اسلام آباد: سعودی ولی عہد کی آمد کے موقع پر وزیراعظم ہاؤس میں ایم او یوز پر دستخط کے حوالے سے تقریب ہوئی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے وفودنے شرکت کی۔تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے۔تقریب میں عادل الجبیر اور اسد امور کے درمیان سعودی امپورٹ گڈزمعاہدے پر دستخط ہوئے جبکہ پاورجنریشن پروجیکٹس میں سعودی فنانسنگ کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔
خالد الخالد اور غلام سرور کے درمیان پیٹروکیمیکل انڈسٹری میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئےگئے۔تقریب میں معدنی وسائل کی ترقی اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے شعبے کے حوالے سے بھی معاہدوں پر دستخط کیے گئے ۔
No comments: