Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

پاک پتن, آٹھویں پاس نوجوان نےطیارہ بنا ڈالا


Image result for home made aeroplane

پاک پتن میں آٹھویں پاس نوجوان نے بغیر کوئی ڈگری حاصل کیے اپنی ذہانت کے بل بوتے پر طیارہ بنا ڈالا مگر اڑا نہ سکا ۔ سڑک پر لایا تو پولیس نے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔پاکپتن کا باصلاحیت ریڑھی بان فیاض دو سال کی محنت اور اپنی تمام جمع پونجی داؤ پر لگاکر چھوٹا سا جہاز بنانے میں کامیاب ہوا ۔کامیابی پر خوشی سے پھولے نہ سماتا فیاض اپنے بنائے ہوئے جہاز کو تجرباتی پرواز کے لیے جیسے ہی سڑک پر لایا تو پولیس نے دھرلیا ۔
اے ایس آئی کی مدعیت میں درج کیے جانے والے مقدمے میں پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیاض نے حکومت سے اجازت لیے بغیر طیارہ بنایا اور گاؤں کے قریب اڑاتا رہا جبکہ سول ایوی ایشن کی اجازت کے بغیر اس طرح سے جہاز اڑانا غیر قانونی ہے ۔ڈی پی او ماریہ محمودنے سماء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فیاض کو جہاز اڑانے میں مہارت حاصل نہیں نہ ہی اس حوالے سے اس کے پاس کوئی ڈگری ہے، دوسرا حفاظتی اقدامات بھی پورے نہیں تھے۔
ڈی پی او کے مطابق فیاض کے پاس پیرا شوٹ وغیرہ بھی نہیں تھا، اگر کہیں کریش لینڈنگ ہوتی تو یہ جانی ومالی نقصان کا باعث بن سکتا تھا۔نوجوان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی محنت سے پیسے جع کر کے اپنے شوق کی تکمیل کیلئے جہاز بنایا، دن رات محنت کی اور جب یہ بن گیا تو بجائے اس کے کہ میری مدد کی جاتی ، الٹا میرے ہی خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔پولیس نے نوجوان کو مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں اسے تین ہزار روپے جرمانے کی ادائیگی کے بعد رہا کردیا گیا۔


فیس بک نے سفید فام پہ بڑی پابندی عائد کر دی


Image result for facebook

فیس بک نے اپنے پیلٹ فارم سے سفید فام نسل پرستی اور سفید فام علیحدگی پسند تحریکوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے جو سوشل میڈیا سائٹ کی  پولیسی میں وضح تبدیلی ہے۔فیس بک یا انسٹاگرام پر کسی قسم کی دائیں بازو کے انتہا پسند دھڑوں کی حمایت، مداحی یا نمائندگی پر اگلے ہفتے سے پابندی عائد کردی جائے گی۔فیس بک نے پولیسی کا اعلان ایک بلاگ پوسٹ میں کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح ہے کہ یہ خیالات منظم متنفر گروپس کے ساتھ اندر تک جڑے ہیں اور ہماری سروس میں ان کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
سفید فاموں کی بالادستی کیلئے متحرک افراد پر پہلے ہی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔ تاہم نسل پرستوں اور علیحدگی پسندوں کو پلیٹ فارم پر رہنے کی اجازت تھی۔فیس بک کا کہنا تھا کہ پولیسی میں تبدیلی علماء اور دیگر ماہرین کے ساتھ گفتگو کےبعد کی گئی۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ سفید فام نسل پرستی اور سفید فام علیحدگی پسند تحریک، سفید فام بالادستی سے علیحدہ ہوکر بے معنی ہیں۔


واٹس ایپ کا نیا اور اہم ورژن کاروباری افراد کیلئےمتعارف


Related image

واٹس ایپ بزنس آئی او ایس پر لانچ کرنا شروع کردیا گیا ہے۔ واٹس ایپ کا یہ علیحدہ ورژن کاروباری افراد کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے گاہکوں سے رابطے میں رہ سکیں۔ذرائع کے مطابق اس ایپ کو میکسیکن ایپ اسٹور پر دیکھا گیا اور بعد میں صارفین نے بتایا کہ ایپ فرانس اور برازیل میں بھی دستیاب ہے۔
واٹس ایپ بزنس گزشتہ برس جنوری میں اینڈرائیڈ پر ریلیز کیا گیا تھا۔یہ ایپ واٹس ایپ کیلئے اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ اس سروس کوبراہ راست  مونیٹائیز کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ اگرچہ کاروبار کرنے والے24گھنٹوں کے اندر اپنے گاہکوں کومفت جواب دےسکتے ہیں لیکن 24 گھنٹوں کے بعد فیس بک ان سے پیسے وصول کرے گا۔
گزشتہ برس واٹس ایپ ایگزیکیوٹیو کا کہنا تھا کہ میسیجنگ ایپ عام صارفین کے اسٹیٹس فیچر میں اشتہارات دِکھاناشروع کریگی۔


چین میں تاریخ میں پہلی مرتبہ خبریں پرھنے کیلئے آرٹیفشل انٹیلی جنس پر مشتمل روپوٹک خاتون اینکر متعارف


Image result for ‫آرٹیفشل انٹیلی جنس پر مشتمل روپوٹک خاتون اینکر‬‎

چین میں تاریخ میں پہلی مرتبہ خبریں پرھنے کیلئے آرٹیفشل انٹیلی جنس پر مشتمل روپوٹک خاتون اینکر متعارف کروادی گئی ہے ۔یہ خاتون اینکر چینی سرکاری ایجنسی ژنوا اور ٹکنیکل کمپنی سوگو نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے اور اسکو چین میں منعقد ہونے والی عالمی انٹرنیٹ کانفرنس میں اس خاتون روبوٹک اینکر کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔چین کی جانب سے اپنی ٹیکنالوجی کو ترقی کیلئے تیزی سے پیشرفت جاری ہے اور اب وہاں پر تکنیکی کمپنیاں آرٹیفشل انٹیلی جنس پر تیزی سے کام کررہی ہیں ۔





بھارتی ہیکرز کی جانب سے دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ


Image result for hacker

اسلام آباد: بھارتی ہیکرز کی جانب سے دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ کیا گیا لیکن دفتر خارجہ کی آئی ٹی ٹیم نے سب حملوں کو ناکام بنادیا۔دوسری جانب  دفتر خارجہ کی جانب سے بھی غیرملکی سفیروں کو بریفنگ دی گئی۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے سوشل میڈیا پر متضاد مواد کو جواز بنانا حقائق کے برخلاف ہے۔بھارت ہمیشہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں ہونا چاہیئے۔

پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی سیکیورٹی خطرے میں


Related image

روسی سائبر سیکیورٹی کے ادارے کیسپر اسکائےنے  پاکستان کو دنیا کے10بدترین ممالک میں شامل کرلیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اِن10ممالک میں انٹرنیٹ صارفین کا ڈیٹا چاہے موبائل، کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ سے استعمال کیا جائے، سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں۔فہرست میں پاکستان ساتویں جبکہ بنگلا دیش پہلے نمبر پر ہے۔