سندھ حکومت کا اورنج لائن منصوبہ دو سال دس ماہ گزر جانے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا، جس کی وجہ سے علاقے کے عوام شدید اذیت اور تکلیف سے دوچار ہیں، رپورٹ کررہے ہیں۔کراچی کا گنجان آباد علاقہ اورنگی ٹاؤن جہاں وفاق کی دیکھا دیکھی 11 جون 2016 کو سندھ حکومت نے بھی اورنج لائن میٹرو بس منصوبے کا آغاز کیا، جسکا نام تبدیل کرکے ’’عبدالستار ایدھی لائن‘‘ رکھا گیا، لیکن دو سال دس ماہ گزرنے جانے کے باوجود یہ منصوبہ اورنگی ٹاون کے رہائشیوں کے لئے درد سر بن گیا ہے۔
مشیراطلاعات سندھ مرتضی وہاب کہتے ہیں منصوبے کی تاخیر کی وجہ گرین لائن منصوبہ ہے جسے مکمل کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ایک اعشاریہ چار ارب روپے کی لاگت کا اورنج لائن منصوبہ3.9 کلو میٹرپر مشتمل ہے، جواورنگی ٹاؤن سے شروع ہوکربورڈ آفس نارتھ ناظم آباد پرختم ہوگا،لیکن صرف چار کلو میٹر کی سڑک بھی حکومت سے سے تین سالوں میں مکمل نہیں ہو سکا۔
No comments: