Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » بھارتی جیل میں قید کے دوران جاں بحق ماہی گیر نورالامین کی میت کراچی پہنچا دی گئی


Related image

کراچی: بھارتی جیل میں قید کے دوران جاں بحق ماہی گیر نورالامین کی میت کراچی پہنچا دی گئی، لاش گھر پہنچے پر رقت آمیز مناظر تھے۔تفصیلات کے مطابق نورالامین کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی، کچھ روز قبل نورالامین کو بھارتی جیل میں تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی ماہی گیر نور الامین جان سے گیا۔ بھارتی درندوں نے مقتول کی آنکھوں سمیت دیگر اعضاء بھی نکال لئے۔ سبزہلالی پرچم میں لپٹی لاش گھر پہنچی تو علاقہ پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔لاش دیکھ کر بیٹیاں بے ہوش ہوگئیں۔ اکلوتے بیٹے نور محمد کا کہنا ہے میرے والد کو بدترین تشدد کر کے قتل کیا گیا۔
سماجی رہنما انصار برنی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارتی قیدیوں کو زندہ واپس بھیجا جبکہ بھارت سے ہمیشہ کٹی پھٹی لاشیں وصول کیں۔ماہی گیر نورالامین کو دو برس پہلے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی فورسزنے گرفتارکیا تھا۔ ماہی گیر نورالامین کی میت گزشتہ روز بھارتی حکام نے واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کی تھی۔

رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: