Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » جھوٹے مقدمات میں تاجروں کو پھنسا کر رقم بٹورنے کا انکشاف ہوا


Related image

کراچی کے جرائم پیشہ افراد کے نئے ہتھکنڈے استعمال کرکے تاجروں کو نئی مشکلات میں ڈال دیا، جھوٹے مقدمات میں تاجروں کو پھنسا کر رقم بٹورنے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے بلیک میلر گروہ کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا، گروہ میں 16 خواتین سمیت 2 درجن سے زائد افرا دشامل ہیں۔پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ گروہ نے جھوٹے مقدمات بنوا کر تاجروں کو بلیک میل کرنے کا نیا دھندا شروع کردیا، مختلف تھانوں میں تاجروں کیخلاف جھوٹے مقدمات بنوا کر انہیں بلیک میل کرنے والے گروہ کا سرغنہ نظام الدین افغانی پکڑا گیا، گروہ میں 16 خواتین سمیت 2 درجن سے زائد افراد شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق اس کالے دھندے میں پولیس اہلکاروں سمیت اسپتالوں کے ایم ایل اوز اور وکلاء بھی بلیک میلر گروہ کا حصہ بنے رہے، اب تک کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ 50 تاجروں کیخلاف جھوٹے مقدمات درج کروا کے ان سے رقم بٹوری گئی،ایس ایس پی ویسٹ شوکت کھٹیان کا کہنا ہے کہ ملزمان 2014 سے وارداتیں کررہے ہیں، بلیک میلر گروہ کے کارندے خود کو بازو اور ٹانگ پر گولی مار کر زخمی کرکے میڈیکل سرٹیفکیٹ حاصل کرتے اور تاجروں کیخلاف مقدمات درج کرواتے تھے، جس کے بعد مقدمات واپس لینے کے بدلے ان سے بھاری رقوم طلب کی جاتی تھیں۔
کراچی کی اقبال مارکیٹ پولیس کے ہاتھوں جھوٹے مقدمات میں دوران گرفتاری جاں بحق ہونیوالے عبدالکریم جان کے بیٹے نے سماء سے گفتگو میں بتایا کہ گروہ کے 2 افراد نے خود کو گولی ماری اور والد کیخلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج کروا دیا، ملزم نے اپنے ساتھیوں کو خود گولیاں مارنے کا اعتراف کیا ہے، بلیک میلر گروہ والد سے رقم حاصل کرنا چاہتا تھا۔ایلومینیم کے تاجر غلام نبی کہتے ہیں پتہ بھی نہیں تھا کہ کب مقدمہ درج ہوا، بیٹی کی شادی تھی، اس دوران پولیس گرفتار کرکے لے گئی، جھوٹے مقدمے میں 8 سے 9 دن جیل میں گزارے۔


رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: