Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » پارٹی ملکی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کےلیے اتحاد کا مظاہرہ کرے ، وزیراعظم عمران خان


Image result for ‫عمران خان‬‎

وزیراعظم عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان تنازع پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کابینہ ارکان کو بیان بازی سے روک دیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زراعت پالیسی پر خود جہانگیر ترین کو ٹاسک دیا تھا اور اس حوالے سے بطور ایکسپرٹ بریفنگ لی گئی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات کا اظہار میڈیا پر کرنا نامناسب ہے، پارٹی ملکی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کےلیے اتحاد کا مظاہرہ کرے۔ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین پارٹی کے سینیئر رہنما ہیں جبکہ دونوں کی رائے اہم سمجھی جاتی ہے۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم صاحب نے اس پہ ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی کے اندر کی باتیں باہر اس طرح نہیں ہونی چاہیے، دونوں بڑے محترم رہنما ہیں، ان کی کوئی بات ہے تو اس کا پارٹی کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ بات اندر ہوتی تو زیادہ بہتر ہوتا۔کچھ روز قبل سپریم کورٹ سے نااہل قرار پانے والے جہانگیر ترین نے کابینہ اجلاس میں شرکت کی تھی جس کے بعد سے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان اختلافات منظر عام پر آئے۔


رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: