
لاہور:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر بارش اور ژالہ باری نے موسم خوشگوار بنادیا ہے،خوبصور ت موسم میں شہری مزے کررہے ہیں۔کالی گھٹائیں، ٹھنڈی ہوائیں، بارش اور پھر ژالہ باری، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں صبح سویرے موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی،جس نے موسم سرد کردیا۔
بارش نے سرد موسم کو خوشگوار بنادیا، خوبصورت موسم میں شہری انجوائے کرنے لگے لیکن کچھ کو دفاتر پہنچنے میں تاخیر کا بھی سامنا رہا۔گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور مریدکے سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش نے موسم سہانا کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹو ں کے دوران پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔
No comments: