
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ڈرمپ کی جانب سے شیئر کردہ ایک ویڈیو کو ’ڈس ایبل‘ کردیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹ بدستور موجود ہے مگر اس کے ساتھ منسلک کی گئی ویڈیو صارفین نہیں دیکھ سکتے۔ٹوئیٹر کی جانب سے ویڈیو کے اوپر دئے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ اس کاپی رائٹ قوانین کے تحت شکایت ملنے پر اس ویڈیو کو ’ڈس ایبل‘ کردیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے اپنی الیکشن کمپین سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس کے بیک گراؤنڈ میں فلم ’بیٹ مین‘ کا میوزک شامل کیا گیا تھا۔کاپی رائٹ قوانین کے تحت آپ کسی دوسرے کی ملکیت کسی قسم کا مواد بغیر اجازت اور بغیر کریڈٹ دیے استعمال نہیں کرسکتے۔
No comments: