
پاکستان نے ایک مرتبہ پھر جذبہ خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سو بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا۔پاکستان کی جانب سے رہا کیے جانے والے 100 بھارتی ماہی گیروں کو آج علامہ اقبال ایکسپریس سے لاہور روانہ کیا جائے گا جس کے بعد انہیں واہگہ بارڈر سے بھارت بھیجا جائے گا۔پاکستان نے 17ماہ سے ملیرجیل میں 100بھارتی ماہی گیر رہا کیے تو سب خوش تھے، بھارتی ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ پاکستانی جیل میں بہت خیال رکھا گیا اپنے ملک جانے پر خوشی ہورہی ہے۔یاد رہے کہ اسی سال 29مارچ کوبھارتی جیل میں قید پاکستانی ماہی گیرنورالامین کو تشدد کرکے شہید کردیا تھا اور لاش 4اپریل کو پاکستان بھیجی گئی تھی ۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امکان ظاہر کیا کہ پاکستان پر ایک اور بھارتی جارحیت کا خدشہ ہے جس کی پاکستان کے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اس غیر ذمہ دارانہ رویے کا نوٹس لے اور بھارت کو تنبیہہ کی جائے کہ وہ اس راستے پر نہ چلے۔شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ امریکانےتصدیق کردی ہے کہ پاکستان کا کوئی ایف16نہیں گرایاگیا، بھارت کوئی ایک لاش نہیں دکھاسکا،اسی ماہ 360 بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کررہے ہیں ۔
No comments: