Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » منڈی بہاءالدین میں خاتون کو قتل کرنے والا ملزم 14 دن بعد گرفتار



Related image

منڈی بہاءالدین میں خاتون کو قتل کرنے والا ملزم چودہ روز بعد پولیس کی پکڑ میں آگیا۔منڈی بہاءالدین کے چک بساوا میں پچاس سال کی خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا اٹھارہ سال کا ملزم چودہ روز بعد پولیس کی گرفت میں آگیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے مقتولہ کو گلا دبا کر قتل کیا تھا، انویسٹی گیشن آفیسر کے مطابق سی ڈی آر کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا پھر اس کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم ارسلان نے اعتراف جرم کرلیا۔
ملزم ارسلان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے سے میں اس کے پیچھے تھا صفیہ بی بی میکے جارہی تھی میں نے منہ پہ ہاتھ رکھ دیا تھا اور قتل کردیا اور مارنے کے بعد فرار ہوگیا۔پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کردیا عدالت نے ملزم ارسلان کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔


رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: