
سونے کی قیمت 400 روپے کمی سے 71 ہزار 600 روپے فی تولہ ہوگئی، بدھ کو سونے کی قیمت ایک ہزار روپے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 72 ہزار 200 روپے پر پہنچ گئی تھی۔کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی۔پاکستان میں فی تولہ سونا 400 روپے کمی سے 71 ہزار 600 روپے کا ہوگیا، 10 گرام سونا 343 روپے سستا ہونے کے بعد 61 ہزار 385 روپے پر آگیا۔منگل اور بدھ کے روز سونے کی قیمت 1650 روپے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 72 ہزار 200 روپے پر پہنچ گئی تھی۔کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2 ڈالر سستا ہو کر 1288 ڈالر ہوگیا، چاندی کی بین الاقوامی قیمت 15.13 ڈالر فی اونس ہے۔مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 900 روپے جبکہ 10 گرام 771 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔
No comments: