
کراچی میں گزشتہ سال لوٹ مار کے الزام میں پکڑے جانیوالے چینی باشندوں نے کچھ سیکھا ہو یا نہ سیکھا ہو لیکن بالی ووڈ میں بولا گیا اداکار سنی دیول کا مشہور ڈائیلاگ یاد کرلیا۔گزشتہ سال کراچی کے علاقے ڈیفنس میں میں اے ٹی ایم سے جعلسازی سے رقم نکلوانے کے الزام میں میں تین چینی باشندے کو گرفتارکیا گیا تاہم چینی باشندے بھی عدالت سے بار با تاریخ ملنے سے پریشان ہوگئے۔سٹی کورٹ میں پیشی ہوئی تو پھر ایک نئی تاریخ مل گئی عدالتی عملہ نے نئی تاریخ کا جیسے ہی بتایا تو چینی باشندے نے بالی ووڈ فلم کا مشہور زمانہ ڈائیلاگ کہا ’ تاریخ پہ تاریخ تاریخ پہ تاریخ ‘شاید یہ جملہ چینی باشندوں نے گزشتہ سال سے اب تک اتنی مرتبہ سنا کہ سیکھ ہی گیا۔یاد رہے کہ ان ملزمان کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا ملزمان پرفرد جرم عائد ہوچکی ہے جبکہ ایک گواہ کا بیان بھی قلمبند ہواآئندہ سماعت پر مزید گواہوں کے بیانات ہوں گے۔
No comments: