اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام 17اپریل کو اسلام آباد اور 21اپریل سے کوئٹہ میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،وزیر اعظم عمران خان پانچ جگہوں میں سے کسی ایک کا افتتاح کرینگے ۔ پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کا اجلاس چیئرمین نجیب ہارون کی صدارت میں ہوا جس میں قصر ناز کراچی میں مرنے والے خاندان کی رپورٹ پیش کی گئی ۔رکن کمیٹی آغارفیع اللہ نے بتایاکہ قصر ناز میں کمرے میں وہ زہریلا سپرے کیا گیا تھا جس پر دنیا میں پابندی ہے ۔وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیرچیمہ نے کہاکہ یہ بات تحقیقات میں سامنے آئی ہے کہ کمرے کے اندر کئے گئے سپرے پر دنیا میں پابندی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ تحقیقات کررہے ہیں کہ کون اس سپرے کا ذمہ دار ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے بتایاکہ وزارت ہاؤسنگ نے فیصلہ کرلیا جو بھی غیر قانونی الاٹمنٹ ہوئی ختم کی جائیگی ۔ انہوں نے کہاکہ ہاؤسنگ میں کتنے گھر مدارس کو الاٹ کئے گئے ان کی تفصیلات اکٹھی کرلیں ، جو بھی گھرغیر قانونی الاٹ ہوئے انہیں کینسل کردیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے صاف ہدایات دے دی ہیں جو محکمہ سرکاری زمین کا ریکارڈ نہیں دیگا وہ کریمنل ایکٹ تصور ہوگا ۔نفیسہ خٹک نے کہاکہ شاید محکمے نیب کے ڈر سے زمینوں کا ریکارڈ دینے سے گریزاں ہیں ۔ڈی جی ہاؤسنگ نے بتایاکہ مختلف ہاؤسنگ سکیموں میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار ممبران ہیں ،پندرہ بیس روز میں زمین پر کام ہوتا نظر آئیگا۔ ڈی جی ہاؤسنگ نے کہاکہ فلیٹس جون 2020تک حوالے کردیئے جائیں گے ۔ڈی جی ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے کہاکہ گیارہ سال سے مختلف سرکاری ہاؤسنگ سکیمیں زیر التوا رہی ہیں ۔ڈی جی ہاؤسنگ نے کہاکہ جنہوں نے پہلی قسط جمع کرائی ہے ان سے پراجیکٹ شروع نہ ہونے تک ان سے مزید قسط نہیں لی جارہی ہے ۔ڈی جی ہاؤسنگ نے کہاکہ پچھلی غلطیوں سے سیکھ رہے ہیں کہ آئندہ پہلے زمین لیں گے پھر ممبرشپ کھولیں ۔وفاقی وزیر بشیر چیمہ نے بتایاکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام 17اپریل کو اسلام آباد اور 21اپریل کو کوئٹہ میں شروع ہونے جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں چار پانچ جگہوں پر نیا پاکستان ہاؤسنگ کا افتتاح ہونے جارہا ہے ۔
تازہ ترین
موضوعات
محفوظات
Urdu News pak. Powered by Blogger.
بلاگر حلقہ احباب
ٹوٹل کتنے لوگوں نے دیکھی ہے ویب سائٹ
About Me
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Popular Posts
-
Ada Qatil , nigah qatil , zuban qatil , biyan qatil tumhara silsila shayad kisi qatil sy milta hay ادا قاتل ، نگاہ قاتل ، ز...
-
Suno Hum naraz hainTum se buhat naraz hain Tum se buhat majboor ho na Tum buhat masroof ho naTum Tumy tu yaad karny ka waqt b...
اہم خبریں
-
Ada Qatil , nigah qatil , zuban qatil , biyan qatil tumhara silsila shayad kisi qatil sy milta hay ادا قاتل ، نگاہ قاتل ، ز...
-
Suno Hum naraz hainTum se buhat naraz hain Tum se buhat majboor ho na Tum buhat masroof ho naTum Tumy tu yaad karny ka waqt b...
-
Khafa hony se pehly soch laina tum zara itna ky tum hi tu ho dunya may, jisy may piyar karti hun Faqat manga hy Dil tum ny , ...
-
Kabhi Khamosh Baithoge, Kabhi Kuchh Gungunaaoge Main itna Yaad Aaoongi, Mujhe Jitna Bhulaaoge Koi Jab Poochh Baithega, Khamoshi K...
-
معروف جریدے ٹائم میگزین نے دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی، وزیراعظم عمران خان کا نام بھی شامل ہے۔ٹائم میگزین کی 100...
-
ملک بھر میں شب برات آج نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ اس موقع پر خصوصی عبادات کا اہتمام جب کہ قبور کی زیارت بھی کی جائے گی۔...
-
کراچی کے نئے ڈپٹی میئر کا انتخاب آج ہو گا۔ سٹی کونسل میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ سٹی کونسل میں صبح 9 بجے سے شروع ہو کر شام 5 بجے ...
-
لاہورہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں پچیس اپریل تک توسیع کردی ہے۔ حمزہ شہباز کو نیب کی دستاویزات پر جواب جمع کرانا ہوگا۔لا...
-
ایم کیو ایم کے ارشد حسن ڈپٹی میئر کراچی منتخب ہوگئے، پیپلزپارٹی کے کرم اللہ وقاصی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ارشد ووہرا کی نااہلی کے...
No comments: