ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خاتون نے اسپتال کے باہر کار میں ہی بچے کو جنم دے دیا، اہلخانہ نے الزام لگایا کہ اسپتال میں پرچی تک نہیں دی گئی باہر نکال دیا گیا۔ ایم ایس نے الزام کو مسترد کردیا۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہائشی فوزیہ بی بی کو ڈی ایچ کیو اسپتال لایا گیا، اہلخانہ نے الزام لگایا کہ ڈاکٹرز نے داخلے سے انکار کردیا، خاتون کے ہاں اسپتال کے باہر کار میں بچی کی پیدائش ہوئی۔ایم ایس اسپتال ڈاکٹر محمد خالد نے متاثرہ خاتون کے اہل خانہ کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کو اہلخانہ اپنی مرضی سے یہاں سے لے گئے۔میڈیا کے پہنچنے پر بچی اور خاتون کو فوری اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق ماں اور بچی دونوں خیریت سے ہیں۔
تازہ ترین
موضوعات
محفوظات
Urdu News pak. Powered by Blogger.
بلاگر حلقہ احباب
ٹوٹل کتنے لوگوں نے دیکھی ہے ویب سائٹ
About Me
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments: