
لاہور:احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنی کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے سینررہنماء عبدالعلیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں 10روز کی توسیع کردی۔جمعے کولاہور کی احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے عبدالعلیم خان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کی۔پی ٹی آئی رہنماء کو 9روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے عبدالعلیم خان کےجسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کردی۔
No comments: