
گرمی نے آغاز میں ہی تیور دکھانا شروع کر دیے۔ تمام بڑے شہروں میں درجہ حرارت بڑھنے لگا۔ کراچی والے آج جھلساتی گرمی کا سامنا کریں گے۔کراچی میں چھٹی کے روز سورج سوا نیزے پر ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ گزشتہ روز پارہ 39 ڈگری پر تھا۔گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سکھر میں پڑی جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا۔ جبکہ اسلام آباد میں 32، لاہور اور پشاور میں 36، کوئٹہ میں 29 ، حیدر آباد میں 41 اور ملتان میں پارا 40 ڈگری تک پہنچا۔
آج بھی بڑے شہروں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 40، اسلام آباد میں 32، لاہوراور پشاور میں 36، اور کوئٹہ میں 28 ڈگری سینیٹی گریڈ رہے گا۔سکھر اور تربت میں پارا 45 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ،سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔اس سے قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی جا چکی ہے کہ رواں سال زیادہ گرمی برداشت کرنے کیلئے تیار رہیں کیونکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سردی کی طرح گرمی کا دورانیہ بھی طویل ہوگا۔
No comments: