Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پی ایچ ڈی اسکالرز کیلئے جاب پورٹل روزی ڈاٹ پی کے بنادیا


Related image

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پی ایچ ڈی اسکالرز کیلئے جاب پورٹل روزی ڈاٹ پی کے بنادیا۔ایچ ای سی نے اپنے فیس بک اور ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے جاب پورٹل کے قیام کا اعلان کیا، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ایک بھی تصویر جاری کی ہے، پورٹل کا مقصد پی ایچ ڈی اسکالرز کیلئے اکیڈمیز، ریسرچ انسٹی ٹیوشنز اور پرائیوٹ سیکٹر میں مواقع تک رسائی ممکن بنانا ہے۔ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ پورٹل کے ذریعے پی ایچ ڈی اسکالرز کو ڈگری کے حصول کے دوران حاصل کی گئی منفرد مہارت سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔پی ایچ ڈی ڈاٹ ایچ ای سی ڈاٹ جی او وی ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ کے ذریعے پورٹل تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں جبکہ اس حوالے سے اپنے سوالات ڈی سی یو پی ایٹ ایچ ای سی ڈاٹ جی او وی ڈاٹ پی کے پر بھیج سکتے ہیں۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق پورٹل کو بے روزگار پی ایچ ڈی اسکالرز کے ڈیٹا سے منسلک کیا گیا ہے جو رواں سال ہی جمع کیا گیا ہے، یعنی ایسے تمام افراد جو ایچ ای سی میں رجسٹرڈ ہیں اب روزی ڈاٹ پی کے میں بھی ان کا ذاتی پروفائل موجود ہے۔اگر کوئی پی ایچ ڈی اسکالر اب تک ہائر ایجوکیشن میں رجسٹرڈ نہیں تو وہ بھی براہ راست جاب پورٹل تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔


رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: