Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » پاکپتن کے رہائشی محمد فیاض نے طیارہ کیسے بنایا ؟ آپ بھی جانئے



پنجاب کے شہر پاکپتن کے رہائشی محمد فیاض نے چھوٹے طیارے کی تیاری سے متعلق اپنی کہانی سنائی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ کتنی محنت کے بعد یہ طیارہ تیار کیا گیا۔پولیس کی جانب سے طیارے کو ضبط کیے جانے سے قبل طیارے نے فضاء میں کئی چکر بھی لگائے تھے تاہم پولیس رکاوٹ بن گئی۔سماء سے خصوصی گفتگو میں محمد فیاض نے بتایا کہ مجھے اسکول کے دور سے ہی ایئر فورس میں جانے کا شوق تھا اور خواہش تھی کہ پائلٹ بن جاؤں جبکہ اس حوالے سے میرے استاد (ریٹائرڈ صوبیدار) یعقوب صاحب نے میری مدد بھی کی۔
محمد فیاض کا کہنا تھا کہ میرے والد اتفاق شوگر ملز میں سپر وائزر تھے اور جب کبھی مجھے ساتھ بیٹھنے کا وقت ملتا، میں کام سے متعلق سوالات پوچھتا تھا جس پر والد کہتے تھے کہ ایک دن تم پائلٹ بن جاو گے۔والد صاحب کی بیماری کے باعث محمد فیاض کو 9 ویں کلاس میں تعلیم کو چھوڑنا پڑا۔ فیاض کے مطابق والد کے علاج کےلیے اپنی 4 کنال کی زمین بھی فروخت کی لیکن والد انتقال فرما گئے۔ کچھ پیسہ والد کی بیماری میں لگا جبکہ تقریبا 50 ہزار روپے میرے پاس بچ گیا۔مشکلات کے باوجود فیاض نے اپنے شوق کو ختم ہونے نہیں دیا۔ فیاض نے بتایا کہ اپنے شوق کو پورا کرنے کےلیے صبح کے اوقات میں ’’پاپکارن‘‘ بیچتا تھا جبکہ شام میں لاہور یونیورسٹی میں سیکیورٹی گارڈ کی نوکری کی۔
فیاض نے بتایا کہ ’’پاپکارن‘‘ کی ریڑی کی قیمت تقریبا 30 ہزار روپے تھی لیکن میں پیسے بچانا چاہتا تھا لہذا ریڑی بھی خود تیار کی جبکہ سیکیورٹی گارڈ کی نوکری سے ملنے والے ماہانہ 15 ہزار روپے اپنے طیارے کےلیے بچا لیتا تھا۔یارے کی تیاری سے متعلق فیاض نے بتایا کہ طیارے کو بنانے میں تقریبا ایک سال لگا جس پر اخراجات 90 ہزار روپے سے اوپر چلے گئے، پیسے جوڑ کر پہلے انجن لیا اور پھر دیگر حصے خریدے۔انہوں نے بتایا کہ طیارہ پیٹرول پر چلتا ہے اور فیول ٹینک میں 10 لیٹر کی گنجائش ہے، اس میں روڈ کٹر کا انجن نصب ہے جس کو فیصل آباد سے 33 ہزار روپے میں خریدا گیا۔ طیارہ 2 سے 3 گھنٹے پرواز کر سکتا ہے جو کہ لاہور سے فیصل آباد جانے کےلیے کافی ہے۔ طیارے کو فضاء میں سنبھالنے کے حوالے سے تمام سہولیات موجود ہیں۔فیاض نے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے کو پولیس کے قبضے سے چھڑوایا جائے اور موقع دیا جائے کہ طیارے کا ڈیزائن مزید بہتر کیا جائے۔گرفتاری سے متعلق فیاض کا کہنا تھا کہ پرواز سے قبل اچانک پولیس پہنچی اور مجھے مارنا شروع کر دیا،جس کے بعد گرفتار کرکے لے گئی، مجھے لگا میں کوئی دہشتگرد ہوں یا کوئی بہت بڑا جرم کیا ہے، میں یہ سوچتا رہا شاید مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیئے تھا۔


رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: