
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ‘کامیاب جوان’ پروگرام فوری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیرخزانہ اسد عمراوروزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارکی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں’کامیاب جوان’ پروگرام کیلئے 200 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کامیاب جوان پروگرام سے 10لاکھ نوجوانوں کوبااختیاربنانے میں مدد ملے گی۔
اسٹیٹ بینک کی معاونت سے مائیکرو اینڈ اسمال فنانسنگ کی حکمت عملی بھی طے کرلی گئی ۔وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت نوجوانوں کوکامیاب دیکھنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔ نوجوانوں کیلئے حکومت زبردست پیکج لارہی ہے۔عثمان ڈار کے مطابق وزیراعظم نے نوجوانوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہےنوجوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل ہوں گے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد’کامیاب جوان’ پروگرام کا باقاعدہ لانچ کیا جائے گا ۔
No comments: