اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آج کرتار پور راہداری کے سلسلے میں ننکانہ صاحب کا دورہ کریں گےاور بلوکی میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کریں گے۔تفصیلات کے مطابق،ہفتے کو وزیراعظم عمران خان کرتار پور راہداری کے سلسلے میں ایک روزہ دورے پر دوپہر کولاہور پہنچیں گے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ائیرپورٹ پر انکا استقبال کریں گے،جہاں سے وزیراعظم گورنر پنجاب کے ہمراہ ننکانہ صاحب کیلئے روانہ ہوں گے۔وزیراعظم کو ننکانہ صاحب میں کرتاپور راہداری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی،جس کے بعد عمران خان بلوکی جائیں گے جہاں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق دورے لاہور اور ننکانہ صاحب کیلئے وزیراعظم اپنا خصوصی ہیلی کاپٹر استعمال کریں گے۔
No comments: