Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی ایک بار پھر پاکستان آئے گی


Related image

کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی ایک بار پھر پاکستان آئے گی، کل وزیراعظم ہاؤس لایا جائے گا۔انیس سو بانوے ورلڈ کپ کے فاتح کپتان کرکٹرعمران خان جوکہ اب وزیراعظم پاکستان بھی ہیں ان کیلئے ورلڈکپ ٹرافی اسپیشل دورے پر پاکستان پہنچے گی۔اسپانسر خصوصی طور پرٹرافی کو پاکستان لارہے ہیں، قومی کپتان سرفراز احمد دبئی سے ٹرافی کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے ہماری تمنا ہے کہ ورلڈ کپ دوبارہ پاکستان آئےسرفرازاحمد کہتے ہیں کہ امیدوں پر پورا ترنے کی کوشش کرینگے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کی گورنرسندھ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں عمران اسماعیل نے ورلڈکپ کیلئے کپتان کا حوصلہ بڑھایا اور ٹرافی پاکستان لانے کی امید لگالی۔سرفرازاحمد نے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے قوم کی امیدوں پرپورا اتریں گے، قومی کپتان نے ضلع وسطی کے فتح باغ میں پودا لگاکرشجرکاری مہم کا افتتاح بھی کیا۔سرفرازاحمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پودے لگارہے ہیں توکھلاڑی بھی اس میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہے ہیں۔



پاکستانی اسپنر یاسر شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیو منظرعام پر


Image result for yasir shah tik tok video


پاکستانی کرکٹر ان دنوں میدان میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا بجائے ٹک ٹاک پر چھائے ہوئے ہیں، گزشتہ دنوں پاکستانی پلیئر حسن علی کی ویڈیو سامنے آئی تھی اور اب اسپنر یاسر شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں یاسر شاہ کو کسی خاتون کے ساتھ گانے کے بول پر لپسنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔میدان میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی جیسی بھی ہو مگر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سوشل میڈیا پر اپنی اداکاری کے ہنر کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔


ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کو خوشخبری ملنے کا امکان


Image result for ‫ڈیرن سیمی‬‎

گیانا: کرکٹ ویسٹ انڈیز کے نومنتخب صدر رکی سکیرٹ نے بڑا اعلان کردیا، کہتے ہیں ڈیرن سیمی سمیت ملک کے ہر کھلاڑی کو ٹیم کی نمائندگی کا برابر موقع فراہم کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ویسٹ انڈین بورڈ کے صدر کا عہدہ سنبھالنے والے رکی سکیرٹ کے بیان نے اپنے ملک کیلئے دو مرتبہ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ جیتنے والے کپتان ڈیرن سیمی کی ٹیم میں واپسی کی امید جگا دی ہے۔سیمی نے کئی برس ویسٹ انڈیز کی قیادت کی اور اپنی ٹیم کو 2012 اور 2016 کے ورلڈ ٹی ٹوینٹی ٹائٹل بھی جتوائے۔
ڈیرن سیمی نے 2016 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے کے بعد اس وقت کے بورڈ کے صدر ڈیو کیمرون پر تنقید کی تھی جس کے بعد ان کے اور کرکٹ ویسٹ انڈیز کے درمیان تعلقات خراب ہوگئے تھے۔ورلڈ ٹی ٹوینٹی 2016 کا ٹائٹل جیتنے کے بعد سے ڈیرن سیمی ٹیم سے دور ہیں تاہم اب ویسٹ انڈین بورڈ کے نومنتخب صدر رکی سکیرٹ نے ڈیو کیمرون کے 6 سالہ عہد کا آئینی طریقے سے خاتمہ کیا اور کہا کہ اب سب کو موقع دیا جائے گا۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سلیکشن سے میرا تعلق نہیں ہے، سلیکٹرز سے امید کرتا ہوں کہ وہ ڈیرن سیمی سمیت تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر ٹیم منتخب کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرن سیمی اور میرے بہت اچھے تعلقات ہیں۔ اس تمام تر صورتحال کے بعد اس بات کا روشن امکان ہے کہ ڈیرن سیمی ویسٹ انڈین ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔


آسٹریلیا نے پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے چوتھے ون ڈے میں پاکستان کو جیتنے کےلیے 278 رنز کا ہدف دے دیا


Image result for aus pak

آسٹریلیا نے پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے چوتھے ون ڈے میں پاکستان کو جیتنے کےلیے 278 رنز کا ہدف دے دیا۔دبئی میں جاری ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کینگروز نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے آل راؤنڈر گلین میکسویل نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 98 رنز بنائے جبکہ اوپنر عثمان خواجہ 62 اور ایلکس کیری 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے عماد وسیم، یاسر شاہ اور محمد حسنین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ابتدائی تین میچز میں ٹیم کی قیادت کرنے والے شعیب ملک انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے، ان کی جگہ عماد وسیم کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم میں سعد علی اورعابدعلی کو شامل کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا، پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرچکا ہے۔


پاکستان اور آسٹریلیا تیسرا ایک روزہ میچ آج ہو گا


Image result for ‫پاکستان اور آسٹریلیا تیسرا ایک روزہ میچ آج  ہو گا‬‎

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ آج بروز بدھ کو کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا میچ ابوظبی میں ہوگا۔ آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی، جب کہ دوسرے میچ میں بھی کینگروز نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔تیسرے میچ میں کامیابی کے لئے دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے بیانات دیئے ہیں۔ پاکستانی ٹیم ابتدائی دونوں میچوں میں شکست کے باوجود سیریز میں جاندار کم بیک کے لئے پر امید ہے۔دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم پاکستان کو تیسرے میچ میں شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ سخت اور کانٹے دار ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ 29 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا، جب کہ پانچواں اور آخری میچ 31 مارچ کو دبئی میں ہی کھیلا جائیگا۔

شارجہ اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیاندوسرا ایک روزہ میچ آج اتوار کو کھیلا جائے گا


Image result for ‫پاکستان اور آسٹریلیا‬‎

متحدہ عرب امارات کے شارجہ اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج اتوار کو کھیلا جائے گا۔اس سے قبل شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے میزبان پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دے کر کامیابی حاصل کرکے مہمان ٹیم کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔
پہلے ون ڈے کی شکست کے بعد کپتان شعیب ملک نے دوسرا ون ڈے جیتنے کی امید کا اظہار کیا ہے۔ دوسرے ایک روزہ میچ کیلئے ٹیم نے تیاری مکمل کرلی ہے۔ دوسری جانب سنچری میکر آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ بھی دوسری فتح کیلئے پر امید ہیں۔پانچ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو شام 4 بجے شروع ہوگا۔ دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور پاکستان کے شوذب رضا امپائرنگ کریں گے، جب کہ مائیکل گف تھرڈامپائر ہوں گے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف سال 2002سے کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیتی ہے۔دونوں ممالک کے درمیان کھیلے گئے میچز میں آسٹریلیا نے 63، جب کہ پاکستان نے 32 میچز میں کامیابی حاصل کی۔ سیریز میں کامیابی کی صورت میں پاکستان ون ڈے رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آ جائے گا۔دونوں ممالک کے درمیان یہ سیریز ورلڈ کپ کرکٹ 2019 سے صرف دو ماہ کی دوری پر ہو رہی ہے، جس کے باعث سیریز اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان راول پنڈی میں پاکستان کپ کے بعد کیا جائے گا۔