وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں اگر جنرل مشرف کی جانب سے حدیبیہ کیس میں شریف فیملی کو این آر او نہ ملتا تو آج پاکستان میں منی لانڈرنگ کا خاتمہ ہو چکا ہوتا، پچھلے دس سال میں لیے جانے والے ساٹھ ارب ڈالر بیرونی قرضے کا حساب لیا جانا چاہیے۔وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملاقات کی، ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے حدیبیہ کیس میں ملنے والے این آر او کو باقی تمام کیسز میں ماڈل کے طور پر استعمال کیا گیا۔نواز شریف اور آصف زرداری کے پیسے میں یہی ماڈل سامنے آیا ہے، پچھلی حکومتوں نے اربوں ڈالر قرض لیے، کوئی بڑا پروجیکٹ نہ بنایا ، فرنٹ مینز کے ذریعے پیسہ باہر بھیجا اور پھرواپس منگوایا گیا۔
وزیر اعظم نے وزیر اطلاعات کو ہدایت کی کہ یہ تمام تفصیلات میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچائی جائیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے دس سال میں ساٹھ ارب ڈالر بیرونی قرضے لے کر حکمرانوں نے اپنی ذاتی تجوریاں بھریں، موجودہ حکومت نے بے نامی قانون کے تحت جو قوائد بنائے ہیں اس سے منی لانڈرنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
No comments: