Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » سونا فی تولہ 72 ہزار 200 روپے کا ہوگیا


Related image

سونے کی قیمت 100 روپے اضافے سے تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ سونا 72 ہزار 200 روپے کا ہوگیا، گزشتہ روز بھی 650 روپے فی تولہ اضافہ ہوا تھا۔کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی۔پاکستان میں فی تولہ سونا دو روز کے دوران 1650 روپے مہنگا ہوگیا، آج (بدھ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 100 روپے اضافے کے بعد 72 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، 10 گرام سونا بھی 587 روپے بڑھ کر 61 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔
گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں دو بار اضافہ ہوا، پہلی بار 150 روپے فی تولہ جبکہ دوسری بار 500 روپے قیمت بڑھی اور نرخ 71 ہزار 200 روپے کی سطح پر آگئے تھے۔کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3 ڈالر مہنگا ہو کر 1294 ڈالر کا ہوگیا جبکہ چاندی کی بین الاقوامی قیمت 15.17 ڈالر فی اونس ہے۔مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 900 روپے جبکہ 10 گرام 771 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔


رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: