
اسلام آباد:سابق بھارتی فوجی تیج بہادر نے وزیراعظم نریندرامودی کے مقابلے میں انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا۔بھارتی فوجیوں سے ناروا سلوک اور ناقص کھانےکا پول کھولنے والے تیج بہادر نے مودی کیخلاف اعلان جنگ کردیا،تیج بہادر آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔تیج بہادر کا کہنا ہے کہ الیکشن لڑنے کا مقصد مودی کی حقیقت سامنے لانا ہے،کئی جماعتوں نے رابطہ کیا لیکن آزاد امیدوارکی حیثیت سے لڑوں گا۔تیج بہادر کا مزید کہنا ہے کہ ہار یا جیت اہم نہیں الیکشن لڑنے کا مقصد یہ دکھانا ہے کہ کس طرح مودی سرکار نے فوج کو ناکام کیاجبکہ مودی فوجیوں کے نام پر ہی ووٹ مانگتے ہیں۔
No comments: