Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » نفرت کے لیے نیوزی لینڈ میں کوئی جگہ نہیں،15 مارچ ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا ، وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن


Image result for ‫وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن‬‎

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ حملے میں ایسے مذہب والوں کو نشانہ بنایا گیا جو سب کو "تم پر سلامتی ہو" کہتے ہیں، پوری دنیا انتہا پسندی سے متاثر ہو رہی ہے، ہمیں ملکر اسے ختم کرنا ہوگا، دہشت گردی کا جواب ہماری انسانیت میں ہے، ہم اپنی قوم کے آنسو یاد رکھیں گے۔نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کے بعد جمعے کا دوسرا بڑا اجتماع ہوا، جہاں مسجد النور کے سامنے ہیگلے پارک میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مختلف مذاہب اور کمیونٹیز کے افراد نے بڑی تعداد میں دعائیہ اجتماع میں شرکت کی۔
تقریب میں آسٹریلوی وزیراعظم سمیت انسٹھ (59) ممالک کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے خطاب کا آغاز اور اختتام اسلام و علیکم سے کیا۔ اپنے خطاب میں کیوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تشدد اور نفرت کے لیے نیوزی لینڈ میں کوئی جگہ نہیں،15 مارچ ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، 15مارچ کا واقعہ ہمارے الفاظ ، اعمال اور رحم دلی کو طاقت بخشنے کا پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ نے ہمیں عاجز بنا دیا اور متحد کردیا، دنیا انتہا پسندی سے متاثر ہے، ہمیں مل کر اسے شکست دینا ہے، مساجد حملے میں ایسے مذہب کو نشانہ بنایا گیا جو سب کو کہتا ہے "تم پر سلامتی ہو"، ان 50 افراد کی موت کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، ہم اپنی قوم کے آنسو یاد رکھیں گے
جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ سمجھا تھا ہمارے پاس الفاظ نہیں مگر یہاں السلام و علیکم سننے کو ملا۔ تقریب میں کیوی وزیراعظم نے ایک بار پھر سیاہ لباس پہن کر شرکت کی۔کرائسٹ چرچ کے ہیگلے گراؤنڈ میں مساجد حملوں میں شہید پچاس نمازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ شہداء کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا ہوئی۔ دعائیہ تقریب میں شریک ہزاروں افراد کا جذبہ قابل دید تھا۔ متاثرین سے اظہار یکجہتی بھی مثالی تھی۔ دہشت گردی کے واقعہ پر وزیراعظم کے مثالی کردار کو شرکاء نے خوب سراہا اور زبردست انداز میں جیسنڈا آرڈرن کو خراج تحسین پیش کیا کہ گراؤنڈ تالیوں سے گونج اٹھا۔قبل ازیں میئر کرائسٹ چرچ کا کہنا تھا کہ مساجد پر حملہ ہمیں تقسیم کرنے کی سازش ہے۔ واضح رہے کہ 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد پر حملے کے دوران 50 نمازی شہید اور 40زخمی ہوئے تھے۔ حملے کے وقت بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسجد پہنچی تھی اور عقبی راستے سے جان بچا کر ہوٹل پہنچی۔

رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: