Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » نازیہ حسن کے چاہنے والے آج ان کی 54 ویں سالگرہ منارہے ہیں


Image result for ‫نازیہ حسن‬‎

دلفریب انداز، سریلی آواز والی پاپ کوئین کے نام سے مشہور نازیہ حسن کے چاہنے والے آج ان کی 54 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ نازیہ حسن کے مداحوں کے دلوں میں ان کی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔خوبصورت گلوکارہ کے مدھر گیت آج بھی سننے والوں کے کانوں میں رس گھولتے ہیں۔ گلوکارہ کا انداز ایسا جو دل میں گھر کر جائے۔ آواز ایسی جو کانوں میں رس گھول دے۔ نازیہ حسن نے برصغیر میں پاپ میوزک  کی  بنیاد  رکھی زندگی نے وفا نہ کی اور وہ کم عمری میں ہی خالق حقیقی سے جاملیں۔ پیار کی باتیں کرنے والی نازیہ حسن پر آج بھی سب کو ناز ہے۔ تین اپریل 1965 کو کراچی میں آنکھ کھولی۔ خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شہرت میں اپنی مثال آپ نازیہ حسن نوعمری میں ہی چھا گئیں۔
پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام سنگ سنگ چلیں سے گلوکاری کا آغاز کرنے والی نازیہ نے لندن سے موسیقی کی تربیت حاصل کی تھی۔ بھارتی فلم میں گائے ان کے گانے ’’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے‘‘ نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور پھر بات ایسے بنی کہ دنیا بھرمیں ’’ڈسکو دیوانے‘‘ کی دھوم مچ گئی۔ڈسکو دیوانے کے بعد بوم بوم ، ینگ ترنگ ، ہاٹ لائن اور کیمرہ کیمرہ کے نام سے البمز نے انہیں شہرت کے بام عروج پر پہنچا دیا۔قانون کی تعلیم حاصل کرنے والی یہ دلکش گلوکارہ اقوام متحدہ کی ثقافتی سفیر بھی رہی۔ لوگوں میں خوشیاں بانٹنے والی نازیہ حسن کی اپنی زندگی تلخیوں کا شکاررہی۔ ناکام شادی اور کینسر نےنازیہ کو روگ لگا دیا اور وہ محض 36 برس میں تیرہ اگست 2000 کو زندگی کی بازی ہار گئیں لیکن آج بھی پرستاروں کے دلوں میں زندہ ہیں۔


رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: