہونے کا اعتراف کیا ہے حالانکہ وہ غیر شادی شدہ ہیں۔ایمی جیکسن نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کے ذریعے 31 مارچ کو اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کیا، اس دن برطانیہ میں ماں کا عالمی دن منایا گیا تھا۔
اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ وہ چھت پر چڑھ کر زور زور سے چلا کر سب کو یہ خوشخبری دینا چاہتی تھیں اور ماؤں کا دن ہی وہ بہترین وقت ہے جب آپ سب کو یہ خوشخبری سنائی جانی چاہیئے۔ واضح رہے اداکارہ ایمی جیکسن نے گزشتہ برس جارج نامی برطانوی شخص سے منگنی کی تھی اور تب ہی سے یہ جوڑا ایک ساتھ رہ رہا ہے۔ امید ہے کہ یہ دونوں اگلے برس شادی کرلیں گے۔
No comments: