گوگل کی جانب سے ایم میل سروس جی میل کا موبائل کیلئے نیا ڈیزائن اور بہتر ڈیزائن متعارف کروارہا ہے ۔ گوگل کی جانب سے اپنے بلاگ پر کہا گیا ہے کہ جی میل کے ڈیزائن میں تبدیلی حصے کو مدنظر رکھتے ہوئے صارف آسانی سے تصاویر اور ای میل کے درمیان اسکرالنگ کرسکتا ہے۔
بلاگ پر مزید کہا گیا ہے کہ نئے ڈیزائن کے تحت ذاتی اور کاروباری ای میل کو صارف آسانی سے استعمال کرسکتے ہیں۔تاہم کسی بھی فشنگ سرگرمی کی صورت میں صارف کو سرخ رنگ میں وارننگ بھی ملے گی۔بلاگ میں کہا گیا ہے کہ مشین لرننگ کی بدولت صارف نہ صرف اپنے پیغامات زیادہ بہتر انداز میں لکھ سکتے ہیں بلکہ جواب بھی جلد از جلد دے سکتے ہیں ۔
گوگل کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ جی میل میں تبدیلیاں جی سوئٹ کو مزید بہتربنانے والی کوششوں کا حصہ ہیں۔ اور ویب سائٹ پر جی میل ڈرائیوو، کیلنڈر، گوگل ڈاکس اور دیگر سائٹس پر پہلے ہی اس حوالے سے ان میں بہتری متعارف کروائی جاچکی ہے۔
No comments: