
آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے، دو رکنی بینچ عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت کرے گا۔حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر عدالت کے اطراف سخت سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔اس سے قبل جمعہ 5 اور 6 اپریل کو نیب نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے شہباز شریف کی رہائشگاہ پر چھاپے مارے تھے، اس موقع پر رینجرز بھی بلوائی گئی لیکن نیب ٹیم کو حمزہ شہباز کی گرفتاری میں کامیابی نہ ہوسکی۔حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے اسی وقت لاہور ہائیکورٹ سےرجوع کیا تھا جس پر عدالت نے آج 8 اپریل تک نیب کو حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔
آج حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پرنیب نے تیاری مکمل کر رکھی ہے۔ درخواست مسترد ہونے پر ممکنہ طور پر عدالت سے ہی حمزہ شہباز کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔ نیب کی 8 ا رکنی ٹیم سماعت کے موقع پر ہائیکورٹ میں موجود رہے گی ۔سیکیورٹی کے تحت 568 پانچ پولیس افسران اوراہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
No comments: