
اسلام آباد: بھارتی ہیکرز کی جانب سے دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ کیا گیا لیکن دفتر خارجہ کی آئی ٹی ٹیم نے سب حملوں کو ناکام بنادیا۔دوسری جانب دفتر خارجہ کی جانب سے بھی غیرملکی سفیروں کو بریفنگ دی گئی۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے سوشل میڈیا پر متضاد مواد کو جواز بنانا حقائق کے برخلاف ہے۔بھارت ہمیشہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں ہونا چاہیئے۔
No comments: