
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گاڑی پر فائرنگ سے پولیس اہلکارسمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ ویگو گاڑی میں سوار نشے میں دھت 2 افراد نے کی۔ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 میں اسپین کے قونصل جنرل کی رہائش گاہ کے قریب ویگو میں سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔جاں بحق ہونے والا پولیس اہلکارخالد درخشاں تھانے میں تعینات تھا اور ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد گھر جا رہا تھا۔ راہگیر کی شناخت رمضان کے نام سے ہوئی۔
زخمی ہونے والے سعید نامی شخص کو کندھے پر ایک گولی لگی ، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ایس ایس پی پیرمحمد شاہ کے مطابق فائرنگ ویگو گاڑی میں سوارنشے میں دھت دو افراد نے فائرنگ کی اور پھر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے آئس کا نشہ کر رکھا تھااور اسی وجہ سے یہ افسوسناک پیش آیا۔ دونوں ملزمان کا تعلق چاغی سے ہے ۔عینی شاہد نے بتایا کہ ایک ملزم کے پاس اسلحہ تھا اور دوسرا اسے بتارہا تھا، ملزمان فائرنگ کے بعد گاڑی لاک کرکے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ میں نائن ایم ایم پستول استعمال کی گئی۔ جائے وقوعہ سے چار گولیوں کے خول اور چار راؤنڈز تحویل میں لے لیے گئے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کیے جانے کے بعد تفتیش مزید آگے بڑھائی جائے گی۔دوسری جانب ایس پی کلفٹن سوہائےعزیز کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث گاڑی کے مالکان کا سراغ لگایا گیا ، گاڑی کی رجسٹریشن سےگھر کا ایڈریس معلوم کیا گیا۔ دونوں نوجوان نشے میں دھت تھے، ملزمان کی عمر پچیس سے چھبیس سال بتائی جاتی ہے۔
No comments: