سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 3کشمیریوں کو شہید کردیا۔تفصیلات کے مطابق، جمعرات کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے،مظلوم کشمیریوں کو سفاکی سے موت کے گھاٹ اتارا جا رہا ہے۔ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کا بہانہ بناکر قابض بھارتی فوج نےفائرنگ کرکے مزید 3کشمیریوں سےجینے کا حق چھین لیا۔
گھرگھر تلاشی کے نام پر کلگام اور کپواڑہ میں بھی کشمیریوں پر بلادریغ ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہاہے،آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔ادھر بھارتی شہر بنگلور میں انتہا پسند ہندو آپے سےباہر ہوگئے،بلوائیوں نے 24سالہ کشمیری ماڈل اورطالب علم ابصارظہورپرلوہے کی راڈ سےتشدد کیا ۔
No comments: