Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » نیب لاہور کی ٹیم نے دوبارہ شہباز شریف کی رہائش گاہ کا محاصرہ کرلیا


Image result for nab

قومی احتساب بیورو ( نیب) لاہور کی ٹیم نے دوبارہ شہباز شریف کی رہائش گاہ کا محاصرہ کرلیا۔ نیب کی ٹیم میں 5 سے 7 اہل کار شامل ہیں، جب کہ رہائش گاہ کے قریب ن لیگی کارکنوں کو آگے جانے سے روک دیا گیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری کو رہائش گاہ کے اطراف تعینات کیا گیا ہے۔پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ایس پی ماڈل ٹاون بھی موجود ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹاون کا کہنا ہے کہ کورٹ آرڈر ان کے پاس موجود ہیں۔ پولیس ٹیم میں خواتین اہل کار بھی شامل ہیں۔ شہباز شریف کی رہائش گاہ کے باہر اینٹی رائٹ فورس بھی تعینات کی گئی ہے۔ اس موقع پر نیب ٹیم کے ہمراہ مجسٹریٹ بھی موجود ہیں۔
مسلم لیگ ن پنجاب کے ترجمان ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر دوبارہ آئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی نیب کی ٹیم نے میاں شہباز شریف کی اسی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا اور وہ مسلم لیگ ن کے صدر کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کے لیے آئی تھی، تاہم نیب کی ٹیم کسی بھی گرفتاری کے بغیر واپس چلی گئی تھی۔نیب کی جانب سے اس صورت حال پر حمزہ شہباز کے گارڈز کے خلاف نیب کے عملے پر تشدد کا مقدمہ بھی درج کرایا گیا ہے۔



رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: