Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » بلاول بھٹو نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گرانے کی دھمکی دے دی


Image result for bilawal bhutto

بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کو تنبیہ کی ہے کہ اٹھارویں ترمیم ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو ایک لات مار کر تمہاری حکومت ختم کردوں گا، ملک کو ون یونٹ نہیں بننے دیں گے۔گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی 40 ویں برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گرانے کی دھمکی دے دی۔کہتے ہیں کہ اگر 18 ویں ترمیم ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو ایک لات مار کر حکومت ختم کردیں گے، ملک کو ون یونٹ نہیں بننے دیں گے، تم کوشش کرلو ہم تمہارے سامنے دیوار بن کر کھڑے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ احتساب نہ کریں یا میرا احتساب نہ کریں، میں کہتا ہوں کہ احتساب کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانا بند کرو، اتنی ناانصافیوں کے باوجود میں آج بھی پر امید ہوں کہ یہی عدالتیں ہمیں انصاف دیں گی۔ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ آج کے دن پاکستان کے عوام کی امیدوں کا قتل ہوا، آئین پاکستان کے خالق کا خون ہوا، آج کا دن سوال پوچھ رہا ہے ، بتاؤ عوام کے محافظ کو قتل کیوں کیا گیا؟، بھٹو جنگی قیدی واپس لائے، ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، اس کو کیوں قتل کیا گیا؟، جس نے ٹوٹے ملک کو جوڑا، ہاری ہوئی قوم کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا اس کو کیوں قتل کیا گیا؟۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے 8 سال پہلے عدالت میں درخواست کی بھٹو کے خون کا جواب دیا جائے، آج کا دن یہ سوال پوچھ رہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو انصاف کب ملے گا، ہمارے خون کا مقدمہ ہو تو عدل کی دیوی کو نیند کیوں آجاتی ہے، بھٹو کیوں قتل ہوتے رہے، ہمارے خون کا حساب کون دے گا، بھٹو نے کہا گھاس کھائیں گے ملک اور ایٹمی پروگرام پر آنچ نہیں آنے دیں گے، انہوں نے ملک میں مضبوط دفاع کی بنیاد رکھی۔
آج کا دن یہ سوال پوچھ رہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو انصاف کب ملے گا، ہمارے خون کا مقدمہ ہو تو عدل کی دیوی کو نیند کیوں آجاتی ہے، بھٹو کیوں قتل ہوتے رہے، ہمارے خون کا حساب کون دے گا، بھٹو نے کہا گھاس کھائیں گے ملک اور ایٹمی پروگرام پر آنچ نہیں آنے دیں گے، انہوں نے ملک میں مضبوط دفاع کی بنیاد رکھی۔بلاول بولے کہ جو تاریخ سے سبق نہیں سیکھتے انہیں تاریخ سبق سکھاتی ہے، کیا آئین دینے والا غدار تھا یا آئین توڑنے والا غدار تھا؟، ہمارا نظریہ نہیں بدلا  تمھارا بیانیہ بدلتا رہتا ہے، آئین پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تو تمہارا حشر بھی آمروں جیسا ہوگا۔پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان گھوٹکی آکر اور سندھ کا نمک کھا کر کہتا ہے کہ سندھ کی ضرورت نہیں، تم کون ہو کٹھ پتلی، سندھ کو تمہاری ضرورت نہیں، ہم جانتے ہیں انہیں سندھ نہیں سندھ کے وسائل چاہئیں، وہ آج بھی سندھ کے 120 ارب روپے پر سانپ بن کر بیٹھا ہے - پی پی چیئرمین نے کہا کہ بے نامی وزیراعظم کو سمجھ نہیں آتی کہ صوبوں سے وفاق مضبوط ہوتا ہے، پیٹرول کی قیمت میں بار بار اضافہ، بجلی کی قیمت بڑھاتے ہیں مگر بجلی نہیں دیتے، وزیر خزانہ کہتا ہے کہ معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کی چیخیں نکلیں گی، یہ وزیر ہے یا معاشی دہشت گرد جو کسانوں اور مزدوروں کا معاشی قتل کررہا ہے۔وہ بولے کہ تجاوزات کیخلاف کارروائی کے نام پر لوگوں کو بے گھر کیا جارہا ہے، کوئی ان کو یہ سمجھائے معیشت چندے سے نہیں چلتی، بے نامی اکاؤنٹس سے متعلق صرف قصے، باتیں اور جھوٹے الزامات ہیں، یہ احتساب نہیں صرف کردار کشی اور سیاسی انتقام ہے، مجھ پر اس وقت کے الزامات لگائے گئے جب میں ایک سال کا تھا۔


رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: