
سونے کی قیمت مزید 900 روپے کمی سے 70 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگئی، بدھ کو سونے کی قیمت ایک ہزار روپے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 72 ہزار 200 روپے پر پہنچ گئی تھی۔کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی، فی تولہ سونا دو روز کے دوران 1300 روپے سستا ہوگیا۔پاکستان میں فی تولہ سونا 900 روپے کمی سے 70 ہزار 700 روپے کا ہوگیا، 10 گرام سونا 771 روپے سستا ہونے کے بعد 60 ہزار 614 روپے پر آگیا۔منگل اور بدھ کے روز سونے کی قیمت 1650 روپے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 72 ہزار 200 روپے پر پہنچ گئی تھی۔کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ڈالر مہنگا ہو کر 1292 ڈالر ہوگیا، چاندی کی بین الاقوامی قیمت 15.14 ڈالر فی اونس ہے۔مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 900 روپے جبکہ 10 گرام 771 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔
No comments: