Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » حمزہ شہباز کی 17اپریل تک عبوری ضمانت منظور، ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم


Image result for ‫حمزہ شہباز‬‎

پیر کو لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے مسلم لیگ ن کے رہنماءحمزہ شہباز شریف کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی ، حمزہ شہباز ، ان کے وکلا ءاور نیب ٹیم بھی ہائیکورٹ میں پیش ہوئے -حمزہ شہباز کو ریلیف مل گیا،لاہورہائیکورٹ نے 17اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئےاپوزیشن لیڈر پنجاب کو گرفتاری سے روک دیا۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کیخلاف صاف پانی کمپنی،آمدن سے زائد اثاثہ اوررمضان شوگرملز کیس سمیت  3مقدمات ہیں،جبکہ ملزم کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں گرفتار کرنا ہے۔
حمزہ شہباز کےوکیل نےکہاکہ نیب نے غیر قانونی طور پران کےمؤکل کےگھرپرچھاپہ مارا ،ہائیکورٹ حمزہ شہباز کو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا حکم دے چکا ہےجبکہ گرفتاری سے دس روز قبل اگاہ کیا جانا ضروری ہے۔دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 17اپریل تک ملتوی کردی۔

رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: